لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سلیکٹر مصباح الحق نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مداحوں سے ملاقات کی اور سیلفیاں بنوائیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے قذافی اسٹیڈیم میں مداحوں سے ملاقات کی، مصباح نے سدرن پنجاب اور سینٹرل پنجاب کے میچ کے دوران مداحوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور آٹوگراف دئیے۔
سدرن پنجاب اور سینٹرل پنجاب کے درمیان میچ میں گراؤنڈ مصباح اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔
دوسری جانب فااسٹ بولر عمر گل بھی سندھ اور بلوچستان کے میچ کے دوران مداحوں کے ساتھ گھل مل گئے، عمر گل نے مداحوں کے پاس جاکر سیلفیاں بنوائیں۔
Fans display their passion and love as @captainmisbahpk thanks them for supporting cricket and #QeA19 pic.twitter.com/KIE6NnM3Ra
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 15, 2019
عمر گل کا کہنا تھا کہ قائد اعظم ٹرافی کے میچ دیکھنے زیادہ سے زیادہ مداح آئیں اور اپنے اسٹارز کو کھیلتے ہوئے دیکھیں، مداحوں کے آنے سے ہمارا حوصلہ بڑھتا ہے۔
واضح رہے کہ قائد اعظم ٹرافی کے میچز جاری ہیں، سندھ کی ٹیمیں کراچی کے یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں مدمقابل ہیں، اسی طرح پنجاب کی ٹیموں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میچ کھیل رہی ہیں۔
🤳 😃 Fast bowler @mdk_gul interacts with fans at UBL Sports Complex in Karachi during the tea break.#SINvBAL #QeA19 pic.twitter.com/q6T2wIgOGi
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 15, 2019
سدرن پنجاب کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 467 بنائے ہیں، سدرن پنجاب کے اوپنر سمیع اسلم نے بیٹ کیری کیا اور 243 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 29 چوکے شامل تھے۔
وکٹ کیپر عدنان اکمل نے 113 اور عامر یامین نے 64 رنز بنائے، وقاص مقصود نے 4، حسن علی نے تین، بلال آصف نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔