Tag: لاہورلائنز

  • نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ:پشاورپینتھرزکی فائنل میں شاندارفتح

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ:پشاورپینتھرزکی فائنل میں شاندارفتح

    کراچی: پشاور پینتھرزنے پہلی بار نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، فائنل میں پشاور پینتھرزنےلاہورلائنزکوسات وکٹ سےشکست دی۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں لاہورلائنزنے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا۔

    لیکن پشاور کے بولرز کی نپی تلی بولنگ کے آگے لائنز کے بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکے، صرف امام الحق باون رنز ہی کچھ مزاحمت کرسکے، تاج ولی نے تین اورعمران خان نے دو وکٹیں لیں۔

    جواب میں پشاور پینتھرز کے اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا پھر افتخار احمد پچاس رنز ناٹ آؤٹ نے عادل امین تینتیس رنز کے ساتھ مل کر اپنی ٹیم کو سات وکٹ سے فتح دلوادی۔ پشاور پینتھرز کی ٹیم پہلی بار قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا ایونٹ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

  • چیمپیئزلیگ ٹی20: لاہورلائنزاورچنائی سپرکنگ کل مدمقابل ہونگی

    چیمپیئزلیگ ٹی20: لاہورلائنزاورچنائی سپرکنگ کل مدمقابل ہونگی

    بنگلور: چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ڈومیسٹک چیمپیئن لاہورلائنزاپنا اہم میچ سابق آئی پی ایل چیمپیئن چنائی سپر کنگ کے خلاف کل کھیلی گی۔

    چیمپیئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی میں سنسنی خیزمیچز کا سلسلہ جاری ہے، لاہورلائنزمیں کوالیفائگ راؤنڈمیں دفاعی چیمپیئن ممبئی انڈینز اور سری لنکا کی سدرن ایکپسریس کو آؤٹ کلاس کرنے کے بعد مین راؤنڈ میں جگہ بنانے پاکستان کی پہلی ٹیم تو بن گئی، لیکن کلکتہ نائٹ رائیڈرز کیخلاف میچ میں وہ کارکردگی نہ دکھاسکی جس کی ان سے توقع تھی،احمد شہزاد اور عمراکمل کے علاوہ کسی بھی بلے باز نے ذمہ داری نہ دکھائی، حریف ٹیم کے بولرز اور سنیل نرائن کے سامنے پروفیسر حفیظ بھی کوئی خاص کارکردگی نہیں دیکھا سکے۔

    پہلے میچ میں شکست کے بعد لاہورلائنز دوسرے میچ میں ٹی ٹوئنٹی کی بہترین ٹیموں میں شمار کی جانے والی چنئی سپر کنگ سے ٹکرائی گی، سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلئےلاہور لائنز کو چنائی سپرکنگ کو شکست سےدوچار کرنا لازمی ہے۔

  • چیمپئنز لیگ ٹی20: لاہورلائنز نے مین راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

    چیمپئنز لیگ ٹی20: لاہورلائنز نے مین راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

    رائے پور: نیوزی لینڈ کی ناردرن ڈسٹرکٹس نے دفاعی چیمپیئن ممبئی انڈینز کو شکست دیکر اسے ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ہے، ممبئی انڈینز کی شکست کے بعد لاہور لائنز اور ناردرن ڈسٹرکٹس نے مین راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    رائے پور میں کھیلے گئے اہم میں نیوزی لینڈ کی ڈومیسٹک چیمپیئن ناردرن ڈسٹرکٹس نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ممبئی انڈینز کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔

    ممبئی انڈینز نے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں پر ایک سو بتیس رنز بنائے۔

    ہدف کے تعاقب میں ناردرن ڈسٹرکٹس نے باآسانی آٹھارہویں اوور میں مطلوبہ ہدف حاصل کرکے جگہ بنائی، اس شکست کے بعد ممبئی انڈینز کی چیمپیئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی اور لاہور لائنز نے مین راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    لاہور لائنز مین راؤنڈ میں جگہ بنانے والی پاکستان کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔