Tag: لاکھوں روپے مالیت کا سامان

  • لاہور: پلاسٹک گوادم میں آتشزدگی

    لاہور: پلاسٹک گوادم میں آتشزدگی

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سگیاں پل کے قریب پلاسٹک کے گودام میں آگ لگنے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کرراکھ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورمیں سگیاں پل کے قریب تاج کمپنی چوک پر واقع پلاسٹک کے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔

    آگ نے لمحوں میں پورے گودام کو لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو1122 کی آٹھ گاڑیوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لے کر ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پایا۔

    گودام میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیاتاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    مزید پڑھیں:لاہور:گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی،3مزدور جاں بحق

    یاد رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ10نومبرکولاہور میں راوی روڈ کے قریب گارمنٹس فیکڑی میں آگ لگنے سے3 مزدور جاں بحق ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران صوبہ پنجاب کےدارالحکومت لاہور میں آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہےاور اب تک اس میں درجنوں افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

  • کراچی :گلشن اقبال میں درجنوں جھونپڑیوں میں آتشزدگی

    کراچی :گلشن اقبال میں درجنوں جھونپڑیوں میں آتشزدگی

    کراچی: گلشن اقبال میں درجنوں جھونپڑیوں میں آتشزدگی کے باعث دو افراد جھلس کر زخمی لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق نامعلوم وجوہات کی بناء کراچی کے علاقے گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب واقع کچی بستی میں اچانک آگ لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں جھوبپڑیوں کو جلا کر خاکستر کردیا۔

    اطلاع ملنے پر گھنٹے گزر جانے کے بعد ریسکیو آپریشن فائر بریگیڈ کی دس گاڑیاں آگ بجھانے پہنچی جبکہ امدادی کاموں میں پولیس اور رینجرز کی نفری نے بھی حصہ لیا۔

    واقعہ میں دو افراد جھلس کر زخمی بھی ہوئے، دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا، آتشزدگی کے واقعہ میں جھونپڑیوں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سازو سامان اور کھانے پینے کی اشیاء جل کر خاکستر ہوگئیں۔

    فائر بریگیڈ کی گاڑیاں وی آئی پی موومنٹ کے باعث ٹریفک میں پھنسی رہی، بروقت ریسکیو آپریشن نہ ہونے کے باعث آگ نے غریبوں کی عمر بھر کی پونجی کے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی جھلسہ دیا۔