Tag: لاہورقلندرز

  • پی ایس ایل 4:  کراچی کنگزاوراسلام آباد یونائیٹڈ آج مدمقابل ہوں گے

    پی ایس ایل 4: کراچی کنگزاوراسلام آباد یونائیٹڈ آج مدمقابل ہوں گے

    شارجہ : پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن میں آج کراچی کنگز اوراسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہوں گے جبکہ لاہور قلندرزاورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی آج ہی ایک دوسرے سے ٹکرائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ شارجہ کے اسٹیڈیم میں پہلا میچ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا ہوگا، میچ مقامی وقت کے مطابق 5 بجے کھیلا جائے گا۔

    ایونٹ کا دوسرا میچ کراچی کنگز اوراسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ساڑھے 9 بجے کھیلا جائے گا۔

    لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو شکست دے دی

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپرلیگ کے دسویں میچ میں لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

    پی ایس ایل میں اب تک ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیمیں تین، تین میچ کھیل چکی ہیں اور ان میں سے دو، دو میچوں میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور یہ ایک، ایک میچ جیتی ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے 11 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 12 رنز سے ہرا دیا تھا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 12 رنز سے شکست دے دی

    پشاور زلمی 159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 146 رنز ہی بناسکی تھی۔

  • پی ایس ایل 2018 :کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاورلاہورقلندرزآج مدمقابل

    پی ایس ایل 2018 :کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاورلاہورقلندرزآج مدمقابل

    دبئی : پاکستان سپر لیگ میں آج چھبیسواں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان شارجہ میں ہوگا، دلچسپ مقابلہ رات نو بجے شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہے،شارجہ کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم آج لاہور قلندرز کے مدمقابل آئے گی۔

    دونوں ٹیموں میں دلچسپ مقابلہ رات نو بجے شروع ہوگا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان ایونٹ میں یہ دوسرا معرکہ ہے، دبئی میں کوئٹہ نے لاہور کو باآسانی نو وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    لاہور قلندرز کے لئے ٹورنامنٹ میں اب بقیہ تمام میچز بے معنی ہوگئے، لاہور قلندرز کی ٹیم نے اب تک 8 میچز کھیلے جن میں سے انہیں صرف 2 میں فتح ملی اور 6 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    پاکستان سپر لیگ سیزن تھری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دس پوائنٹس حاصل کرکے دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔

    کوئٹہ کی ٹیم دو مرتبہ فائنل کھیل چکی ہے اور اب تیسری بار فائنل میں جانے کے لئے سرفراز الیون کو اور بہتر کھیل پیش کرنا ہوگا،کوئٹہ ٹاپ دو بہترین ٹیموں میں برقرار رہا تو اسے پلے آف میں دو چانس ملیں گے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز


    سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کیون پیٹرسن، ریلے روسو، اسد شفیق، محمد اللہ، انور علی، میر حمزہ، عمر امین، شین واٹسن، کارلوس بریتھوٹ، راحت علی، رمیز راجہ جونیئر، سعد علی، سعود شکیل، حسان خان، جیسن روئے، راشد خان، محمد اعظم خان اور فراز احمد شامل ہیں۔

    لاہور قلندرز


    لاہور قلندر کی قیادت برینڈن مک کلم کر رہے ہیں ، ان کے علاوہ ٹیم میں عمراکمل اورفخرزمان، نیوزی لینڈ کے اینٹن ڈیوسچ ، بولر سہیل خان، یاسرشاہ ، شاہین آفریدی ، رضا حسن ، سنیل نرائن ، بلاول بھٹی ، غلام مدثر ، بلال آصف ، عامر یامین ، کیمرون ڈلپورٹ شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ایس ایل : لاہورقلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

    پی ایس ایل : لاہورقلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

    شارجہ : پی ایس ایل کے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایک وکٹ سے شکست دے دی، عمر اکمل 66رنز کے ساتھ نمایاں رہ کر مین آف دی میچ قرار پائے ۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا نے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 14 ویں میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایک وکٹ سے ہرا دیا۔گرانٹ ایلیٹ نے چھکا لگا کر لاہور قلندرز کو شاندار کامیابی دلوائی۔

    ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کاآغازمایوس کن تھا، کوئی بھی بلےباز بڑی اننگز نہ کھیل پایا۔ گرانٹ نے سترہ گیندوں پر چھبیس رنزبنائے۔

    لاہور قلندر نے اسلام آباد کے  146 رنز کا ہدف 9 وکٹوں پر حاصل کیا، لاہور قلندرز کے عمراکمل چھیاسٹھ رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عمر اکمل نے زبردست بیٹنگ کی لیکن شاداب خان کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

    اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے۔ نوجوان کھلاڑی شاداب خان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیالیس رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

    لاہورقلندرز کی جانب سے عامر یامین 3 وکٹیں لے کر کامیاب باؤلر رہے۔ دیگر گیند بازوں میں یاسر شاہ نے 2 جبکہ سہیل تنویر اور سنیل نارائن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ لاہور قلندر کے عمر اکمل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

  • لاہورقلندرز پی ایس ایل سے آؤٹ، کراچی کنگز پی ایس ایل کے پلے آف میں پہنچ گئی

    لاہورقلندرز پی ایس ایل سے آؤٹ، کراچی کنگز پی ایس ایل کے پلے آف میں پہنچ گئی

    دبئی: اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہورقلندرز کو پاکستان سپرلیگ سے آؤٹ کردیا، کراچی کنگز پی ایس ایل کے پلے آف میں پہنچ گیا۔

    مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کی چھٹی کردی کراچی کنگزفائنل فور میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی، ڈو اینڈ ڈائی میچ میں لاہورقلندرزکا ٹاپ آڈر دھوکادےگیا۔ اظہرعلی، کیمرون ڈیل پورٹ ایک ایک رن اورمحمدرضوان کھاتہ کھولے بغیرپویلین لوٹ گئے۔

    چھ رنزپرتین کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد عمراکمل اورچہیب مقصود کی نصف سنچریوں نے لاہورقلندرزکے اسکورکو ایک سو پچاس رنزتک پہنچایا۔

    ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کاآغاز بھی مایوس کن رہا، صرف چوبیس رنزپراسلام آبادکے اوپنرآؤٹ ہوگئے۔ نیٹ ساؤنڈ بریڈ ہیڈن کی ففٹی اورخالد لطیف کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نےاسلام آباد کے اسکور کرآگے بڑھایا۔

    مصباح الحق نے ناٹ آؤٹ اڑتیس رنزکی اننگزکھیل کرٹیم کو جیت کے پارلگایا، اسلام آباد کی جیت کی بدولت کراچی کنگزپلے آف میں پہنچنےوالی چوتھی ٹیم بن گئی۔

  • لاہورقلندرزکے فاسٹ بولر کیون کوپرکا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

    لاہورقلندرزکے فاسٹ بولر کیون کوپرکا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

    دبئی : پاکستان سپرلیگ میں لاہور قلندرزکے فاسٹ بولر کیون کوپر کا بولنگ ایکشن مشوک قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرزکے فاسٹ بولر کیون کوپر پی ایس ایل میں مشکوک ایکشن قرار دیئے جانے والے پہلے بولر بن گئے۔

    دبئی میں ہونے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں کیون کوپر کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا ہے۔ پی ایس ایل انتظامیہ نے مشکوک باﺅلنگ ایکشن پر کوپر کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا ہے۔

    کوپر اب امپائرز کے ریڈار پر ہوں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کیون کوپر کھیل تو سکتے ہیں لیکن ایکشن دوبارہ رپورٹ ہوا تو ان پر پابندی لگ جائے گی۔

    کیون کوپر نے کوئٹہ کے خلاف چار اوورز میں سینتیس رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

  • لاہورقلندرزنے پشاورزلمی کو4 رنزسے شکست دے دی

    لاہورقلندرزنے پشاورزلمی کو4 رنزسے شکست دے دی

    شارجہ : لاہورقلندرزنے سنسنی خیز مقابلے کے پشاورزلمی کو چاررنز سے شکست دےدی۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ کامیدان لاہورقلندرزکے نام رہا، شارجہ میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے پندرھویں میچ میں آفریدی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    لاہورقلندرز نے مقررہ اوورز میں تین وکٹ پر ایک سو چونسٹھ رنزبنائے۔ کیمرون ڈیلپورٹ اورعمراکمل نے نصف سنچریاں اسکورکیں۔

    ہدف کے تعاقب میں حفیظ اورتمیم اقبال نے اٹھائیس رنزکاجارحانہ آغازفراہم کیا۔ آفریدی اورسیمی بھی رنگ جمانے میں کامیاب نہ ہوئے۔

    ڈیوڈملان نے بیالیس رنزکی اننگزکھیل کرلاہورقلندرزکے لئے خطرے کی گھنٹی بجائی۔ ڈیوڈملان کے آؤٹ ہوتے ہی لاہورقلندرزکے بولرزنے حریف ٹیم کو قابو میں کرلیا۔

    کیون کوپر اورڈیل پورٹ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ لاہورقلندرزنے سنسنی خیزمقابلے کے بعد میچ چاررنزسے جیت کرایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کی۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹ کو شکست،  لاہورقلندرز کی پی ایس ایل میں پہلی کامیابی

    کوئٹہ گلیڈی ایٹ کو شکست، لاہورقلندرز کی پی ایس ایل میں پہلی کامیابی

    دبئی: لاہور قلندرز نے پاکستان سپرلیگ میں پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو ایونٹ میں پہلی ناکامی کاسامناکرناپڑا۔

    لاہورقلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرکو رنزکے پہاڑ تلے دباکرایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی، سرفرازاحمد نے ٹاس جیتا اوراظہرعلی کی لاہور قلندرز نے میچ جیت لیا۔

    اوپنرزنے لاہور قلندرزکو باسٹھ رنزکاپراعتماد آغازفراہم کیا، عمراکمل کے دمادم مست قلندرنے تو میلہ ہی لوٹ لیا، عمراکمل اورکیمرون ڈیل پورٹ نے بولرزکی خوب درگت بناتے ہوئے سات اووروں میں پچانوے رنزبناڈالے۔

    عمراکمل کے ترانوے اورڈیل پورٹ کے تہتررنزکی بدولت لاہور نے پی ایس ایل کاسب سے بڑا اسکور بورڈ پر سجا دیا۔

    ایک سو پچانوے رنزکے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرکے اوپنرپہلی بار فلاپ ہوئے، کیون پیٹرسن بھی کچھ نہ کرسکے، سرفرازاورمحمد نوازنے کچھ مزاحمت کی لیکن دونوں کے آؤٹ ہوتے ہی وکٹوں کی جھڑی لگ گئی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرکی ٹیم پورے اوورزکھیلے بغیرہی ایک سو اکتیس رنز پر ڈھیر ہوگئی، عمر اکمل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔