Tag: لاہور ائیر پورٹ

  • لاہور : کروڑوں روپے مالیت کے ہیرے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار

    لاہور : کروڑوں روپے مالیت کے ہیرے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار

    لاہور ائیر پورٹ پر کسٹمز حکام نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے ہیرے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق کسٹمز حکام نے لاہور ایئرپورٹ پر کامیاب کارروائی کرکے مسافر کے قبضے سے ہیرے اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کرلیں۔

    کلکٹریٹ آف کسٹمز ایئرپورٹ لاہور کے مطابق دبئی سے آنے والے مسافر راشد خالد کی شک کی بنیاد پر تلاشی لی گئی جو کامیاب ثابت ہوئی۔

    ملزم نے ہیرے اور دیگر قیمتی اشیاء انتہائی مہارت کے ساتھ سامان کے اندر خفیہ طور پر چھپا رکھے تھے جسے محکمہ کسٹمز کے اہلکاروں نے کارروائی کرکے برآمد کیا۔

    کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ مسافر کے سامان سے ہیرے، دوائیں اور گھڑیاں برآمد کرلی گئیں ہیں، برآمد ہونے والے ہیروں کی مالیت 1کروڑ81 لاکھ روپے بنتی ہے۔

    تحویل میں لیے گئے سامان پر 90 لاکھ کی کسٹمز ڈیوٹیز اور ٹیکسز عائد ہیں، ہیرے اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے مسافر راشد خالد کو مزید تفتیش کیلئے پراسیکیوشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    کسٹم حکام کا مزید کہنا ہے کہ اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

  • کوالالمپور جانے والی پرواز پر مسافر سے براؤن ہیروئن برآمد

    کوالالمپور جانے والی پرواز پر مسافر سے براؤن ہیروئن برآمد

    ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس نے لاہور ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کوالالمپور جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے 2.4 کلو گرام براؤن ہیروئن برآمد کر لی۔

      اے ایس ایف کے مطابق کوالالمپور کی پرواز پر اے ایس ایف عملہ نے مسافر جنید حیدر کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔ مسافر نے مذکورہ منشیات بیگ کی اندرونی تہوں میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

    تاہم اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان کی سرچ کرنے پر سامان تلاشی پر بیگ سے 2.4 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔

  • جدہ سے لاہور آنے والی پرواز ‌لینڈنگ کے دوران  حادثے سے بال بال بچ گئی

    جدہ سے لاہور آنے والی پرواز ‌لینڈنگ کے دوران حادثے سے بال بال بچ گئی

    لاہور : لاہور ائیر پورٹ پر غیرملکی ائیرلائن کا طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے سے بال بال بچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جدہ سے لاہور آنیوالی پرواز حادثے سے بچ گئی ، ذرائع نے بتایا کہ غیرملکی ائیرلائن کےطیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جدہ سے آنے والی سعودی ائیرکی پرواز ایس وی 3734 کے ساتھ دوران لینڈنگ پرندہ ٹکرایا تاہم کپتان نے طیارے کو باحفاظت رن وے پر اتار لیا۔

    خیال رہے سی اے اے نے طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے متعلق اعداد و شمار جاری کئے تھے ، جنوری 2018 سے مئی 2022 تک کی رپورٹ کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے۔

    ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز دونوں کے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہوئے، لاہور ایئر پورٹ پر سب سے زیادہ 198 واقعات ، دوسرے نمبر پر کراچی ایئر پورٹ پر 192 واقعات اور اسلام آباد ایئر پورٹ پر 100 واقعات رپورٹ ہوئے۔

    اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 60 فی صد حادثات مون سون کے سیزن میں رپورٹ ہوئے، جون، جولائی، اگست اور ستمبر کے مہینوں میں حادثات میں اضافہ دیکھا گیا۔

  • طاہر القادری کی پاکستان آمد، کارکنوں کا والہانہ استقبال

    طاہر القادری کی پاکستان آمد، کارکنوں کا والہانہ استقبال

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹر طاہر القادری وطن واپس پہنطے تو کاکنوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا، اس موقع پر لاہور ائیر پورٹ پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔ طاہر القادری لاہور ائیر پورٹ سے قافلے کی شکل میں داتا دربار کی جانب سے روانہ ہو گئے ہیں۔

    اٹھائیس اکتوبر کو کینیڈا اور مختلف ممالک کے دورے کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری آج وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ناقدین کی جانب سے عوامی تحریک کے رہنما  پر پاکستان آمد کے حوالے سے دی جانے والی آرا کو انھوں نے غلط ثابت کردیا ہے جبکہ طاہر القادری کی پاکستان آمد کے سلسلے میں بھی مختلف اداروں نے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا تاہم وہ ان سب کے باوجود پاکستان پہنچ گئئے ہیں۔

    طاہر القادری جب لاہور ائیر پورٹ پر اُترے تو عوامی تحریک کے راہنماوں نے ان کا پر تپاک استقبال کیا جبکہ طاہر القادری کی پاکستان آمد پر عوامی تحریک کے کارکنوں کی خوشی دیدنی تھی۔ طاہر القاردری جب ائیر پورٹ سے باہر آئے تو کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا اور ان کے حق میں نعرے بھی لگائے، نعروں کے جواب میں عوامی تحریک کے رہنما نے ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔ طاہر القادری کے استقبال کیلئے کارکنوں کی بڑی تعداد ائیر پورٹ پر موجود تھی جس میں بڑی تعداد میں عورتیں اوربچے بھی شامل تھے۔

    ترجمان پی اے ٹی کے مطابق ڈاکٹر طاہر لقادری کو لاہور ایئر پورٹ سے جلوس کی شکل میں رنگ روڈ، ہربنس پورہ، مغل پورہ، صدر گول چکر، دھرم پورہ، مال روڈ، ناصر باغ سے ہوتے ہوئے داتا دربار لایا جائیگا پھر وہ داتا دربار سے منہاج القرآن سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن پہنچیں گے۔ڈاکٹر طاہر لقادری کی آمد پر منہاج القرآن اور پی اے ٹی کے کارکنان ایئر پورٹ، درتا دربار اور ماڈل ٹاؤن پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

    ڈاکٹرطاہرالقادری نے پاکستان پہنچنےکےبعداےآروائی نیوزسےخصوصی گفتگومیں کہا کہ وہ حکومت کی بنائی گئی جے آئی ٹی کو مسترد کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جے آئی ٹی محض قاتلوں کو تحفظ دینےکےلئے بنائی گئی۔ انھوں نے کہا کہ شہیدوں کےخون کا قانون کےمطابق بدلہ لیاجائیگا۔ علامہ طاہرالقادری نے مزید کہا کہ جس جےآئی ٹی میں پنجاب پولیس کاافسرشامل ہووہ قبول نہیں کریں گے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ٹریبونل رپورٹ کو چھپایا جانا ظاہر کرتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ جس رپورٹ میں ورثا اور گواہان کو ہی شامل نہ کیاجائے اس کی اہمیت کیا ہوگی؟ طاہر القادری نے حکومت کو مخاطب کر کے کہاکہ وہ ان سے خوف زدہ نہ ہوں۔

    بعد ازاں عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری اپنے کارکنوں کے ساتھ جلوس کی شکل میں داتا دربار کیلئے روانہ ہو گئے۔ طاہر القادری کی آمد پر پنجاب حکومت کی جانب سے سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔