Tag: لاک ڈاؤن

  • امریکا میں پھنسے پاکستان سکھ کونسل کے پیٹرن اِن چیف کی حکومت سے مدد کی اپیل

    امریکا میں پھنسے پاکستان سکھ کونسل کے پیٹرن اِن چیف کی حکومت سے مدد کی اپیل

    اسلام آباد: پاکستان سکھ کونسل کے پیٹرن ان چیف رمیش سنگھ نے پاکستانی حکومت سے مدد کی اپیل کر دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان سکھ کونسل کے پیٹرن ان چیف نے ایک ویڈیو میں پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ سمیت کئی پاکستانی اس وقت امریکا میں پھنسے ہوئے ہیں جنھیں مدد کی ضرورت ہے۔

    رمیش سنگھ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث نظام زندگی مفلوج ہے، امریکا میں پھنسے ہونے کی وجہ سے پاکستان میں ہم سب کی فیملیز بہت پریشان ہیں، وزیر اعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود اور اوورسیز کے وزیر زلفی بخاری سے اپیل ہے کہ امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کی جلد واپسی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

    جرمنی، آسٹریلیا، کوریا سے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے خصوصی پروازیں

    انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم امریکا سے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے خصوصی فلائٹ چلانے کا اعلان کریں، وزیر اعظم کا دوسرے ممالک سے پاکستانیوں کو لانے کا اقدام قابل تحسین ہے۔ پیٹرن ان چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا میں موجود پاکستانی سفارت خانہ اور پاکستانی سفیر ان سے رابطے میں ہیں، امید ہے وزیر اعظم ہماری مدد کریں گے۔

    خیال رہے کہ متعدد ممالک میں اس وقت پاکستانی شہری لاک ڈاؤن کے باعث پھنسے ہوئے ہیں، جن کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں پی آئی اے کی خصوصی فلائٹس کا آپریشن جاری ہے، آج بھی دبئی میں پھنسے 200 سے زائد پاکستانیوں کر لے کر ایک فلائٹ آج رات پشاور پہنچے گی، دبئی سے پشاور پہنچنے والے مسافروں کی مکمل طبی جانچ کی جائے گی، اور انھیں قرنطینہ بھیجا جائے گا۔

  • کراچی: لاک ڈاؤن ضابطے پر عمل نہ کرنے پر 2 صنعتی یونٹس سیل

    کراچی: لاک ڈاؤن ضابطے پر عمل نہ کرنے پر 2 صنعتی یونٹس سیل

    کراچی: کرونا وائرس ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کے خلاف پہلا بڑا ایکشن لے لیا گیا، کراچی میں 2 صنعتی یونٹس کو سیل کر دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر کورنگی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے کورنگی صنعتی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے دو صنعتی یونٹس کو تالا لگا دیا، ان یونٹس نے کرونا وائرس کی روک تھام سے متعلق سندھ حکومت کے ضابطے پر عمل نہیں کیا تھا۔

    جن کمپنیوں کو کرونا ایس او پی پر عمل نہ کرنے پر سیل کیا گیا وہ دوا ساز ہیں، ضلعی انتظامیہ نے محکمہ داخلہ کی ایس او پی عمل کا جائزہ لینے کے لیے انسپیکشن کی تھی، معلوم ہوا کہ دونوں ادویہ ساز کمپنیوں نے ایس او پی کے تحت ملازمین کےلیے ٹرانسپورٹ کا انتظام نہیں کیا تھا۔

    سندھ میں معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے ایک اور اہم قدم

    ایس او پی کے تحت صنعتی ورکرز کی گاڑی میں سماجی فاصلہ بھی اختیار کرنا تھا، ضابطے کی خلاف ورزی پر چائے بنانے والی ایک کمپنی بھی سربمہر کر دی گئی، یہ کمپنی بھی کورنگی صنعتی علاقے میں واقع ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز محکمہ داخلہ سندھ نے 52 برآمدی صنعتی کمپنیز کو کام کرنے کی اجازت دی تھی، تاہم تمام کمپنیوں پر کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بنائے گئے ایس و پیز پر عمل لازمی قرار دیا گیا تھا۔

    ان کمپنیوں پر ایس او پیز کے حوالے سے چیک اینڈ بیلنس رکھا جا رہا ہے، تمام کمپنیوں نے حکومت کو انڈر ٹیکنگ بھی جمع کرائی تھی، اس حلف نامے کی خلاف ورزی پر برآمدی صنعتوں کے خلا ف کارروائی کی جائے گی۔

  • وزیر اعظم کی علما سے ملاقات، لاک ڈاؤن پر وزیر اعظم کے مؤقف کی بھرپور تائید

    وزیر اعظم کی علما سے ملاقات، لاک ڈاؤن پر وزیر اعظم کے مؤقف کی بھرپور تائید

    اسلام آباد: پاکستان کے ممتاز علمائے کرام نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے مؤقف کی بھرپور تائید کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے علمائے کرام کے وفد سے ملاقات کی، لاک ڈاؤن پر علمائے کرام کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

    علما کے وفد میں پیر امین الحسنات شاہ، پیر شمس الامین، پیر نقیب الرحمان، مولانا محمد حنیف جالندھری، مولانا طاہر محمود اشرفی، مولانا حامد الحق حقانی، حافظ غلام محمد سیالوی، علامہ راجا ناصر عباس، صاحب زادہ پیر سلطان فیاض الحسن، مفتی گلزار نعیمی، مولانا سید چراغ دین شاہ اور مولانا ضیا اللہ شاہ شامل تھے۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل، مفتی منیب الرحمان اور مفتی تقی عثمانی اور علامہ شہنشاہ نقوی نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، ملاقات میں وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر مذہبی امور نورالحق قادری، فردوس عاشق اعوان، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز اور دیگر بھی موجود تھے۔

    رمضان المبارک میں تراویح، نماز جمعہ کے اجتماعات: حکومت اور علماء کرام کے درمیان 20 نکاتی لائحہ عمل پر اتفاق

    ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ وزیر اعظم اور علمائے کرام کی نشست تفصیلی اور مفید رہی، علمائے کرام نے بھی وزیر اعظم کو حمایت اور تعاون کا یقین دلایا، اس جمعہ کو یوم توبہ اور یوم رحمت کے طور پر منایا جائے گا، وزیر اعظم کی اپیل ہے اس صورت حال میں عبادت کے ذریعے اللہ سے رجوع کیا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ کرونا کے خلاف اقدامات کے سلسلے میں علما سے مسلسل رابطہ ہے، 20 نکاتی ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا، وزیر اعظم نے زور دیا کہ علمائے کرام ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے تعاون کریں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نے علمائے کرام کو کرونا کی روک تھام سے متعلق پالیسی پر اعتماد میں لیا ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت رمضان المبار ک میں باجماعت نماز اور تراویح کی مشروط اجازت دے چکی ہے، دو دن قبل اسلام آباد میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت علما و مشائخ کا مشاورتی اجلاس ہوا تھا جس میں کرونا کی روک تھام کے حوالے سے رمضان المبارک میں باجماعت نماز اور تراویح کے لیے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

    ڈاکٹر عارف علوی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں علمائے کرام نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی تھی، مشاورتی اجلاس میں احتیاطی تدابیر پر مشتمل 20 نکاتی لائحہ عمل پر اتفاق کیا گیا۔

    اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ نمازی وضو گھر سے کر کے مسجد آئیں، مسجد آنے والے صابن سے 20 سیکنڈ ہاتھ دھو کر آئیں، ماسک پہن کر مسجد اور امام بارگاہ آئیں، صف بندی ایسے کی جائے کہ دو نمازیوں کی جگہ خالی رہے، مساجد کے فرش کو کلورین ملے پانی سے دھویا جائے، مسجدوں میں سحری اور افطار کا اجتماعی اہتمام نہ کیا جائے۔

  • کراچی، لاہور میں لاک ڈاؤن اور ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی پر کارروائیاں

    کراچی، لاہور میں لاک ڈاؤن اور ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی پر کارروائیاں

    کراچی: شہر قائد اور پنجاب کے شہر لاہور میں لاک ڈاؤن اور ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں 124 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے بتایا کہ ڈبل سواری پابندی کی خلاف ورزی پر سینٹرل کے 2 پولیس اہل کاروں اور ساؤتھ کے ایک اہل کار پر بھی چالان کیا گیا ہے، مختلف ڈسٹرکٹس میں 57 مقدمات درج کیے گئے۔

    کراچی ڈبل سواری پر پابندی، محافظوں نے قانون کو پیروں تلے روند دیا، شہریوں‌ کے چالان

    ایڈیشنل آئی جی کے مطابق یہ کارروائیاں ایسٹ، ویسٹ اور ساؤتھ زون میں کی گئیں، کارروائیوں کے دوران 3 ہزار 284 موٹر سائیکلیں ضبط کی گئیں، 3 ہزار 205 شہریوں کو وارننگ دے کر چھوڑا گیا۔

    لاہور میں بھی شہریوں کو گھروں تک محدود رکھنے کے لیے پولیس کے اقدامات جاری ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز بابر سعید کا کہنا تھا کہ 28 دن میں 2057 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، ایک لاکھ 75 ہزار 712 شہریوں کو روکا گیا اور ان سے باہر نکلنے کی وجہ دریافت کی گئی، ایک لاکھ 65 ہزار 227 شہریوں کو وارننگ دے کر واپس بھیجا گیا۔

    ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ 54 ہزار 256 گاڑیوں کو چیک کیا گیا، جن میں سے 6524 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو خلاف ورزی پر بند کیا گیا، 4263 افراد سے دوبارہ غیر ضروری نہ نکلنے کے ضمانتی مچلکے لیے گئے۔

  • بلوچستان سے ایمبولینس میں گٹکا کراچی منتقل کیے جانے کا انکشاف

    بلوچستان سے ایمبولینس میں گٹکا کراچی منتقل کیے جانے کا انکشاف

    کراچی: بلوچستان سے ایمبولینس میں گٹکا کراچی منتقل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گٹکا بنانے والوں نے لاک ڈاؤن کے دوران اخلاقیات کی حدیں پار کر دیں، گٹکے کی ترسیل کے لیے ایمبولینس کا استعمال کرنے لگے۔

    نیپئر پولیس نے بلوچستان سے مریض کی منتقلی کا جھانسہ دے کر کراچی میں گٹکا اسمگل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا، پولیس نے یہ کارروائی کشتی چوک پر کی اور 3 ملزمان کو ایمبولینس سمیت پکڑا۔

    ملزمان کے قبضے سے بھارتی گٹکا برآمد کیا گیا، گرفتار ملزمان کا کہنا تھا کہ انھوں نے مجبوری میں یہ کام کیا، ہمیں مال کو سہراب گوٹھ کراچی پہنچانے کے لیے کہا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کرونا بیماری کا جھانسہ دے کر گٹکا سپلائی کر رہے تھے، گٹکا چھپانے کے لیے ایک ملزم کو مریض بنا کر ایمبولینس میں لٹایا گیا تھا، پولیس سے بچنے کے لیے ملزمان نے ایمبولینس کے روٹر بھی آن رکھے ہوئے تھے۔

    ادھر کراچی میں موچکو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ایمبولینس سے بڑی مقدار میں چھالیہ برآمد کر لیا ہے، اس کارروائی کے دوران ڈرائیور کو بھی گرفتار کیا گیا، ایس ایس پی مقدس حیدر کا کہنا تھا کہ ملزم ایمبولینس میں چھالیہ سپلائی کر رہا تھا، ملزم ناکوں سے بچنے کے لیے ایمبولینس کا استعمال کرتا تھا۔

  • وفاق کا ٹائیگر فورس کی خدمات لینے پر سندھ حکومت کا خیر مقدم

    وفاق کا ٹائیگر فورس کی خدمات لینے پر سندھ حکومت کا خیر مقدم

    اسلام آباد: وفاق کی جانب سے راشن تقسیم کے لیے ٹائیگر فورس کی خدمات لینے کے سندھ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے راشن تقسیم میں ٹائیگر فورس کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، وفاقی حکومت کی جانب سے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

    اس سلسلے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا رپورٹ سے پتا چلا سندھ حکومت نے ٹائیگر فورس کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ خوش آیند ہے، ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

    سندھ حکومت کا ٹائیگر فورس کو راشن تقسیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ان حالات میں سندھ حکومت کی جانب سے ایسے ہی فیصلے کی توقع تھی، میں یقین دلاتا ہوں کہ ٹائیگر فورس سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر کام کرے گی، ٹائیگر فورس صرف قومی جذبے کے تحت ہنگامی حالات میں کام کرے گی۔

    انھوں نے کہا کہ امید ہے باقی صوبے بھی اسی طرح مل کر ٹائیگر فورس کو متحرک کریں گے، میں لاکھوں کی تعداد میں رجسٹرڈ نوجوانوں کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

    عثمان نے ڈار نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز قومی قیادت کو واضح پیغام دیا تھا، جس میں قومی معاملے میں سیاست نہ کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت نے وزیر اعظم کی قائم کردہ ٹائیگر فورس کو راشن تقسیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس سلسلے میں چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایت پر محکمہ سروسز ایڈمنسٹریشن نے صوبے بھر کے کمشنرز کو خط لکھ کر کہا کہ سندھ بھر میں راشن کی بہتر تقسیم کے لیے ٹائیگر فورس کی خدمات بھی لی جائیں۔

  • سندھ میں معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے ایک اور اہم قدم

    سندھ میں معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے ایک اور اہم قدم

    کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 52 برآمدی صنعتی کمپنیز کو کام کرنے کی اجازت دے دی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے 52 برآمدی صنعتی کمپنیوں کو کام کرنے کی اجازت دے دی، تمام کمپنیوں پر کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایس و پیز پر عمل لازمی ہوگا۔

    اس سے قبل 17 برآمدی کمپنیوں کو اجازت دی گئی تھی، یہ تمام کمپنیاں کراچی کے صنعتی علاقوں میں واقع ہیں، ایس او پیز پر عمل کی ذمے داری کمپنیوں کے مالک پر ہوگی، حکومت کی جانب سے تمام کمپنیوں پر کرونا سے بچاؤ کے لیے ایس اوپیز پر عمل لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    کراچی میں سخت شرائط پر کاروبار کھولنے کی تیاریاں

    ان کمپنیوں پر ایس او پیز کے حوالے سے چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے گا، ذرایع کے مطابق تمام کمپنیوں نے حکومت کو انڈر ٹیکنگ جمع کرا دی ہے، اس حلف نامے کی خلاف ورزی پر برآمدی صنعتوں کے خلا ف کارروائی کی جائے گی۔

    خیال رہے کہ کراچی میں غیر صنعتی سطح پر بھی سخت شرائط پر کاروبار کھولنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، اس سلسلے میں متعلقہ محکمے کی جانب سے حلف نامے بھی تیار کیے جا چکے ہیں، گزشتہ روز پولیس کا کہنا تھا کہ حلف نامے پر عمل درآمد کرنے والوں کو ہی کاروبار کھولنے دیا جائے گا۔

  • لاک ڈاؤن کے دوران کراچی کے تاجروں کو بڑا ریلیف مل گیا

    لاک ڈاؤن کے دوران کراچی کے تاجروں کو بڑا ریلیف مل گیا

    کراچی : شہر قائد کے تاجروں کو لاک ڈاؤن کے دوران بڑا ریلیف مل گیا، وزیراعلیٰ سندھ نے چھوٹے تاجروں کو ہوم ڈیلیوری کے ذریعے کام کرنے کی ہدایت اور روٹیشن کی بنیاد پر دکانیں کھولنے کی تجویز دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کراچی کے تاجروں کی ملاقات ہوئی ، جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چھوٹے تاجروں کو ہوم ڈیلیوری کے ذریعے کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہوم ڈیلیوری ایس اوی پیز کے تحت ہوگی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے ایس او پی کو مدنظر رکھ کر چھوٹے تاجروں کو روٹیشن کی بنیاد پر دکانیں کھولنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کے روز بانٹ لیتے ہیں کہ کس دن کس شعبے کی دکانیں کھلیں گی۔

    مراد علی شاہ نے تجویز دی کہ جس دن کپڑے کے دکانیں کھلیں اسی روز درزی اور انسے منسلک دکاںیں کھولیں گے اور جس دن اے سیز والوں کی دکاںیں کھلیں گی اس دن الیکٹرانک، اے سیز لگانے والوں کی دکانیں بھی کھولیں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزراء سعید غنی، سید ناصر حسین شاہ، امتیاز شیخ پر کمیٹی قائم کردی اور کہا مجوزہ کمیٹی 24 گھنٹوں میں تاجروں سے ملکر ایس او پیز بنائیں گے۔

    مراد علی شاہ نے ایس آر بی ٹیکسز اور صوبائی ایکسائیز کی ٹیکسز میں کاروباری لوگوں کو بڑی رعایت دینے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا چھوٹے تاجروں کو قرضے دلانے کیلیے وہ وفاقی حکومت سے بات کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی تاجروں سے مل کر تمام تجاویز اور ایس او پیز پر بات کرکے 24 گھنٹوں میں اپنی سفارشات دیں گے، میں ان سفارشات پر وفاقی حکومت سے بات کرکے پھر ایس او پی کے تحت اجازت دیں گے۔

    دوسری جانب حکومتی کمیٹی اور تاجر رہنماوں کی آج شام پانچ بجے کمشنر ہاوس میں پہلا مذاکرات کا دور ہو گا، مذاکرات میں مارکیٹیں کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز پر غور کیا جائے گا۔

  • لاک ڈاؤن کے دوران ڈکیتی کی کوشش، گھر کے مالک نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی

    لاک ڈاؤن کے دوران ڈکیتی کی کوشش، گھر کے مالک نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی

    امریکا میں ایک شخص نے اپنے گھر میں داخل ہونے والے 3 مسلح ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی، پولیس کا کہنا ہے کہ اپنے دفاع میں کی جانے والی فائرنگ پر گھر کے مالک کو کسی قسم کی قانونی کارروائی کا سامنا نہیں ہوگا۔

    یہ واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا میں پیش آیا جہاں 3 مسلح ڈاکو ایک گھر میں داخل ہوئے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تینوں ڈاکو زبردستی گھر میں داخل ہوئے اور پھر چند ہی سیکنڈ بعد بھاگتے ہوئے گھر سے نکلتے دکھائی دیے۔

    پولیس کے مطابق گھر کے مالک نے ڈاکوؤں پر 5 گن شاٹ فائر کیے، فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو کر نیچے گر پڑا۔ گولی اس کے سینے پر لگی بعد ازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے اسپتال منتقل کیا۔

    بقیہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے، پولیس زخمی ڈاکو کی حالت بہتر ہونے پر اس سے تفتیش کرے گی اور اس کے ذریعے اس کے ساتھیوں تک پہنچنے کی کوشش کرے گی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں پر فائرنگ کرنے پر گھر کے مالک کو کسی قسم کی قانونی کارروائی کا سامنا نہیں ہوگا، مالک نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی، دوسری صورت میں اسے اور اس کے اہلخانہ کی جان کو خطرہ ہوسکتا تھا۔

  • ماہرین صحت کی وزیراعلیٰ سندھ کو لاک ڈاؤن مزیدسخت کرنے کی تجویز

    ماہرین صحت کی وزیراعلیٰ سندھ کو لاک ڈاؤن مزیدسخت کرنے کی تجویز

    کراچی : پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے اور کوروناوائرس کے مریضوں کو بالکل الگ رکھنے کی تجویز دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ہوئی ، اجلاس میں پی ایم اے نے وزیراعلیٰ سندھ کو مختلف تجاویز دیں۔

    وفد نے تجاویز میں کہا گیا کہ لاک ڈاؤن کومزیدسخت کیاجائے ، ٹریٹری کیئر اسپتالوں سے کوروناوائرس کےمریضوں کو بالکل الگ رکھاجائے، حکومت سندھ کو لاک ڈاؤن15دن پہلے کرنا چاہیےتھا، وزیراعلیٰ سندھ کی کاوشوں سےوائرس کم ہوااوربہت احتیاط ہوئی۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم دنبہ گوٹھ اسپتال کوبھی آئسولیشن سینٹرمیں تبدیل کریں گے، زیادہ نقصان لوگوں کےسماجی دوری نہ رکھنےکی وجہ سےہورہاہے، لوگ غیرضروری گھروں سےنہ نکلتےتوکراچی میں اتنےکیس نہ ہوتے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ مارچ سےلاک ڈاؤن کرناچاہتاتھا،لیکن ہونہ سکا، 15 مارچ سےپروازیں،ٹرین اوربس سروس بند کرانا چاہتا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارےپاس4اقسام کےمریض ہیں، ایک زائرین،دوسرےتبلیغی،تیسرےبیرون ملک اورچوتھےمقامی ، ہماری اب تک کی حکمت عملی کامیاب ہے، ہم نےایران سےآنےوالوں کوسکھرمیں رکھا، ان میں سے280کیس مثبت آئے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سچائی سےاپنےلوگوں کومرض سےبچانےمیں مصروف ہوں، میں نےشایداپنےفیصلوں میں غلطیاں کی ہوں، لیکن ہر فیصلہ اس مرض سےعوام کو بچانے کے لیے کیا تھا، مجھ پرتنقید بھی ہو رہی ہےلیکن اپنےکام پرتوجہ دےرہاہوں۔

    دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعلیٰ سندھ کی پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کےوفد سے ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ ملاقات میں کوروناکی روک تھام سمیت دیگر امور پر گفتگوہوئی اور ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف کےمسائل پربات چیت ہوئی۔

    بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی وفدکومکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ پی ایم اےوفدنےبھی وزیراعلیٰ کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔