Tag: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی

  • کراچی : لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گرفتار تاجروں کی درخواستِ ضمانت منظور

    کراچی : لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گرفتار تاجروں کی درخواستِ ضمانت منظور

    کراچی : عدالت نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پرگرفتارتاجروں کی درخواست ضمانت منظورکرلی اور ڈیڑھ لاکھ روپےفی کس جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی مجسٹریٹ عدالت میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پرگرفتارتاجروں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، عدالت نے حماد پونا والا اوردیگر تاجروں کی درخواست ضمانت منظورکرلی اور ڈیڑھ لاکھ روپےفی کس جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

    یاد رہے تین روز قبل عدالت نے تاجروں کے وکلا کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے تاجر رہنما سمیت 6تاجروں کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیج دیا تھا۔

    یاد رہے تاجر رہنماؤں کو آئرن مارکیٹ کی دکانیں کھولنے اور ہنگامہ آرائی پرگرفتار کرکے جیکسن اور ڈاکس تھانے منتقل کیا گیا اور یپئر تھانے میں مقدمہ درج کرلیا تھا، ایف آئی آر میں ہنگامہ آرائی، تشدد، لاک ڈاون کی خلاف ورزی، کار سرکار میں مداخلت اور دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کی دفعات شامل کی گئیں تھیں۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے، تاجروں کی جانب سے خود احتجاجاً گرفتاری دی گئی تھی۔

  • کراچی: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی‌‌،  گرفتار تاجروں کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیج دیا

    کراچی: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی‌‌، گرفتار تاجروں کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیج دیا

    کراچی: مجسٹریٹ کی عدالت نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی اور لوگوں کو اکسانے پر گرفتار تاجروں کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں لاک ڈاؤن کے دوران آئرن مارکیٹ میں دکانیں کھولنے سےمتعلق سماعت ہوئی، صدرآل سٹی تاجر اتحاد حماد پونا والا اوردیگر تاجروں کو مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا، دیگر تاجروں میں محمداحسان ،محمد خلیل، جاوید عبد الشکور، ملک عقیل اور فیصل حسن زئی شامل ہیں ، اس موقع پر تاجروں کی بڑی تعداد بھی عدالت کے باہر موجود تھی۔

    پیشی پر پولیس نے عدالت سےملزمان کےجسمانی ریمانڈکی استدعا کی اور کہا ملزمان پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، لوگوں کو اکسانے کا الزام ہے، جس پر عدالت نے تاجروں کے وکلا کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے تاجر رہنما سمیت 6تاجروں کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیج دیا۔

    تاجر رہنما حماد پوناوالا نے کہا کہ ہم نے تمام ٹارچر کو فیس کیا،ہم پردباؤڈالاجارہاتھا، کراچی کےتاجروں کولاک اپ کیاگیا،یلیف نہیں دیاگیا، آل سٹی تاجراتحادکاصدرہوں،تمام ہی اجلاسوں میں شریک تھا، ہم نےکل صرف ڈیمو دیا تھا۔

    حماد پوناوالا کا کہنا تھا کہ کاروباری مراکزکھولنےاورایس او پیزپرعمل کی کوشش کی جارہی تھی، گورنرصاحب نےکہاتھا لاک ڈاؤن وفاق کی طرف سےہے، سفارشات دیں ایک گھنٹےمیں کاروبارکھولنےکی اجازت دیں گے۔

    تاجر رہنما نے مزید کہا کہ سی ایم کی طرف سےکاروبارکھولنےپرجواب نہیں ملاتوہم نےڈیمودیا، سی ایم ہاؤس میں اجلاس ہواتھا،اس کے بعد حکومت سندھ نے رابطہ نہیں کیا۔

    یاد رہے گذشتہ روز تاجر رہنماؤں کو آئرن مارکیٹ کی دکانیں کھولنے اور ہنگامہ آرائی پرگرفتار کرکے جیکسن اور ڈاکس تھانے منتقل کیا گیا اور یپئر تھانے میں مقدمہ درج کرلیا تھا، ایف آئی آر میں ہنگامہ آرائی، تشدد، لاک ڈاون کی خلاف ورزی، کار سرکار میں مداخلت اور دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کی دفعات شامل کی گئیں تھیں۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ کسی شخص کوگرفتارنہیں کیاگیاہے، تاجروں کی جانب سےخوداحتجاجاًگرفتاری دی گئی تھی۔

  • کراچی: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی ، صدر آل سٹی تاجراتحاد کو گرفتار کرلیا گیا

    کراچی: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی ، صدر آل سٹی تاجراتحاد کو گرفتار کرلیا گیا

    کراچی : لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر صدرآل سٹی تاجراتحاد کو گرفتار کرلیا گیا، آل سٹی تاجراتحاد نے کل سے مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد آئرن مارکیٹ کی دکانیں کھل گئی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر صدرآل سٹی تاجراتحاد کو گرفتار کرلیا گیا ، پولیس نے حماد پونا والا،جاوید قریشی سمیت 4تاجروں کو گرفتار کیا۔

    پولیس نے آئرن مارکیٹ میں تاجروں کی دکانیں زبردستی دکانیں بند کرادیں جبکہ تاجروں نےپولیس پر تشدد کاالزام لگایا۔

    دوسری جانب گورنرسندھ عمران اسماعیل نے تاجر رہنماؤں کی گرفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ مشتاق مہرسےٹیلیفونک رابطہ کیا اور کہا کہ گرفتارتارجروں کو رہاکرکے ایس اوپیز فوری طے کی جائیں۔

    یاد رہے کراچی میں آل سٹی تاجر اتحاد نے کل سے مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ صدرآل سٹی تاجراتحاد آج اپنا دفتر احتیاطی تدابیر کیساتھ کھول کر ڈیمو دیں گے۔

    حماد پونا والا کا کہنا تھا کہ کل آل سٹی تاجر اتحاد رجسٹرڈ سے منسلک مارکیٹیں کھولی جائیں گی، بعد ازاں آئرن مارکیٹ کےتاجروں نےمارکیٹ کھول دی تھی اور دکانداروں نے تالےکھول کر کام کا آغازکردیا تھا۔

    یاد رہے تاجرتنظیموں کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا، جس میں مارکیٹیں کھولنےکااعلان بھی کیاجاسکتاہے، صدر سندھ تاجر اتحاد جمیل پراچہ کا کہنا تھا کہ حکومت نےمارکیٹیں کھولنےسےروکاتو لائحہ عمل طےکریں گے۔