Tag: لاہورایئرپورٹ

  • نجی ایئر لائن کا طیارہ ٹیک آف کے دوران بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    نجی ایئر لائن کا طیارہ ٹیک آف کے دوران بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    لاہور : لاہورایئرپورٹ پر نجی ایئر لائن کا طیارہ ٹیک آف کے دوران بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، طیارے کے ایک انجن کونقصان پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ایئرپورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں تھم نہ سکے۔

    ذرائع نے بتایا کہ لاہورایئرپورٹ پر ٹیک آف کے دوران طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، پرندہ ٹکرانے سے نجی ایئرلائن کے طیارے کے ایک انجن کونقصان پہنچا۔

    ذرائع ایئرلائن کا کہنا ہے کہ متاثرہ طیارےکےمسافروں کولاؤنج بھیج دیاگیا اور سول ایوی ایشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیکنیکل ٹیم طیارے کے معائنے کے لیے بھیج دی گئی۔

    خیال رہے سال2024 کے پہلے چھ مہینوں میں کم از کم 38 پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے طیارے پرندوں کی زد میں آئے۔

    رپورٹ کے مطابق جنوری سے جون تک 38 پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ یہ واقعات اسلام آباد، ملتان، فیصل آباد، گلگت، سکھر، جدہ اور دبئی میں رپورٹ ہوئے۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ 2024 کے پہلے چھ ماہ میں پی آئی اے کے 38 میں سے 5 طیارے پرندوں کی زد میں آکر تباہ ہوئے جب کہ 33 طیارے بڑے نقصان سے محفوظ رہے۔

    طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات دنیا بھر میں خاص طور پر پاکستان میں عام ہیں۔ سی اے اے ہوائی اڈوں کے قریب کے علاقوں میں صفائی کو یقینی بنانے کے لیے مہم چلا رہا تھا۔

  • بیرون ملک جانے والے مسافروں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

    بیرون ملک جانے والے مسافروں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

    لاہور : بیرون ملک جانے والے مسافروں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سہولت فراہمی کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر دفاع خو اجہ آصف نے لاہورایئرپورٹ کا طویل دورہ کیا، وفاقی وزرا کا ایئرپورٹ پر مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی نے امیگریشن کے مسائل کے فوری حل اور مسافروں کیلئے سہولتیں بڑھانے کا حکم دے دیا۔

    وفاقی وزرا نے بیرون ملک جانے والے مسافروں کی تلاشی کے عمل کو آسان اور تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے اے ایس ایف،اے این ایف اور کسٹمز کے حکام سے سرچ کو سہل بنانے کا پلان طلب کرلیا۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے قابل عمل پلان اگلے 24 گھنٹے میں تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی ، خواجہ آصف نے کہا کہ لاہور ایئرپورٹ پر کامیاب تجربے کے بعد سرچ کے عمل کو دیگر ائرپورٹس پر بھی شروع کیا جائے گا، ایئر پورٹ پر مسافروں کی آمدورفت بہتربنانےکیلئے متعلقہ اداروں کواقدامات کی ضرورت ہے۔

    محسن نقوی نے بیرون ملک آمد اور روانگی ٹرمینل پر امیگریشن کے کاؤنٹرز میں اضافے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مسافروں کوانتظار کی زحمت سے بچانے کیلئے امیگریشن کاؤنٹرز کی تعداد بڑھائی جائے، 3روز میں امیگریشن کاونٹرز میں اضافے کا حتمی پلان پیش کیا جائے، امیگریشن کاونٹرز بڑھنے سے مسافروں کو انتظار سے نجات ملے گی۔

    وفاقی وزراء نے امیگریشن کاونٹرز پر مسافروں کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا اور اے این ایف، اے ایس ایف اور کسٹمز کے سرچ کے عمل کا بھی مشاہدہ کیا۔

  • کرغزستان سے لاہور آنے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

    کرغزستان سے لاہور آنے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

    لاہور : کرغزستان سے لاہور آنے والی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی ، ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور کے بر وقت نوٹس پر پرواز کو درست رن وے لینڈ کرالیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورایئرپورٹ پر غیرملکی ایئرلائن کا طیارہ ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور کے بر وقت نوٹس لینے کے باعث غلط لینڈنگ سے بچ گیا۔

    ترجمان سی اے اے نے بتایا کہ طیارہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے لاہور آرہا تھا، ایئربس اے 320 طیارہ لاہور پہنچا تو غیر ملکی کپتان نے غلط رن وے پر لینڈنگ کی کوشش کی۔

    جس پر کنٹرول ٹاور نے ہاٹ لائن پر رابطہ کر کے غیر ملکی کپتان کو آگاہ کیا کہ وہ غلط رن وے کی جانب بڑھ رہا ہے۔

    سی اے اے کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کپتان رن وے 36 آر پر لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا ، کنٹرول ٹاور نے پرواز 4541 کو فضا میں گو راونڈ کرتے ہوئے دوبارہ لینڈنگ کی ہدایت کی۔

    ترجمان نے بتایا کہ ایئرٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر طیارے نے درست رن وے نمبر 36 ایل پر باحفاظت لینڈنگ کی، بشکیک سے پہنچنے والی پرواز 4541 میں 171 مسافر اورعملے کے 8 افراد سوار تھے۔

  • تحریک انصاف کے احتجاج کا مقصد حکومت گرانا نہیں،شاہ محمود قریشی

    تحریک انصاف کے احتجاج کا مقصد حکومت گرانا نہیں،شاہ محمود قریشی

    لاہور: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے واضح طور پر کہا ہے کہ تحریک انصاف کے احتجاج کا مقصد حکومت گرانا نہیں ہے، انصاف کا حصول چاہتے ہیں۔،

    لاہورایئرپورٹ پرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انتخابات متنازعہ تھے، ان کاکہناتھاکہ اگرنواز شریف چیف ایگزیکٹیو رہے تو وہ عدالتی کمیشن پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

    انہوں نے پیش گوئی کی کہ اٹھارہ اکتوبر کے جلسے میں بلاول بھٹو نوازشریف کو ہری جھنڈی دکھا دیں گے۔ شاہ محمود قریشی کاکہنا تھاکہ وہ قانون کااحترام کرتے ہیں اورہمیشہ صاف ستھری سیاست کی ہے۔