Tag: لاکھوں ڈالرز

  • پونا ایئر پورٹ پر طلباء کے سامان سے لاکھوں ڈالرز برآمد

    پونا ایئر پورٹ پر طلباء کے سامان سے لاکھوں ڈالرز برآمد

    بھارت کے پونا ایئر پورٹ پر 3 طلباء کے سامان سے 4 لاکھ امریکی ڈالرز تقریباً 3.5 کروڑ روپے برآمد کرلئے گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ 3 طلبا کی دبئی سے واپسی کے دوران پونا ایئر پورٹ پر ان کے سامان کی تلاشی لی گئی، اس دوران کتابوں میں چھپائے گئے لاکھوں ڈالرز برآمد کرلئے گئے۔

    رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ بیگز پونا کی ٹریول ایجنٹ خوشبو اگروال کے تھے، جنہوں نے طلباء سے کہا تھا کہ بیگز میں میرے دفتر کی دستاویزات ہیں جو دبئی میں دفتر کے لیے ضروری ہیں، مگر طلبا کو بیگز کے حوالے سے علم نہیں تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مزید تحقیقات میں ممبئی کے فورٹ علاقے میں واقع ایک فاریکس فرم سے 45 لاکھ روپے کی غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کی گئی ہے، کرنسی کی سپلائی میں ملوث محمد عامر نامی شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    اس سے قبل کویت ایئر پورٹ سے سفر کرنے والا غیر ملکی شہری معمولی غلطی کے باعث بھاری رقم سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

    رپورٹس کے مطابق ایک غیر ملکی تارکین وطن نے کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے کے سیکورٹی اہلکاروں مطلع کیا کہ اس کے بیگ سے 3,000 دینار چوری ہو گئے ہیں۔

    متاثرہ شخص کا سیکورٹی اہلکاروں سے کہنا تھا کہ اس نے اپنا بیگ ہوائی اڈے کے ٹرانزٹ ہال کے نماز کے کمرے کے باہر ایک شیلف پر چند لمحوں کے لئے رکھا تھا۔

    ہوائی اڈے کے حفاظتی عملے نے شکایت کنندہ کی تفصیلات درج کیں اور تحقیقات کا آغاز کردیا، نگرانی کرنے والے کیمرے کی فوٹیج کا استعمال کرتے ہوئے انکوائری کا آغاز کیا گیا ہے۔

    سکیورٹی اہلکاروں نے غیر ملکی کویقین دہانی کرائی کہ کوئی معلومات ملتی ہیں اور ذمہ دار فریق کی نشاندہی کی جاتی ہے تو اسے مناسب طور پر مطلع کیا جائے گا۔

    باحجاب طالبات کو امتحانی مرکز میں داخلے سے روک دیا گیا

    سکیورٹی اہلکاروں نے کہا کہ یہ واقعہ تمام مسافروں کے لیے ایک احتیاطی یاد دہانی کے طور پر کام کرتا ہے کہ وہ کسی بھی مقام پر اپنے سامان کی حفاظت کے لیے احتیاط کریں اور بیگ کو اس طرح لاوارث نہ چھوڑیں۔

  • ماسک پہنے چور لاکھوں ڈالرز  لے اڑے

    ماسک پہنے چور لاکھوں ڈالرز لے اڑے

    نیویارک: امریکی شہر نیویارک میں سرجیکل ماسک پہنے دو مسلح چور کاسینو سے لاکھوں ڈالرز لے اڑے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے شہر نیویارک میں واقع جوئے کے اڈے سے 2 مسلح ڈاکو 2 لاکھ 60 ہزار ڈالرز لے اڑے، دونوں مسلح ڈاکوؤں نے سرجیکل ماسک پہنے ہوئے تھے۔

    نیویارک پولیس نے بتایا کہ مسلح ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران متعدد موبائل فون بھی چوری کیے۔

    ترجمان پولیس کے مطابق کاسینو میں کام کرنے والے ملازم پہلی اور دوسری منزل کے درمیان پیسے لے کر جا رہے تھے کہ دونوں مسلح ڈاکوؤں نے انہیں اسلحہ دکھایا اور 2 لاکھ 60 ہزار ڈالر لے کر باآسانی فرار ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا کہ چوری کی واردات ہفتے کی رات 11 بجے پیش آئی، واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے، چوری کے حوالے سے تفتیش جاری ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

    کار چور کی موت نے کار کے مالک کو مشکل میں ڈال دیا

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر ممفس میں کار چوری کر کے بھاگنے والے شخص پر فائرنگ کرنا گاڑی کے مالک کو مہنگا پڑگیا، فائرنگ سے چور کی ہلاکت کے بعد شہری کے خلاف ہی قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

  • عراقی شہری نے لاکھوں ڈالرز کی انعامی رقم کینسر کے تحقیقاتی مرکز کو عطیہ کردی

    عراقی شہری نے لاکھوں ڈالرز کی انعامی رقم کینسر کے تحقیقاتی مرکز کو عطیہ کردی

    دبئی : عالمی ہوائی اڈے پر لاکھوں ڈالرز جیتنے والی عراقی شہری نے خطیر رقم کا آدھا حصّہ کینسر کے تحقیقاتی مرکز میں عطیہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ملازمت کرنے والے عراقی شہری نے دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ڈیوٹی فری لکی ڈرا سے دس لاکھ امریکی ڈالرز کی خطیر رقم جیتی تھی۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ طالب گزشتہ 20 برس سے یروس نامی کمپنی میں ملازم ہیں اور ایچ آر مینجر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، جب انہیں لاٹری کے متعلق بتایا گیا تو یہ عراق جانے کےلیے ایئرپورٹ پر موجود تھے اور 45 منٹ بعد طالب کی فلائٹ تھی۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ طالب اپنی زمین فروخت کرنے کےلیے عراق جارہے تھے تاکہ اپنی بہن کا علاج کرواسکیں۔،

    قسیم طالب کا کہنا ہے کہ میری بہن اور والدہ دونوں کینسر کے مہلک مرض میں مبتلا ہیں اور والد کی موت بھی معدے کے کینسر کے باعث ہوئی تھی، اس لیے میں نے آدھی انعامی رقم عراق میں کینسر کے تحقیقات مرکز کو عطیہ کردی جبکہ باقی رقم میں اپنے بچوں کی پڑھائی پر خرچ کروں گا۔

    عراقی شہری کا کہنا تھا کہ تعلیم کی اہمیت بہت زیادہ ہے اور ہمارا تعلق ایک تعلیم یافتہ گھرانے سے ہے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 44 سالہ عراقی شہری قسیم طالب گذشتہ کئی برسوں سے ملینیم ملینئر کمپنی کا لاٹری ٹکٹ خرید رہے تھے۔

    مزید پڑھیں : عراقی شہری نے لاکھوں ڈالرز کی لاٹری جیت لی

    خیال رہے کہ عراقی شہری قسیم طالب نے گذشتہ برس 21 دسمبر کو دبئی ڈیوٹی فری ملینیئم ملینئر سے دس لاکھ ڈالرز کی رقم جیتی تھی۔

  • عراقی شہری نے لاکھوں ڈالرز کی لاٹری جیت لی

    عراقی شہری نے لاکھوں ڈالرز کی لاٹری جیت لی

    ابوظہبی : دبئی کے عالمی ہوائی اڈے پر لاٹری کا ٹکٹ خریدنے والے 43 سالہ عراقی شہری نے 10 لاکھ امریکی ڈالرز (14 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) انعام میں جیت لیے۔

    تفصیلات کے مطابق پہلی مرتبہ متحدہ عرب امارات میں ملازمت کرنے والے عراقی شہری نے دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ڈیوٹی فری لکی ڈرا سے دس لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم جیت کر اپنے نام کرلی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عراقی شہری 43 سالہ قسیم طالب گذشتہ کئی برسوں سے ملینیم ملینئر کمپنی کا لاٹری ٹکٹ خرید رہے تھے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ طالب ایروس نامی کمپنی میں مینجر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، جب انہیں لاٹری کے متعلق بتایا گیا تو یہ عراق جانے کےلیے ایئرپورٹ پر موجود تھے اور 45 منٹ بعد طالب کی فلائٹ تھی۔

    عراقی شہری کا کہنا تھا کہ ’میں دبئی ڈیوٹی فری لاٹری کمپنی کا بے حد شکر گزار ہوں، میں یہ رقم کینسر جیسی ملک بیماری سے لڑنے والے مریضوں کےلیے خیرات کردوں گا‘۔

    قسیم طالب کا کہنا ہے کہ میری بہن اور میری والدہ کینسر جیسے مہلک مرض میں مبتلا تھیں جس کے باعث ان کی موت واقع ہوئی اس لیے میں نے یہ رقم خیرات کرنے کا فیصلہ کیا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ملینیم ملینئر کمپنی کی جانب سے 35 ویں سالگرہ کے موقع پر دو لکی ڈرا کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں دوسرا انعام (دس لاکھ امریکی ڈالرز) ایک سعودی شہری الاوتیبی علی ترہیب کا نکلا ہے تاہم اس سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

  • لاکھوں ڈالرز اسمگل کرنے والی ایئر ہوسٹس گرفتار

    لاکھوں ڈالرز اسمگل کرنے والی ایئر ہوسٹس گرفتار

    نئی دہلی : بھارتی فضائی کمپنی کی ہوائی میزبان کو دورانِ پرواز لاکھوں ڈالرز بیرون ملک اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں حراست میں لے لیا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق انڈین ایئر لائن کی ایک ہوائی میزبان کو دوران پرواز ہانگ کانگ جاتے ہوئے طیارے ہی میں منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے جو خفیہ طور پر چھپائے گئے لاکھوں ڈالرز ایک مسافر کے حوالے کرنے جا رہی تھی تاہم اس سے قبل ہی گرفتار ہو گئی.

    بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مذکورہ واقعہ جیٹ ایئرلائن نامی فضائی کمپنی کی بیرون ملک جانے والی پرواز میں پیش آیا جب ڈائریکٹر ریونیو انٹیلی جنس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایئرہوسٹس کے قبضے سے ڈالرز سے بھرا بیگ برآمد کرلیا.

    انٹیلی جنس حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ایئر ہوسٹس چار لاکھ اسی ہزار ڈالرز منی لانڈرنگ کے لیے اپنے ہمراہ لے جا رہی تھی جسے ایک بیگ میں مخصوص پیکنگ میں پیک کیا گیا تھا تاکہ وہ امیگریشن کے کیمرے اور اسکین مشین سے محفوظ رہ سکے.

    انٹیلی جنس ایجنسی حکام نے مزید بتایا کہ ملزمہ نے منی لانڈرنگ کرنے والے بین الااقوامی گروہ سے تعلق رکھنے کا اعتراف کرتے ہوئے مزید ایئر ہوسٹس اور اور ایئرپورٹ کے کچھ ملازمین کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا ہے جس کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا.

    ذرائع کے مطابق ملزمہ نے تحقیقاتی ٹیم کو بتایا ہے کہ اُسے اور دیگر ساتھیوں کو ہانگ گانگ میں حوالہ ہنڈی کے ذریعے ڈالرز کی منتقلی کے لیے خطیر رقم بھی ملا کرتی تھی تاہم وہ اس بین الاقوامی گروہ کے صرف اُس شخص سے واقف ہے جسے آج ہانگ کانگ ایئرپورٹ پر ملنا تھا.