Tag: لاک ڈاؤن

  • لاک ڈاؤن ، کراچی کے تاجروں کا دکانیں کھولنے سے متعلق بڑا اعلان

    لاک ڈاؤن ، کراچی کے تاجروں کا دکانیں کھولنے سے متعلق بڑا اعلان

    کراچی : شہر قائد میں تاجروں نے یکم رمضان سے تمام مارکیٹس کھولنے کا اعلان کردیا اور کہا حکومت کے کسی وزیر ،مذاکرتی ٹیم سے ملاقات نہیں کریں گے، سندھ حکومت وقت ضائع کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے تاجروں نے دکانیں کھولنے کے حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس کی، سندھ تاجر اتحادجمیل پراچہ نے اعلان کیا کہ یکم رمضان سے تمام مارکیٹس کھول دیں گے۔

    شرجیل گوبلانی کا کہنا تھا کہ حکومت کے کسی وزیر ،مذاکرتی ٹیم سے ملاقات نہیں کریں گے جبکہ الیکٹرونک ڈیلرزایسوسی ایشن رضوان عرفان نے کہا کہ سندھ حکومت وقت ضائع کررہی ہے، تاجروں اور مزدوروں سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔

    صدر انجمن تاجران سندھ نے کہا کہ وفاق،سندھ حکومت تاجروں کا معاشی دیوالیہ نکالنا چاہتی ہے، مارکیٹس بند ہونے سے لاکھوں مزدور بے روزگار ہوگئے ، بجلی،پانی بل ،ٹیکسز دینےکی پوزیشن میں نہیں رہے۔

    دوسری جانب کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی اجازت کے بغیر کسی کو کاروبارکی اجاز ت نہیں، جو دکاندار بغیراجازت کاروبار شروع کریں گے، ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    خیال رہے سندھ حکومت نے منگل تک مارکیٹیں کھولنے سے متعلق وقت مانگا تھا جو کل رات 12 بجتے ہی ختم ہوگیا، تاہم اس محدود مدت میں حکومت نے کوئی پالیسی وضع نہیں کی۔

    یاد رہے وزیراعلیٰ سندھ نے چھوٹے تاجروں کو ہوم ڈیلیوری کے ذریعے کام کرنے کی ہدایت اور روٹیشن کی بنیاد پر دکانیں کھولنے کی تجویز دی تھی۔

  • سندھ حکومت کا موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر چالان نہ کرنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر چالان نہ کرنے کا فیصلہ

    کراچی: حکومت سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر چالان نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بلا ضرورت ڈبل سواری کرنے والے کو تنبیہ کر کے پیدل روانہ کیا جائے، چالان نہ کیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مریض یا بیمار فرد کو کاغذات چیک کر کے ڈبل سواری کی اجازت ہوگی، خواتین کو ٹھوس وجہ بتانے پر ڈبل سواری کی اجازت ہوگی، اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ نے ٹریفک پولیس کو احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔

    کراچی ڈبل سواری پر پابندی، محافظوں نے قانون کو پیروں تلے روند دیا، شہریوں‌ کے چالان

    یاد رہے کہ 18 اپریل کو محکمہ داخلہ سندھ نے ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد کر دی تھی جس کے بعد صحافیوں سمیت استشنیٰ والے اداروں پر بھی پابندی کا اطلاق ہوا مگر سندھ پولیس کے اہل کاروں‌ نے خود اس پابندی کے احکامات کو ہوا میں‌ اڑا دیا تھا۔

    جناح اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کا بھی ڈبل سواری پر چالان کٹ گیا

    کراچی کی تمام اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر پولیس اور ٹریفک پولیس عام شہریوں کے ڈبل سواری کی پابندی کی خلاف ورزی کے چالان کرتے نظر آئے مگر قانون کے محافظوں نے خود ہی احکامات کی دھجیاں اڑا دیں اور ڈبل سواری پر گھومتے نظر آئے۔

    چند دن قبل جناح اسپتال کراچی کے لیے ڈیوٹی پر جانے والی لیڈی ڈاکٹر کو بھی ڈبل سواری پر مزار قائد کے قریب روک کر ٹریفک اہل کار نے ای چالان کاٹ دیا تھا۔

  • ’منہ نہ ڈھانپنے والوں کو قرنطینہ منتقل کردیا جائے گا‘

    ’منہ نہ ڈھانپنے والوں کو قرنطینہ منتقل کردیا جائے گا‘

    کوئٹہ: ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ باہر نکلنے والے کو کسی بھی کپڑے سے منہ ڈھانپنا ضروری ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کو قرنطینہ منتقل کردیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ تعاون نہ کیا گیا تو ریلیف دینے والے سیکٹر کھولنے کا فیصلہ واپس لیا جاسکتا ہے، صوبے میں باہر سے آنے والے اور حکم کی خلاف ورزی کرنے والے قرنطینہ جائیں گے، بلوچستان حکومت نے کوئی کمی نہیں چھوڑی سارے اقدامات کیے ہیں۔

    ’روزانہ 3ہزار ٹیسٹ کی صلاحیت کی کوشش کررہے ہیں، بارڈر کھلنے کے بعد لوگ یہاں سے پورے ملک جائیں گے، اس کے لیے وافر مقدار میں انسٹرومنٹ ہونا ضروری ہیں، کسی گھر سے میت اٹھتی ہے تو خاندان کو ایس او پی پر عمل کرانا مشکل ہوتا ہے، کئی ایسے لواحقین ہیں جو مریض کو چھوڑ کر جانے کے لیے را ضی نہیں ہوتے‘

    پاکستان میں کرونا کے باعث اموات کی تعداد 192 ہو گئی، 52 کی حالت تشویش ناک

    لیاقت شاہوانی نے کہا کہ ایڈوائزری بورڈ فیصلہ کرتا ہے کونسا ایکوپمنٹ کون سے اسپتال میں دینا ہے، وفاقی حکومت نے 16مارچ کو 500 کٹس دی تھیں، 24گھنٹے میں ہم نے500ٹیسٹ کرلیے تھے۔

    خیال رہے کہ بلوچستان میں کروناوائرس کے خطرے کے پیش نظر صوبہ بھر میں لاک ڈاون برقرار ہے، لاک ڈاون کے باعث شاپنگ سینٹرز، مارکیٹیں اور بازار مکمل طور پر بند ہے جبکہ کریانہ اسٹورز، سبزی، پھل، گوشت ، بیکری سمیت میڈیکل اسٹورز کو لاک ڈاون سے استثیٰ حاصل ہے۔

  • جناح اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کا بھی ڈبل سواری پر چالان کٹ گیا

    جناح اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کا بھی ڈبل سواری پر چالان کٹ گیا

    کراچی: جناح اسپتال کراچی کی ایک لیڈی ڈاکٹر کا بھی مزار قائد کے قریب ڈبل سواری پر چالان کٹ گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جناح اسپتال کراچی کے لیے ڈیوٹی پر جانے والی لیڈی ڈاکٹر کو ڈبل سواری پر مزار قائد کے قریب روک کر ٹریفک اہل کار نے ای چالان کاٹ دیا۔

    خاتون ڈاکٹر ڈیوٹی کے لیے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر اسپتال جا رہی تھیں، لیڈی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ انھیں ایمرجنسی ڈیوٹی پر جانا تھا، ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے وہ بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر نکلیں۔

    لیڈی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ انھوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس عملے کو بہت سمجھایا تاہم انھوں نے کوئی عذر تسلیم نہیں کیا، عملے کا کہنا تھا کہ آپ کسی بھی طریقے سے جائیں لیکن ڈبل سواری کی اجازت نہیں ہے۔

    کراچی: ڈبل سواری کی پابندی سے استثنیٰ ختم، صحافی اور پولیس اہل کار بھی پابند ہوں گے

    ڈبل سواری پر جناح اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کا 520 روپے کا ای چالان کاٹا گیا، لیڈی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ انھوں نے چالان جمع کرا دیا ہے، چالان جمع کرانے کے بعد انھیں ڈبل سواری کی اجازت دے دی گئی۔

    یاد رہے کہ کراچی میں لاک ڈاؤن کے دوران ڈبل سواری پر پابندی عاید ہے، حکومت سندھ نے صحافیوں اور پولیس اہل کاروں کو ڈبل سواری سے حاصل استثنیٰ بھی ختم کر دیا ہے۔

  • لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہرہ: برازیلین صدر کھانستے ہوئے مظاہرین سے خطاب کرتے رہے

    لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہرہ: برازیلین صدر کھانستے ہوئے مظاہرین سے خطاب کرتے رہے

    برازیلیا: جنوبی امریکی ملک برازیل کے صدر لاک ڈاؤن کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں شرکت کے لیے پہنچ گئے، مظاہرین سے خطاب کے دوران وہ مستقل کھانستے رہے جس سے مجمع پریشان ہوگیا۔

    برازیل کے صدر جیر بولزونرو ملک میں کرونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے سخت خلاف ہیں، وہ کرونا وائرس کو نزلے کی ایک قسم قرار دے رہے ہیں اور اس بات کا پر سیخ پا ہیں کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک کو ناقابل تلافی معاشی نقصان پہنچ رہا ہے۔

    تاہم مقامی گورنرز نے ان کی بات کو مکمل نظر انداز کر کے اپنی ریاستوں میں مکمل یا جزوی لاک ڈاؤن کر رکھا ہے۔

    صدر کی شہ پا کر لاک ڈاؤن کے خلاف ہزاروں برازیلی شہری سراپا احتجاج ہیں اور ان کے مظاہروں میں اس وقت مزید شدت آگئی جب خود صدر بھی ان مظاہروں میں پہنچ گئے۔

    مظاہرین نے دارالحکومت میں فوجی ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاج کیا اور اس دوران نعرے لگائے کہ فوج صدر کے ساتھ مل کر مداخلت کرے اور ملک میں جاری لاک ڈاؤن ختم کروائے۔

    صدر کا فوجی ہیڈ کوارٹر کے سامنے مظاہرین کی قیادت کرنا اس لیے بھی متنازعہ بن گیا کہ وہ برازیل میں 1964 سے 1985 کے دوران کی فوجی آمریت کی کھلے لفظوں میں حمایت کرتے رہے ہیں۔

    مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے برازیلین صدر مستقل کھانستے رہے جس نے مظاہرین میں تشویش کی لہر دوڑا دی، اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ملک گیر پابندیاں ان کے مرضی کے خلاف لگائی گئی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بعض گورنرز اور میئرز جو حرکتیں کر رہے ہیں وہ جرم ہے۔ انہوں نے برازیل کو تباہ کردیا ہے۔

    برازیلین صدر اس وبا کے آغاز سے ہی اسے سنجیدہ لینے کو تیار نہیں ہیں، وہ گزشتہ ہفتے اپنے وزیر صحت سے سماجی فاصلے کے اقدامات پر بحث و تکرار کے بعد وزیر کو برطرف کر چکے ہیں۔

    ساؤ پاؤلو کے گورنر پر انہوں نے الزام لگایا ہے کہ وہ اپنی سیاست چمکانے کے لیے ریاست میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس سے ہونے والی اموات کو بڑھا چڑھا کر بتا رہے ہیں۔

    اس سے قبل ایک ٹی وی انٹرویو میں وہ کہہ چکے ہیں کہ جن لوگوں کو مرنا ہے وہ ہر صورت مریں گے، یہی زندگی ہے۔

    خیال رہے کہ برازیل میں اب تک کرونا وائرس کے 38 ہزار 654 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ ملک بھر میں اب تک وائرس سے 2 ہزار 462 اموات ہوچکی ہیں۔

    کرونا وائرس کا شکار افراد میں برازیل کے 2 ریاستی گورنرز بھی شامل ہیں۔

  • نادرا سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت

    نادرا سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت

    کراچی: ڈائریکٹر جنرل نادرا نے تمام برانچز کو ہدایت جاری کی ہے کہ سائلین کے وہ مسائل جو برانچز آئے بغیر حل ہو سکتے ہیں، انھیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈی جی نادرا میر عجم درانی نے شہر کی تمام نادرا برانچز کے کور اسٹاف سے ای کانفرنس کے ذریعے رابطہ کر کے اہم ہدایات جاری کیں۔

    نادرا ای کانفرنس میں صارفین کے مسائل آن لائن حل کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا، ای کانفرنس میں تمام برانچوں کے ہیڈز، زونل ہیڈز، ریجنل ہیڈ کراچی کے علاوہ دیگر افسران ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

    نادرا نے موبائل مین پیک سروس کی نئی سہولت متعارف کرادی

    ڈی جی نادرا نے لاک ڈاؤن کی صورت حال کے تناظر میں افسران کو مختلف نوعیت کے ٹاسک دیے، انھوں نے ہدایت کی کہ سائلین کے وہ مسائل جو بغیر برانچز آئے حل ہو سکتے ہیں انھیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

    خیال رہے کہ کرونا کی وبا سے قبل نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے موبائل مین پیک سروس کی نئی سہولت متعارف کرا دی تھی جس کی تحت شدید بیمار، انتہائی عمر رسیدہ اور خصوصی افراد گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوا سکتے ہیں۔

  • کراچی: لاک ڈاؤن کا 30 واں روز، مارکیٹیں، بازار، کاروباری مراکز بند

    کراچی: لاک ڈاؤن کا 30 واں روز، مارکیٹیں، بازار، کاروباری مراکز بند

    کراچی: شہر قائد میں لاک ڈاؤن کا آج 30 واں روز ہے، شہر بھر میں مارکیٹیں، بازار اور کاروباری مراکز بند پڑے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے لگائے گئے لاک ڈاؤن کے دوران شہر کی سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب ہے اور شہر بھر کے کاروباری مراکز بند ہیں۔

    لاک ڈاؤن کے دوران صبح 8 سے شام 5 بجے تک ہوٹلز اور کھانے پینے کی دکانوں کو کھلنے کی اجازت دے دی گئی، پٹرول پمپ بھی کھلے رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    کراچی کی صنعتوں میں پیداوراری عمل شروع ہوتے ہی فیکٹریز میں ملازمین کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے، تاہم فیکٹریز کو کرونا ایس او پیز کا پابند بنایا گیا ہے، گزشتہ روز 2 فیکٹریز کو ایس او پی کی خلاف ورزی پر تالا بند کر دیا گیا تھا، آج فیکٹریز میں ایس او پی پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

    کراچی: مزید 82 برآمدی فیکٹریوں کو کام کرنے کی اجازت مل گئی

    کورنگی میں فیکٹریز کے باہر حفاظتی اقدامات کے بعد ملازمین کو داخلے کی اجازت دی گئی، فیکٹریوں میں ملازمین کو سینیٹائزر گیٹ سے گزارا گیا۔ ادھر شہر میں ڈبل سواری پر استثنیٰ کی رعایت ختم کر دی گئی ہے، اب ڈبل سواری کی کسی صورت اجازت نہیں ہوگی تاہم سڑکوں پر خود پولیس اور ٹریفک اہل کار اس ضابطے کی خلاف ورزی کرتے نظر آ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ محکمہ داخلہ نے 7 صنعتی علاقوں سے فیکٹریوں کے مالکان کی درخواست پر مزید 82 برآمدی فیکٹریوں کو جمع کرائی گئی انڈر ٹیکنگ کے تحت کام شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے، اس سے قبل 69 برآمدی یونٹس کو کام کی اجازت دی گئی تھی، صنعتی علاقوں میں مجموعی طور پر 151 برآمدی یونٹس کو کام شروع کرنے کی اجازت مل چکی ہے۔

  • لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، انتظامیہ نے پارک کو مٹی سے بھر دیا

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، انتظامیہ نے پارک کو مٹی سے بھر دیا

    واشنگٹن: امریکا میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر انتظامیہ نے مشہور اسکیٹ پارک کو مٹی سے بھر دیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مشہور ’لوس اینجلس اسکیٹ‘ پارک کو انتظامیہ نے مٹی ڈال کر بھر دیا تاکہ کوئی بھی شہری یہاں کا رخ نہ کرسکے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باوجود شہری سیروتفریح اور اسکیٹنگ کے لیے پارک کا رخ کررہے تھے جس کے پیش نظر انتظامیہ نے مذکورہ اقدام اٹھایا۔ شعبہ پارک کے ترجمان کہنا ہے کہ ہمیں مسلسل لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں جس کے باعث نئی حکمت عملی تیار کی۔

    انہوں نے کہا کہ کروناوائرس کے پیش نظر پارک کو تاحکم ثانی بند کیا گیا ہے، شہری باز نہ آئے تو اس طرح کے اقدامات دیگر تفریحی مقامات سے متعق بھی اٹھائے جاسکتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم یہ اپنی اور شہریوں کی حفاظت کے لیے کررہے ہیں، مہلک وبا پر قابو پایا لیا جائے تو ہم پارک دوبارہ کھول دیں گے ، لیکن ابھی شہریوں کو چاہیے کہ وہ اسکیٹ پارک کا استعمال نہ کریں۔

  • کروناوائرس: عمان میں بڑا اعلان

    کروناوائرس: عمان میں بڑا اعلان

    مسقط: عمانی دارالحکومت میں کروناوائرس کے پیش نظر لاک داؤن میں توسیع کردی گئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عمان کی سپریم کمیٹی نے مسقط میں لاک ڈاؤن کی مدت 8 مئی تک بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔ عمانی حکومت نے یہ اقدام کرونا کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اٹھایا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمانی حکومت نے بروز جمعہ 8 مئی 2020 تک لاک ڈاؤن میں توسیع کردی ہے۔

    خیال رہے کہ عمان میں کرونا مریضوں کی تعداد 1410 ہوچکی ہے جبکہ وائرس میں مبتلا افراد کے اموات کی تعداد 7 ہے۔ عالمگیر وبا کے خلاف جاری جنگ میں حکومت کی جانب سے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

    عمان: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر تاجروں کے خلاف بڑی کارروائی

    حالیہ دنوں عمانی وزیر صحت نے کرونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے ڈرون تکنیک کا آغاز کیا ہے جس کے ذریعے کرونا مریضوں کا دور سے ہی پتہ لگایا جاسکے گا۔

    عمانی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عمان بھی جان لیوا وبا کوویڈ 19 کے خلاف اپنی جدوجہد مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ ریاست میں وائرس کا پھیلاؤ دیگر ممالک کی نسبت آہستہ ہے۔

  • لاک ڈاؤن کے باعث پاکستانی کھلاڑی سری لنکا میں پھنس گئے

    لاک ڈاؤن کے باعث پاکستانی کھلاڑی سری لنکا میں پھنس گئے

    اسلام آباد: لاک ڈاون کے سبب پاکستان کے دس فرسٹ کلاس کرکٹرز اور دو خواتین سمیت چار ٹینس کھلاڑی سری لنکا میں پھنس گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں لاک ڈاون کے باعث پاکستان کے دس فرسٹ کلاس کرکٹرز اور دو خواتین سمیت چار ٹینس کھلاڑی سری لنکا میں پھنس گئے۔

    کرکٹرز سری لنکا میں فرسٹ کلاس سیزن میں مختلف کلبز کی نمائندگی کر رہے تھے۔ چار ٹینس کھلاڑی حبا اقبال، حیا نور، اقرار رحمان، اور محمد ابصار بھی لاک ڈاون کی وجہ سے کولمبو میں پھنس گئے ہیں۔

    فرسٹ کلاس سیزن کے میچز ختم ہو رہے تھے کہ اچانک لاک ڈاون ہوگیا۔ کھلاڑیوں نے حکومت پاکستان سے ملک واپس لانے کی درخواست کی ہے۔

    واضح رہے کہ متعدد ممالک میں اس وقت پاکستانی شہری لاک ڈاؤن کے باعث پھنسے ہوئے ہیں، جن کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں پی آئی اے کی خصوصی فلائٹس کا آپریشن جاری ہے، آج بھی دبئی میں پھنسے 200 سے زائد پاکستانیوں کر لے کر ایک فلائٹ آج رات پشاور پہنچے گی، دبئی سے پشاور پہنچنے والے مسافروں کی مکمل طبی جانچ کی جائے گی، اور انھیں قرنطینہ بھیجا جائے گا۔