Tag: لاہور اور راولپنڈی

  • لاہور اور راولپنڈی میں بھی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے  سیکیورٹی انتظامات

    لاہور اور راولپنڈی میں بھی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات

    لاہور : لاہور اور راولپنڈی میں بھی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کئے جارہے ہیں ، میچز کی جدید ترین سرویلنس سسٹم سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے چیمپئنز ٹرافی کےحوالے سے سکیورٹی انتظامات کئے جارہے ہیں ، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جانیوالوں میچز کی جدید ترین سرویلنس سسٹم سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

    ترجمان نے بتایا کہ قذافی ،راولپنڈی اسٹیڈیم کی سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور فیشل ریکگنائزیشن سمیت600سےزائدکیمروں سےمانیٹرنگ جاری ہے۔

    سیف سٹیز نے کہا کہ ایئرپورٹ اور ہوٹل سے اسٹیڈیم اورارد گرد کے روٹس کی24 گھنٹے سرویلنس ہورہی ہے اور سیف سٹی ہیڈکوارٹر میں افسران ،ٹیکنیکل ٹیمیں 24گھنٹے ڈیوٹی دے رہی ہیں۔

    پی آر یو گاڑیوں پر نصب سیف سٹیز کیمروں سے بھی روٹس کی مانیٹرنگ کی جاری ہے اور سیف سٹی کی موبائل کمانڈوہیکل میچز کی مانیٹرنگ کیلئے قذافی اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔

    ترجمان بین الاقوامی سیکیورٹی اسٹینڈرڈز کے مطابق جدید ٹیکنالوجی ،کوآرڈینیشن کی جارہی ہے اور سیف سٹیز اتھارٹی تمام اداروں کو ہر ممکن مدد فراہم کررہی ہے۔

  • پنجاب حکومت کی سفارش ، لاہور اور راولپنڈی میں رینجرز تعینات

    پنجاب حکومت کی سفارش ، لاہور اور راولپنڈی میں رینجرز تعینات

    لاہور : وفاقی حکومت نے امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کے خدشے کے پیش نظر لاہور اور راولپنڈی میں رینجرز تعینات کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی سفارش پر وفاقی حکومت نے 2 اضلاع میں رینجرز تعینات کردی ، لاہور اور راولپنڈی میں  4 ہزار رینجرزجوان تعینات کئے گئے ہیں۔

    پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے امن و امان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے اسلیے رینجرزتعینات کی گئی ہے۔

    گذشتہ روز پنجاب حکومت نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے رینجرز تعیناتی کی درخواست کی تھی۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب میں رینجرز تعیناتی کی درخواست وزارت داخلہ کو موصول ہو گئی ، جسے منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھجوا دیا گیا ،کابینہ کی منظوری کےبعد رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دی جائے گی۔