Tag: لاک ڈاؤن

  • پنجاب میں 25 اپریل تک لاک ڈاؤن میں توسیع، نوٹیفکیشن جاری

    پنجاب میں 25 اپریل تک لاک ڈاؤن میں توسیع، نوٹیفکیشن جاری

    لاہور: حکومت پاکستان کی جانب سے مزید دو ہفتے لاک ڈاؤن فیصلے کے بعد صوبہ پنجاب میں 25 اپریل تک لاک ڈاؤن میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب نے پچیس اپریل تک لاک ڈاؤن میں توسیع کر دی ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 42 سے زائد صنعتوں کو لاک ڈاؤن سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔

    ضروری سرکاری ملازم، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں کو استثنیٰ دیا گیا، ٹیلی کام سیکٹر، ایس ای سی پی، اسٹاک مارکیٹ کو بھی استثنیٰ حاصل ہوگا، غیر ملکی سفیروں، قونصل خانے میں کام کرنے والے اہل کاروں کو بھی استثنیٰ ہوگا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق جنرل اسٹورز، کریانہ، سبزی منڈی، ڈرائی کلینر، فوڈ چین کو بھی استثنیٰ ہوگا، بیج، کھاد، زرعی ادویات بنانے والی کمپنیوں کو بھی استثنیٰ حاصل ہوگا، ٹریکٹرز، پیکنگ، زرعی آلات بنانے والی کمپنیوں کو بھی استثنیٰ حاصل ہو گیا، ایل پی جی فلنگ اسٹیشن، خیراتی ادارے، فوڈ آئٹمز بنانے والوں کو بھی استثنیٰ دیا گیا۔

    وزیراعظم کا لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتے توسیع کا اعلان

    پنجاب حکومت نے فلور ملز کو بھی لاک ڈاؤن سے استثنیٰ دے دیا، مذہبی رسومات، بالخصوص آخری رسومات اور تدفین کی اجازت ہوگی، ڈرائی پورٹ، کسٹم کلیئرنس، ٹرانسپورٹ کا سامان بنانے والوں کو بھی استثنیٰ مل گیا، پولٹری کا سامان بنانے والے اداروں کو بھی استثنیٰ حاصل ہوگا۔

    نرسریوں، الیکٹریشن، بک شاپ کو بھی لاک ڈاؤن سے استثنیٰ ہوگا، کیمیکل انڈسڑی، گلاس بنانے والے یونٹس، ادویہ ساز انڈسڑی اور وابستہ تمام صنعتوں کو بھی استثنیٰ ہوگا، پراپرٹی ڈیلرز، ایکسپورٹ سیکٹر، روڈ کنسٹرکشن سیکٹر کو بھی استثنیٰ حاصل ہوگا۔

  • سندھ کے بعد پنجاب کے تاجروں کا بھی لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ

    سندھ کے بعد پنجاب کے تاجروں کا بھی لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ

    لاہور: سندھ کے بعد پنجاب کے تاجروں نے بھی کرونا وائرس لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت نے لاک ڈاؤن پر کاروباری تنظیموں کے ساتھ مشاورت کی۔ اس دوران تاجروں نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، تاجر برادری کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن سے کاروبار شدید متاثر ہے۔

    تاجروں کی جانب سے صبح 9سےشام5بجے تک کاروبار کھولنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تاجر رہنما نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے ملکی معیشت اور چھوٹے تاجروں کو ناقابل تلافی نقصان ہوا، حکومت تمام کاروبار کھولتے ہوئے بزنس کرنے کا وقت مقرر کرے، حکومت کی جانب سے نئی حکومت عملی کی ضرورت ہے۔

    وزیر اعظم نے گورنر سندھ کو تاجروں کے مسائل کے حل کا ٹاسک دے دیا

    بعد ازاں راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ تاجروں سے مذاکرات کے بعد ایک کمیٹی بنادی گئی ہے، کمیٹی آئندہ ایک دو روز میں تجاویز تیار کرکے دے گی، تجاویز کو منظوری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ کروناوائرس کے تناظر میں نافذ العمل لاک ڈاؤن کے باعث دنیا بھر میں کاروبار شدید متاثر ہے۔ جبکہ ملک میں بھی تاجر برداری نے حکومتی فیصلے کو ماننے سے انکار کیا ہے۔

  • وزیراعظم کا لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتے توسیع کا اعلان

    وزیراعظم کا لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتے توسیع کا اعلان

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس کے باعث ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتے کی توسیع کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرونا وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں، پوری دنیا میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کیےگئے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے عوام کے تحفظ اور کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے روکنے کے لیے لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتے توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    انہوں نے قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے تعاون کرتے ہوئے وائرس کو زیادہ تیزی سے پھیلنے سے روکنے کے لیے بھرپور تعاون کیا جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جو تخمینے لگائےگئے تھے اس کے نسبت کرونا 30 فیصد پھیلا ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرونا نوجوانوں پر زیادہ اثر نہیں کرتا لیکن بزرگوں کی زندگی خطرے میں ڈال دیتا ہے، ہم نےجتنی احتیاط کی ہےاس سے زیادہ احتیاط کرنی ہے۔

    عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا خدانخواستہ بے قاعدگی ہوئی تو ہم اس کا مقابلہ نہیں کرسکیں گے، اس لیے ہم لاک ڈاؤن کو آگے لے کر جا رہے ہیں، اسکول،کالجز، عوامی مقامات پر اگلے دو ہفتے لاک ڈاؤن برقرار رہے گا۔

    وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام میں 28 لاکھ خاندانوں کو پیسے مل چکے ہیں،45 ارب روپے تقسیم کرچکے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامات کیے گئے ہیں کہ گندم کی کٹائی میں رکاوٹ نہ ہو، تعمیراتی صنعت میں رسک فیکٹر بہت کم ہے، تعمیراتی انڈسٹری کے لیے کل ایک آرڈیننس لا رہے ہیں، تعمیراتی صنعت کو بہت بڑا ریلیف پیکیج دیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزی اورگندم کی اسمگلنگ سے متعلق سخت آرڈیننس لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اورگندم کی اسمگلنگ کرنے والوں کو سخت سزائیں دیں گے۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس ، لاک ڈاؤن مزید بڑھانے کی منظوری

    وفاقی کابینہ کا اجلاس ، لاک ڈاؤن مزید بڑھانے کی منظوری

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں  لاک ڈاؤن مزید 2 ہفتے بڑھانے کی منظوری دے دی گئی جبکہ حتمی منظوری قومی رابطہ کمیٹی کی اجلاس میں دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا ،جس میں6 نکاتی ایجنڈےپرغورکیاگیا، اجلاس میں کوروناوائرس کی مجموعی صورتحال کاجائزہ لیا گیا اور ملکی معاشی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔

    احساس کیش ٹرانسفر پروگرام سےمتعلق ثانیہ نشتر نے بریفنگ دی جبکہ ای اوبی آئی پنشن میں اضافےکی سمری موخر کردی گئی۔

    وفاقی کابینہ نے قومی رابطہ کمیٹی کےفیصلوں اور کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کےگزشتہ اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کردی جبکہ مرغزار چڑیا گھر کا انتظامی  کنٹرول وزارت ماحولیاتی تبدیلی کےسپردکرنےکی منظوری دی گئی۔

    وفاقی کابینہ نے احساس ایمرجنسی کیش ٹرانسفرز پرایڈوانس انکم ٹیکس چھوٹ کی منظوری اور کوروناسےبچاؤ،احتیاط سےمتعلق درآمدات پربرانڈکی شرط ختم کرنےکی منظوری دی۔

    اجلاس میں لاک ڈاؤن میں توسیع کےحوالےسے2تجاویزپر غور کیا گیا ، تجویز تھی کہ لاک ڈاؤن میں توسیع21اپریل تک یا 28 اپریل تک بڑھایا جائے۔

    جس کے بعد وفاقی کابینہ نے لاک ڈاؤن2ہفتےبڑھانےکی منظوری دےدی اور کہا تمام صوبے حالات دیکھ کر لاک ڈاؤن سے متعلق خود فیصلے کریں۔

    لاک ڈاؤن بڑھانے نے حتمی منظوری قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں دی جائےگی اور وزیراعظم آج سوا5بجےاین سی سی فیصلوں سے قوم کوآگاہ کریں گے۔

  • ترجمان سندھ حکومت نے راشن تقسیم کی تفصیلات ٹویٹ کر دیں

    ترجمان سندھ حکومت نے راشن تقسیم کی تفصیلات ٹویٹ کر دیں

    کراچی: حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے صوبے میں لاک ڈاؤن کے دوران راشن تقسیم کی تفصیلات جاری کر دیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس کے حکم نامے میں کہا تھا کہ سندھ حکومت 8 ارب روپے کا راشن تقسیم کرنے کے شواہد پیش نہیں کر سکی ہے، جس کے بعد آج سندھ حکومت کے ترجمان نے ٹویٹر پر راشن تقسیم کی تفصیلات جاری کر دیں۔

    مرتضیٰ وہاب نے ٹویٹ میں لکھا کہ حکومت سندھ 2 لاکھ 23 ہزار 597 خاندانوں کو راشن دے چکی ہے، یہ راشن صوبے کے ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے تقسیم کیا گیا، مخیر حضرات اور این جی اوز کے ذریعے 3 لاکھ سے زائد راشن بیگز تقسیم کیے گئے، این جی اوز نے 3 لاکھ 2 ہزار 613 خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم کیے۔

    ترجمان حکومت سندھ نے بتایا کہ مستحقین میں راشن کی تقسیم کا تمام ریکارڈ موجود ہے، جن خاندانوں کو راشن دیا گیا ان کا ریکارڈ بھی موجود ہے۔ قبل ازیں، اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے بتایا تھا کہ سندھ حکومت کو مخیر حضرات نے 15 کروڑ روپے کے فنڈز دیے، راشن کی تقسیم کے لیے حکومت نے مجموعی طور پر 1 ارب 8 کروڑ ریلیز کیے۔

    کتنا راشن کس کو دیا؟سپریم کورٹ کا سندھ حکومت سے جواب طلب

    سعید غنی نے کہا میں اس بات کا چیلنج قبول کرتا ہوں کہ ہم 6 لاکھ خاندانوں کو زکواۃ کی مد میں رقم دے چکے ہیں، ایک ایک آدمی کا شناختی کارڈ نمبر وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو بھیجتا ہوں۔

    خیال رہے کہ کرونا وائرس ناکافی انتظامات پر سپریم کورٹ نے گزشتہ روز ازخود نوٹس کیس کی سماعت کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں 11 یوسیز سیل کرنے کی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی، سندھ حکومت کو سیل شدہ یوسیز میں متاثرہ افراد کی تعداد کا بھی علم نہیں، سیل یوسیز میں کھانا اور طبی امداد فراہم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، سندھ حکومت 8 ارب کا راشن تقسیم کرنے کے شواہد بھی نہ پیش کر سکی، سندھ حکومت کی کارکردگی افسوس ناک ہے۔

    حکم نامے میں کہا گیا کہ سندھ بھر سے کھانا نہ ملنے کی شکایات پہنچ رہی ہیں، کتنا راشن کس کو دیا؟ بتایا جائے راشن کہاں سے اور کتنے میں خریدا گیا؟

  • لاک ڈاؤن کے باعث کراچی میں پانی کی قلت کی حقیقت سے پردہ ہٹ گیا

    لاک ڈاؤن کے باعث کراچی میں پانی کی قلت کی حقیقت سے پردہ ہٹ گیا

    کراچی: کرونا وائرس کی وبا کے باعث نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کے دوران شہر میں پانی کی قلت کی حقیقت سے بھی پردہ ہٹ گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں لاک ڈاؤن نے شہریوں کو درپیش ایک اہم ترین مسئلے کی حقیقت سے پردہ ہٹا دیا ہے، شہر کے ایسے متعدد علاقے ہیں جو پینے کے پانی سے محروم ہیں اور بتایا جاتا ہے کہ یہ اس لیے ہے کیوں کہ پانی کی قلت ہے۔

    تاہم، وبا کے باعث جب شہر میں لاک ڈاؤن لگ گیا تو صنعتی ایریا بھی بند ہو گئے، یہ ایریا بند ہونے سے برسوں سے محروم علاقوں میں پانی کی فراہمی اچانک شروع ہو گئی، جس سے یہ بات کھل کر سامنے آ گئی ہے کہ کراچی کے شہریوں کا پانی کہاں جا رہا تھا۔

    پانی کی غیر قانونی فروخت کے خلاف کراچی واٹربورڈ کا آپریشن

    ذرایع کا کہنا ہے کہ سائٹ کے صنتعی ایریا کو منظم مافیا مختلف علاقوں سے واٹر بورڈ کی لائنوں سے پانی چوری کر کے فراہم کرتا ہے، صنعتوں کو پانی کی فراہمی بند ہو گئی تو پانی سے محروم علاقوں پاک کالونی، ریکسر، پرانا گولیمار، بلدیہ اور لیاری میں پانی آنا شروع ہو گیا ہے۔

    ذرایع کے مطابق پانی چور مافیا تین ہٹی، لسبیلہ، لیاقت آباد، پاک کالونی اور ناظم آباد کے علاقوں میں واٹر بورڈ کی لائنوں سے پانی چوری کرتے ہیں اور صنعتی یونٹس کو فراہم کرتے ہیں، معلوم ہوا ہے کہ پانی چور مافیا ماہانہ 30 کروڑ سے زائد کا پانی چوری کرتا ہے، اور اس مافیا نے مذکورہ علاقوں میں واٹر بورڈ کے متوازی اپنا نیٹ ورک بنایا ہوا ہے، ان علاقوں میں مافیا کے من پسند افسران کو تعینات کیا جاتا ہے۔

  • لاک ڈاؤن میں کتنی توسیع ہوگی؟ فیصلہ آج ہوگا

    لاک ڈاؤن میں کتنی توسیع ہوگی؟ فیصلہ آج ہوگا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا ، جس میں 15 اپریل کے بعد کے لائحہ عمل اور لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا ، جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا، عسکری اور سول اداروں کے اعلیٰ حکام سمیت چیئرمین این ڈی ایم اے شریک ہوں گے۔

    اجلاس میں 15 اپریل کے بعد کے لائحہ عمل اور لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

    دوسری جانب خیبرپختونخوا نے وزیراعظم کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس کیلئے تجاویزمرتب کرلیں ، جس میں کورونا بچاؤ کیلئے خیبرپختونخوا نے جزوی لاک ڈاؤن میں توسیع کی سفارش کردی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونابچاؤکیلئےلاک ڈاؤن ایس اوپیزپرعملدرآمد اور احساس پروگرام سےرقم تقسیم کیلئےایس اوپیز پر بھی عمل یقینی بنایاجائے۔

    گذشتہ روز وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وفاق اورصوبوں کالاک ڈاؤن سےمتعلق یکساں پالیسی پراتفاق ہوا تھا، وزیراعلیٰ سندھ نے لاک ڈاؤن دوہفتےبڑھانے کی تجویزدی تھی ، جس کی پنجاب اور خیبرپختونخوا نے حمایت کی۔

    وزیراعظم نے لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے صورتحال پر پلان پیش کرنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع ست متعلق اعلان کیا جائے گا۔

    بعد ازاں وفاقی وزیر اسد عمر نے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ15 اپریل کے بعد کیا کرنا ہے کل اجلاس میں فیصلہ کر لیا جائےگا، ، موجودہ صورتحال صرف حکومت نہیں پوری قوم کے لیے کڑا امتحان ہے،پوری قوم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جس کے مثبت نتائج آ رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ فیصلے ملکی صورت حال، معیشت، کرونا وبا کو دیکھتے ہوئے کیے جائیں گے، چاہتے ہیں مشترکہ طور پر فیصلے کرسکیں، کل نیشنل کمانڈ سینٹر کے اجلاس کے بعد فیصلوں سے متعلق آگاہ کیا جائےگا۔

    یاد رہے وزیراعلیٰ سندھ نے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کہا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ سندھ میں کوروناکیسزبڑھ رہےہیں، چاہتے ہیں کہ 14 دنوں کاایک اورلاک ڈاؤن آئے، لاک ڈاؤن نہیں چاہتےوزیراعظم کی جانب سےفیصلہ آناچاہیے۔

    مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ جوچیزیں کھولناچاہتےہیں وہ ایس اوپیزہمیں بھی دیں، وفاق کی دی گئیں ہدایات اپنی ایس اوپیزسےٹیلی کریں گے، آپ لوگوں کوکیش دے رہےہیں بہت اچھی بات ہے لیکن لوگوں سے14 دن گھروں میں رہنےکی گارنٹی لیں۔

  • لاک ڈاؤن: دالوں کی قیمت میں 50 روپے تک کا اضافہ

    لاک ڈاؤن: دالوں کی قیمت میں 50 روپے تک کا اضافہ

    کراچی: درآمدی ٹیکس میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی کے باجود اشیائے ضروریہ مہنگی کر دی گئی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریٹیل سطح پر ڈیمانڈ برقرار ہے تاہم کرونا وائرس کی وبا کے باعث لاک ڈاؤن میں سپلائی نہ ہونے کے برابر ہے، جب کہ درآمدی ٹیکس میں کمی کی جا چکی ہے اور ڈیزل کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہو چکی، لیکن ضرورت کی اشیا مہنگی کر دی گئیں۔

    لاک ڈاؤن کے دوران کراچی میں دالوں کی قیمت میں 50 روپے تک کا اضافہ کیا جا چکا ہے، مسور کی دال کی قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 180 روپے فی کلو ہو گئی، مہنگی ہونے کے بعد مسور کی دال نایاب ہو گئی، مارکیٹ میں دستیاب نہیں۔

    لاک ڈاؤن : انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    دال ماش کی قیمت 35 روپے اضافے سے 250 روپے فی کلو ہو گئی ہے، دال مونگ 30 روپے اضافے سے 290 روپے فی کلو کر دی گئی، دال چنا 35 روپے اضافے کے ساتھ 175 روپے فی کلو کر دی گئی۔

    بیسن 30 روپے اضافے سے 200 روپے فی کلو ہو گیا، ریٹیل میں چینی 85 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، جب کہ ہول سیل میں چینی کی قیمت 78 روپے فی کلو ہے، ریٹیل سطح پر آدھا کلو چائے کی قیمت 480 روپے فی کلو ہو گئی، گھی اور تیل کی قیمتوں میں بھی سپلائی میں تعطل کے باعث تیزی کا رجحان ہے۔

  • لاک ڈاؤن میں نرمی، لاکھوں ہسپانوی کام پر لوٹ گئے

    لاک ڈاؤن میں نرمی، لاکھوں ہسپانوی کام پر لوٹ گئے

    میڈرد: اسپین کی حکومت نے ملک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی ہے، جس کے بعد لاکھوں شہری کاموں پر لوٹ گئے ہیں۔

    ہسپانوی میڈیا کے مطابق ہسپانوی حکومت نے لاکھوں لوگوں کو کام پر واپس لوٹنے کی اجازت دے دی، لاک ڈاؤن کے بعد پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو کام پر لوٹنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    صرف میڈرڈ میں 3 لاکھ کے قریب افراد کام پر واپس لوٹے ہیں، ہسپانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ فیکٹری اور تعمیراتی مزدوروں کو بھی کام پر لوٹنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ اسپین کرونا وائرس سے متاثر ہونے والا دوسرا بڑا ملک ہے جہاں 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق کی جا چکی ہے، جب کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 17,756 ہو گئی ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے بھی اسپین تیسرا بڑا ملک ہے۔

    کرونا وائرس، اسپین میں‌ پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورز نے اعلیٰ‌ مثال قائم کردی

    اسپین میں وائرس میں مبتلا 64 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ ساڑھے 7 ہزار کے قریب مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اسپین میں اب تک 6 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    اسپین وہ یورپی ملک ہے جہاں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ڈاکٹرز کی شرح بھی دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے، اسپین کی وزارتِ صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق طبی شعبے سے تعلق رکھنے والے 15 ہزار ڈاکٹرز اور نرسز کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

  • سندھ حکومت سے گزارش ہے سیاست کے بجائے کام پر توجہ دے،شہبازگل

    سندھ حکومت سے گزارش ہے سیاست کے بجائے کام پر توجہ دے،شہبازگل

    لاہور: تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت سے گزارش ہے سیاست کے بجائے کام پر توجہ دے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا کہ چند دنوں سے ٹیسٹنگ کٹس پر باتیں ہو رہی ہیں، مرتضیٰ وہاب نے بھی ٹوئٹ کیا جس سے تاثر ملا ٹیسٹنگ کٹس معیاری نہیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیوں کی بھیجی گئی کٹس سندھ نے غیرمعیاری کہہ کر واپس کیں،سندھ کی جانب سے واپس کی گئی کٹس کو این آئی ایچ میں استعمال کیاگیا،واپس کی گئی کٹس میں اب تک کوئی مسئلہ سامنے نہیں آیا،سمجھ نہیں آیا سندھ کو کٹس غیرمعیاری کہنے میں 2 ہفتے کیوں لگے۔

    تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے کے ذریعے سندھ کو 50 ہزار کٹس بھیجی ہیں،اب کی بار ان کٹس کو ٹیسٹ کر کے پھر سندھ کے حوالے کیاجائے گا، اس سے قبل سندھ حکومت نے 2 بار غیر معیاری کہہ کر کٹس واپس کیں۔

    شہباز گل نے کہا کہ جس صوبے نے پہلے لاک ڈاؤن کا دعویٰ کیا وہاں کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں،کیسز میں اضافہ،ڈیٹا سے لگتا ہے اعلان کے مطابق صوبے نے اقدامات نہیں کیے۔

    انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد وسائل صوبوں کو منتقل کیے گئے،سندھ حکومت بتائے اپنے خزانے سے لوگوں کی کتنی امداد کی،
    سندھ کو 4 مشینیں دی گئی ہیں ،2 سے 3 ہزار ٹیسٹ ہونے چاہئیں۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ 4 مشینوں کے باوجود سندھ میں صرف 500 ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں،سندھ نے سب سے زیادہ کٹس ملنے کے باوجود اپنی استعداد نہیں بڑھائی،سندھ حکومت سے گزارش ہے سیاست کے بجائے کام پر توجہ دے۔