Tag: لاہور آلودہ ترین

  • دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی سرفہرست

    دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی سرفہرست

    لاہور : صوبائی دارلحکومت لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی سرفہرست ہے ، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 455 تک جا پہنچا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وسطی پنجاب میں اسموگ کا راج برقرار ہے اور آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی سرفہرست ہے۔

    صوبائی دارلحکومت لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق پرٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد چارسو پچپن ریکار ڈ کی گئی۔

    فیصل آباد میں بھی فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی جہاں کی فضا میں آلودگی چارسو اٹھارہ پرٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی ہے۔

    ملتان میں پرٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد تین سو چورانوے ،گجرانوالہ میں تین سو چھتیس اور راولپنڈی میں تین سو ریکارڈ کی گئی۔

    ماہرینِ صحت کی لوگوں کو ماسک کا لازمی استعمال اورگھرسےکم سے کم باہرنکلنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

    دوسری جانب اسموگ کے تدارک کیلئے لاہورسمیت پنجاب کے دس اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے آج اورکل بند رہیں گے۔

    کاروباری مراکز اور مارکیٹیں سہ پہرتین بجے کے بعد کھولنے کی اجازت ہوگی جبکہ اتوارکو تمام مارکیٹیں مکمل بند رہیں گی۔

  • لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پھر پہلے نمبر پر آگیا

    لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پھر پہلے نمبر پر آگیا

    لاہور : صوبائی دارالحکومت لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پھر پہلے نمبر پر آگیا، جہاں ایئرکوالٹی انڈیکس 500 سے تجاوز کر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں اسموگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث لاہور آج پھر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر آگیا، جہاں ایئرکوالٹی انڈیکس 504ریکارڈکیا گیا۔

    فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے شہروں میں دہلی کا دوسرا نمبر، ڈھاکا تیسرے اور کراچی ساتویں نمبر پر ہے۔

    صوبائی دارالحکومت میں فضا ایک بار پھرخطرناک ترین حد تک آلودہ ہوگئی جس سے شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔

    حکومت کی جانب سے شہریوں کو ماسک کے استعمال کی ہدایت دی گئی ہے دوسری طرف فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کی حوصلہ شکنی کے لئے حکومت پنجاب نے کسانوں کو سستی بگوٹا مشینری کی فراہمی کے لئے محکمہ زراعت سے سفارشات طلب کر لیں۔

    فوکل پرسن محکمہ تحفظ ماحولیات (نسیم الرحمن شاہ) نسیمِ الرحمن شاہ کا کہنا تھا کہ نقوی حکومت نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ حکومتی سطح پر آئیندہ کوئی بھی موٹر بائیک یا گاڑی الیکٹرک ہی خریدی جائے گی جبکہ صوبہ بھر میں تمام بسوں کو الیکٹرک شفٹ کرنے کے لئے تین ارب روپے بھی مختص کر دیئے گئے ہیں۔

    سموگ کے تدارک کے لئے پنجاب کی نگراں حکومت کے اقدامات سے آئیندہ برس سموگ میں نمایاں کمی آنے کے امکانات ہیں