Tag: لاگت

  • دورۂ پاکستان: کیا ملکہ میسکسیما کو پھول بہت پسند ہیں؟

    دورۂ پاکستان: کیا ملکہ میسکسیما کو پھول بہت پسند ہیں؟

    نیدر لینڈز کی ملکہ ہمارے ملک میں ہیں۔ یہ ان کا پاکستان کا دوسرا دورہ ہے۔ میکسیما اس بار اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ بن کر یہاں آئی ہیں۔ ان کا یہ دورہ عالمی ادارے کے تحت ترقی میں اجتماعی معاونت کے پروگرام کی ایک کڑی ہے۔

    یہ تو وہ باتیں اور معلومات ہیں جو آج سارا دن مختلف ذرایع ابلاغ نے آپ تک پہنچائی ہیں اور ابھی یہ سلسلہ جاری رہے گا، مگر ہم آپ کو کچھ خاص اور سب سے الگ بتانے جا رہے ہیں۔

    ملکہ اپنے دورۂ پاکستان میں سرکاری اور نجی شعبوں کی متعدد نمایاں شخصیات سے ملاقات کریں گی۔ بتایا گیا ہے کہ ملکہ میکسیما اسٹیٹ بینک کے مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے پروگرام کی افتتاحی تقریب کی مہمان بھی ہوں گی۔ یہ پروگرام مجموعی مالی تعاون کے فروغ، چھوٹی ادائیگیوں کی لاگت کم کرنے اور  ڈیجیٹل لین دین میں اضافے کی غرض سے شروع کیا گیا ہے۔

    نیدر لینڈز کی ملکہ تو ابھی تین روز تک ہمارے ہی ملک میں رہیں گی اور خصوصی نمائندہ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گی۔ کیوں نہ ہم اُن کے وطن کی سیر کر آئیں!

    نیدر لینڈز جسے اکثریت ہالینڈ بھی کہتی اور لکھتی ہے، یورپ میں واقع ہے۔ یہ خطہ پھولوں کی سرزمین کہلاتا ہے۔ کئی دہائی پہلے کا یہ سفر نامہ ملکہ کی آمد کے ساتھ ہی گویا پھر تازہ ہو گیاہے۔ یہ سطور ممتاز احمد خاں جیسے خوب صورت لکھاری اور صحافی کے قلم کی نوک سے نکلی ہیں جو آپ کی دل چسپی کے لیے پیش ہیں۔

    ہالینڈ کی سرزمین پر قدم رکھتے ہی جو چیز سب سے زیادہ آپ کو متاثر کرتی ہے وہ ہے اس ملک کی شادابی، پانی کی فراوانی اور غیر معمولی صفائی ستھرائی۔

    سارا ملک ایک باغ معلوم ہوتا ہے۔ چاروں طرف گل و گل زار کا سا سماں ہے۔ شہر اور بن میں کوئی فرق نہیں۔ صفائی، سلیقے اور دل آویزی میں دونوں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کو کوشاں ہیں۔

    اس ملک کا کونا کونا دیکھنے کا اتفاق ہوا، لیکن چپّا بھر زمین بھی گندگی سے آلودہ نہ دیکھی۔ یا سبزہ ہے یا پھول پھلواری۔

    صفائی اور پھولوں کے یہ لوگ شیدائی ہیں۔ کوئی گھر ایسا نہیں جو پھولوں سے خالی ہو۔ مزدوروں کے فلیٹ بھی ہمارے بنگلوں سے بہتر ہیں۔ اہلِ ہالینڈ نے پھولوں سے اپنی شیفتگی کو باقاعدہ صنعت کی شکل دے دی ہے۔ بہار میں چاروں طرف پھولوں سے لدے ہوئے کھیت دکھائی دیتے ہیں جن میں گلِ لالہ کی سیکڑوں نئی اقسام پیدا کی گئی ہیں جو رنگ، رعنائی قد اور عمر میں ایک دوسرے سے مختلف بھی ہیں۔ کئی ہزار ٹن پھول یہاں سے غیر ممالک کو بھیجے جاتے ہیں۔

  • دبئی : چارکروڑ درہم کی لاگت سے دنیا کا پہلا اونٹوں کا اسپتال قائم

    دبئی : چارکروڑ درہم کی لاگت سے دنیا کا پہلا اونٹوں کا اسپتال قائم

    دبئی : اماراتی حکام نے دبئی میں چار کروڑ درہم کی لاگت سے اونٹوں کا اسپتال قائم کردیا گیا، جو پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا اسپتال ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں اماراتی حکام نے صحرائی جہاز اونٹ کے علاج کےلیے دنیا میں پہے اپنی نوعیت کے اونٹوں کے اسپتال کا  افتتاح دسمبر 2017 میں متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم و نائب صدر اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کیا تھا۔

     حکومت دبئی نے ٹویٹر پر  اپنے اکاﺅنٹ میں تحریر کیا کہ اس اسپتال میں برطانیہ، اسپین ، ہندوستان اور میکسیکو سے اونٹوں کے ماہر ڈاکٹر کام کررہے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ اسپتال میں 20 اونٹوں کا بیک وقت علاج کیا جاسکتا ہے جبکہ انتظامیہ کی کوشش ہے کہ استپال میں 35 اونٹوں کا بیک وقت علاج کیا جاسکے جس کےلیے انتظامات کیے جارہے ہی۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دبئی کے پہلے اونٹوں کے اسپتال میں علاج کے بعد اونٹوں کو نقاہت دور کرنے کے لیے ایک میدان بھی مخصوص کیا گیا ہے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اسپتال اونٹوں کے امراض اور ان کے جسمانی اسرار دریافت کرنے کے لئے ریسرچ یونٹ بھی قائم کرے گا۔

    دنیا کے پہلے اونٹوں کے اسپتال میں صحرائی جہاز (اونٹ) کا آپریشن اور ایکسرے روم کا بھی بندوبست کیا گیا ہے جبکہ مستقبل میں دیگر خدمات فرام کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مستقبل میں مقناطیسی ایکسرے کا بھی انتظام کیا جائے گا، جبکہ اونٹ کے جسم کے کسی بھی ایک حصے کے ایکسرے لینے والی مشین بھی مہیا ہوگی۔