Tag: لاہور ایئرپورٹ

  • قتل کا ملزم  لاہور ایئرپورٹ سے یونان فرار ہوتے ہوئے گرفتار

    قتل کا ملزم لاہور ایئرپورٹ سے یونان فرار ہوتے ہوئے گرفتار

    لاہور : قتل کے ملزم کو لاہور ایئرپورٹ سے یونان فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا، ملزم 16سال سے گوجرانوالہ پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے این سی بی انٹرپول اور امیگریشن نے ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے قتل کے ملزم فہد محمود لاہور ایئرپورٹ سے یونان فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نےملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا تاہم ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے ملزم کو پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

    ملزم 16 سال سے گوجرانوالہ پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا اور ملزم کے خلاف 2008 میں تھانہ کینٹ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

  • لاہور ایئرپورٹ کن اوقات میں بند رہے گا؟ بڑی خبر آ گئی

    لاہور ایئرپورٹ کن اوقات میں بند رہے گا؟ بڑی خبر آ گئی

    لاہور: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لاہور ایئرپورٹ کی روزانہ بندش کے اوقات کار جاری کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مون سون سیزن میں ایئر پورٹس کے اطراف پرندوں کی بھرمار کی وجہ سے سی اے اے نے ایک نوٹم جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور ایئر پورٹ کو روزانہ 3 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    نوٹم کے مطابق لاہور ایئر پورٹ کے دونوں رن وے صبح 5 بجے سے 8 بجے تک بند رہیں گے، ایئر پورٹ کی روزانہ 3 گھنٹے بندش کا اطلاق 10 جولائی سے 10 ستمبر تک ہوگا۔

    فضائی میزبان کو سانس لینے میں دشواری، غیر ملکی پرواز کی کراچی میں‌ ہنگامی لینڈنگ

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بذریعہ نوٹم ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کو بھی اس سے آگاہ کر دیا ہے، اور کہا ہے کہ ہنگامی صورت حال میں رن وے طیارے کی لینڈنگ کے لیے دستیاب ہوگا۔

  • لاہور ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بند کر دیا گیا

    لاہور ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بند کر دیا گیا

    لاہور : لاہور ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بند کردیا گیا، جس سے 30بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورایئرپورٹ پرامیگریشن کاؤنٹر میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد انٹرنیشنل لاؤنج میں امیگریشن سسٹم میں خرابی پیدا ہوگئی۔

    جس کے بعد ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن رات 10بجے تک کیلئے بندکردیا گیا، امیگریشن سسٹم میں بہتری نہ ہونے پردورانیہ بڑھایا گیا۔

    اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ آج سہ پہرساڑھے لاہور سےجانے اور آنیوالی تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں۔

    لاہور سے جانے اور آنےوالی 30بین الاقوامی پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ دوحہ سےلاہورآنے والی قطرایئر کی پرواز کا طیارہ واپس خالی روانہ کردیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ امیگریشن کاعمل مکمل نہ ہونے سےطیارہ مسافروں کولیے بغیردوحہ چلا گیا۔

    ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی اےکی ٹیکنیکل ٹیم نے سسٹم کی بحالی کا کام شروع کردیا، جیسے ہی امیگریشن سسٹم بحال ہوگا فلائٹ آپریشن بھی بحال کردیا جائے گا۔

  • لاہور ایئرپورٹ پر امیگریشن کاؤنٹر میں آگ لگنے کا واقعہ، ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی

    لاہور ایئرپورٹ پر امیگریشن کاؤنٹر میں آگ لگنے کا واقعہ، ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی

    لاہور: لاہورایئرپورٹ پر امیگریشن کاؤنٹر میں آگ لگنے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی ، جس میں انکشاف ہوا کہ سی اے اے فائرٹینڈرٹائم پر نہیں پہنچے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورایئرپورٹ پرامیگریشن کاؤنٹر میں آگ لگنے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ وزیرہوابازی خواجہ آصف کو پیش کردی گئی۔

    وزیرہوابازی اور سیکرٹری ایوی ایشن کوپیش ابتدائی رپورٹ کے نکات سامنے آئے ، جس میں بتایا کہ ابتدائی رپورٹ کےمطابق آگ صبح 5:23پرلگی، 8 بجے قابو پایا۔

    ذرائع نے انکشاف کیا کہ آگ لگنے کےبعد سی اے اے فائرٹینڈرٹائم پر نہیں پہنچے اور نہ ہی بروقت اقدامات لیے گئے جبکہ فائر شعبہ کےحکام نےایس او پی پر بھی عمل نہ کیا۔

    سول ایوی ایشن کے 2 اعلیٰ حکام کو فوری لاہور پہنچنے کاحکم دے دیا گیا ، ایڈیشنل ڈی جی سی اے اے اورڈپٹی ڈی جی ایئرپورٹس کو پہنچنے کا حکم دیا۔

    دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا کہ ایئرپورٹ پر خصوصی امیگریشن ایریا میں شارٹ سرکٹ ہوا ، الصبح شارٹ سرکٹ سےپیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پالیا گیا۔

    سی اے اے کا کہنا تھا کہ حج اور دیگر انٹرنیشنل فلائٹس کو ڈومیسٹک سائیڈ سے ڈیل کیا جارہا ہے، ڈومیسٹک فلائٹ آپریشنز بھی جلد بحال ہونے کی توقع ہے۔

  • لاہور ایئرپورٹ کے لاؤنج میں آگ، حج پرواز کو روک دیا گیا

    لاہور ایئرپورٹ کے لاؤنج میں آگ، حج پرواز کو روک دیا گیا

    لاہور ایئرپورٹ کے لاؤنج میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس سے ایئرپورٹ کے لاؤنج میں دھوا بھر گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایئر پورٹ کے لاؤنج میں لگنے والی آگ کے باعث مسافروں کو باہر نکال کر دوسرے ہال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ آگ امیگریشن کاؤنٹر کی سیلنگ میں لگی، جس سے امیگریشن سسٹم کو جزوی نقصان پہنچا۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ائیرپورٹ کے لاؤنج میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ آگ سے ایئرپورٹ کا امیگریشن سسٹم جل چکا ہے۔

    کراچی سے حج آپریشن کا آغاز، پہلی دو پروازیں مدینہ روانہ

    ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ کے دیگر کاؤنٹرز کو مسافروں کے لئے کھول دیا گیا ہے، جبکہ لاہور سے جانے والی پہلی حج پرواز کو عارغی طور پر روک لیا گیا۔

  • وزیراعظم کا سفر پی آئی اے مسافروں کیلئے وبال جان بن گیا

    وزیراعظم کا سفر پی آئی اے مسافروں کیلئے وبال جان بن گیا

    لاہور : وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دورہ سعودی عرب سے واپسی پی آئی اے مسافروں کیلئے پریشانی کا باعث بن گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت سعودی عرب کے دورے سے واپس آنے والے وفد کے ارکان نے پی آئی اے کی جدہ سے اسلام آباد پرواز پر سفر کیا تھا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی جدہ اسلام آباد پرواز کو اسلام آباد کے بجائے لاہور ایئر پورٹ پر لینڈ کروایا گیا۔

    اس سے قبل جدہ ایئرپورٹ پر مذکورہ طیارہ سرکاری وفد کے انتظار میں دو گھنٹے تک کھڑا رہا، مسافر نہ چاہتے ہوئے بھی طیارے میں بیٹھے سرکاری وفد کا انتظار کرتے رہے۔

    ذرائع کے مطابق جدہ سے واپسی میں طیارہ اسلام آباد کے بجائے لاہور میں اتار لیا گیا، تاہم سرکاری وفد کے اترنے کے باوجود طیارہ 2گھنٹے تک لاہور ایئرپورٹ پر ہی کھڑا رہا۔

    اس موقع پر لاہور ایئرپورٹ پر کھڑے طیارے میں بیٹھے اسلام آباد کے مسافروں نے شدید ذہنی اذیت اور کوفت کا اظہار کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔

    مسافروں کا کہنا تھا کہ خدارا ہمیں اس طیارے سے اترنے دو ہم پرائیویٹ بس میں کرایہ دے کر خود ہی اسلام آباد چلے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ جس پرواز سے سعودی عرب گئے تھے اسے بھی جدہ کے بجائے مدینہ میں اتارا گیا تھا۔

  • لاہور ایئرپورٹ پر چوہے بلی کا کھیل، ڈی جی سول ایوی ایشن کا نوٹس

    لاہور ایئرپورٹ پر چوہے بلی کا کھیل، ڈی جی سول ایوی ایشن کا نوٹس

    کراچی : پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ڈائریکٹر جنرل نے لاہور ایئرپورٹ پر بلی کے گھس کر چوہے کو پکڑنے سے متعلق خبروں کا ںوٹس لیتے ہوئے ناقص انتظامات پر اظہار برہمی کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر بلی کے گھس آنے کے معاملے کا ڈی جی سول ایوی ایشن نے نوٹس لے لیا۔

    اس حوالے سے ڈی جی سی اے اے کی جانب سے لاہور ایئرپورٹ انتظامیہ سے باز پرس کی گئی اور ایئرپورٹ پر صفائی کے ناقص انتظامات پر اظہاربرہمی کیا۔

    ایئرپورٹ انتظامیہ نے ڈی جی سی اے اے کو بریفنگ میں بتایا کہ بلی کنویر بیلٹ سے ڈیپارچر لاونج پر پہنچی تھی، جس نے چوہے کا شکار کیا تھا۔

    ایئرپورٹ پر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر ڈی جی سی اے اے نے برہمی کا اظہار کیا، ترجمان سی اے اے کے مطابق غفلت اور لاپرواہی برتنے والے عملے کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر صفائی ستھرائی کا انتظام آوٹ سورس کمپنی کو دیا ہوا ہے، مذکورہ کمپنی کی جانب سے ایئرپورٹ پر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر اکثر شکایات موصول ہورہی ہے۔

  • مسافرطیاروں پر لیزر لائٹیں مارنے کے واقعات بڑھنے لگے

    مسافرطیاروں پر لیزر لائٹیں مارنے کے واقعات بڑھنے لگے

    کراچی کے بعد اب لاہور ائیرپورٹ کی حدود میں مسافر طیاروں کی لینڈنگ کے دوران لیزر لائٹیں مارنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا جو کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔

    ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق اب تک علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لیزر اور ہیوی لائٹ کے10واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ شاپنگ سینٹرز اور ریسٹورنٹس پر لگی ہیوی لائٹیں بھی طیاروں کی سیفٹی کیلئے خطرہ ہیں۔

    ایئر ٹریفک کنٹرولرذرائع نے بتایا کہ لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرنے والے مسافر طیاروں پر لیزر لائٹس ماری گئیں۔

    ملکی و غیرملکی ائیرلائنز نے ایئر ٹریفک کنٹرولر کو خدشات سے آگاہ کردیا پائلٹس نے رات کے وقت لینڈنگ کیلئے اپروچ کے دوران لیزر لائٹ مارے جانے کی شکایت کی ہے۔

    ائیرپورٹ انتظامیہ، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لیزر لائیٹس مارنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • برطانیہ کی جانب سے تحفے میں ملنے والی جدید اسکیننگ مشین لاہور ایئرپورٹ پر نصب

    برطانیہ کی جانب سے تحفے میں ملنے والی جدید اسکیننگ مشین لاہور ایئرپورٹ پر نصب

    کراچی: برطانیہ کی جانب سے تحفے میں ملنے والی جدید اسکیننگ مشین لاہور ایئرپورٹ پر نصب کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی جانب سے پاکستانی ایئر پورٹس کے لیے جدید اسکیننگ مشینوں کا تحفہ دیا گیا ہے، جدید اسٹیٹ آف آرٹ اسکیننگ مشین علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نصب کر دی گئی۔

    ڈائریکٹر سیکیورٹی سی اے اے شاہد قادر کا کہنا ہے کہ برطانوی سیکیورٹی ایجنسی ڈی ایف ٹی کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ یہ بیگجز مشین تحفہ کے طور پر دی گئی ہے۔

    سی اے اے کے مطابق جدید مشین مسافروں کے سامان کے ساتھ ساتھ جہاز کے لیے نقصان دہ آلات اور بارودی مواد کو جانچنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

    برطانوی ہائی کمشنر لاہور ایئرپورٹ پر باضابطہ طور پر اس مشین کا افتتاح کریں گی، اور کراچی کے بعد لاہور میں بھی جدید اسکین مشین کا نظام ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے حوالے کر دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ برطانیہ کی ڈی ایف ٹی کی جانب سے کراچی کے بعد لاہور ایئرپورٹ پر یہ مشین نصب کی گئی ہے، جس سے لاہور سے برطانیہ جانے والے مسافروں کے سامان کی جدید طرز پر اسکیننگ ہو سکے گی۔

  • کینسر ادویات کا اسمگلر پاکستان پہنچتے ہی سہولت کار سمیت گرفتار

    کینسر ادویات کا اسمگلر پاکستان پہنچتے ہی سہولت کار سمیت گرفتار

    کراچی: لاہور ایئرپورٹ پر کینسر کی ادویات اسمگل کرنے والے ایک شخص کو اس کے ساتھی ملازم سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے ایک کارروائی میں کینسر ادویات کے اسمگلر کو اس کے ملازم ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پکڑی جانے والی کینسر ادویات کی مالیت 20 کروڑ روپے ہے، ملزم نوید شہزاد غیر ملکی ادویات لے کر استنبول سے لاہور پہنچا تھا، جسے کسٹمز حکام نے سہولت کار سمیت گرفتار کر لیا۔

     

    گرفتار ملزمان کے موبائل سے آن لائن رشوت کی منتقلی بھی ثابت ہو گئی ہے، کسٹمز حکام نے دونوں ملزمان سے تفتیش شروع کر کے تمام ادویات ضبط کر لی ہیں۔