Tag: لاہور، مدرسے کی دیوار گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی

  • لاہور، مدرسے کی دیوار گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی

    لاہور، مدرسے کی دیوار گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں مدرسے کی دیوار گرنے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے چونگی امرسدھو میں مدرسے کی دیوار گرگئی، دیوار گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

    حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت 50 سالہ کریم، 50 سالہ ارشاد اور 23 سالہ ندیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ مدرسہ میں کھدائی کے باعث پیش آیا۔

    مزید پڑھیں: چارسدہ، مکان کی چھت گر گئی، 3 بچے جاں بحق

    واضح رہے کہ چند روز قبل صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر چارسدہ میں مکان کی چھت گر گئی تھی جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق اور زخمی بچے گھر میں قرآن پڑھ رہے تھے، بچوں کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ بلوچستان کے علاقے چمن میں مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔