Tag: لاہور ایئرپورٹ

  • اظہرعلی کا لاہورایئرپورٹ پہنچنے پرشانداراستقبال

    اظہرعلی کا لاہورایئرپورٹ پہنچنے پرشانداراستقبال

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اظہرعلی کا لاہور پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا۔اہل خانہ اوردوستوں نےچیمپیئنرٹرافی جیتنے پرکرکٹرکو گلےلگا کر مبارک باد دی۔

    تفصیلات کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑی اظہر علی آج صبح غیر ملکی ایئر لائن سے لاہور پہنچے تو ایئر پورٹ پر ان کے اہل خانہ اور شائقین کرکٹ نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

    اظہرعلی نے میڈیا سے گفتگوکرتےہوئے کہاکہ پہلی مرتبہ چیمپئنرٹرافی جیتےجس میں سب کی محنت شامل ہے۔


    چیمپیئنزٹرافی جیتنے والی قومی کرکٹ ٹیم کا وطن واپسی پرشانداراستقبال


    پاکستان کرکٹ ٹیم کےآل راؤنڈر اظہرعلی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا جتنابھی شکر اداکیاجائےکم ہے۔ قوم کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نےٹیم کی حوصلہ افزائی کی۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف پہلا میچ ہارنے کے بعد ہم نئی پلاننگ کے ساتھ میدان میں اُترے اور ٹیم متحد ہوکر کھیلی۔


    چیمپیئنزٹرافی کی فتح کوبڑےعرصےتک یادرکھاجاےگا‘ سرفرازاحمد


    واضح رہےکہ گزشتہ دنوں قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان سرفرازاحمد کا کہنا تھا کہ چیمپیئنزٹرافی کی جیت قومی ٹیم اور قوم کے لیے بہت بڑی فتح ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • لاہورایئرپورٹ پرایتھوپین ائیرلائن کےطیارےکی ہنگامی لینڈنگ

    لاہورایئرپورٹ پرایتھوپین ائیرلائن کےطیارےکی ہنگامی لینڈنگ

    لاہور : ایتھوپین ائیرلائن کی پرواز میں دو غیرملکی مسافروں کےدرمیان جھگڑے کے باعث پرواز کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کروائی گئی۔

    تفصیلات کےمطابق ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا سے بیجنگ جانے والی ایتھوپیئن ایئرلائن کی پرواز میں 2 مسافروں نے دوران پرواز جھگڑے میں ایک دوسرے کو لہولہان کردیا۔

    ایتھوپین ائیرلائن کا بوئنگ ٹرپل سیون طیارہ ادیس ابابا سے بیجنگ جارہا تھا جس کی صبح دس بجکر چالیس منٹ پر لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی۔

    ایتھوپین ائیرلائن کےجہاز کے لاہور پہنچنے پر اے ایس ایف نے دونوں مسافروں کو اپنی تحویل میں لے لیا اور عملے کے رکن سمیت انہیں ایئرپورٹ پر ہی طبی امداد دی گئی۔

    اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کے بعد ہی طیارے کو بیجنگ جانے کی اجازت دی جائے گی۔ہنگامی لینڈنگ کرنے والے ایتھوپیئن ایئرلائن کے طیارے میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے۔

    مزید پڑھیں:دورانِ پرواز جھگڑے کے سبب جہازکی ایمرجنسی لینڈنگ

    یاد رہےکہ گزشتہ سال مارچ میں اسلام آبادجانے والی غیرملکی ایئرلائن کی پروازکو مسافروں کے جھگڑے کے سبب لاہورمیں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی۔

    واضح رہےکہ قطرایئرلائن کیو آر 614 میں دورانِ پرواز باپ بیٹے کا عملے سے جھگڑا ہواتھاجس کے سبب طیارے کوعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کروائی گئی تھی۔

  • لاہور ایئرپورٹ: پورٹر نے مسافر کے گمشدہ ڈھائی لاکھ روپے واپس کردیے

    لاہور ایئرپورٹ: پورٹر نے مسافر کے گمشدہ ڈھائی لاکھ روپے واپس کردیے

    لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک پورٹر نے دیانت داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسافر کے گمشدہ ڈھائی لاکھ روپے واپس کردیے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ لاہور واصف محمود کے مطابق کراچی سے آنے والا مسافر فرحان علی رقم سے بھری اپنی تھیلی ایئرپورٹ پر بھول گیا اور گھر چلا گیا، تھیلی میں 2 لاکھ 25 ہزار روپے نقد موجود تھے۔

    یہ تھیلی پورٹر نمبر 30 عدیل کو ملی جس نے دیانت داری کی مثال قائم کرتے ہوئے اسے سول ایوی ایشن کی انتظامیہ کے حوالے کردیا، انتظامیہ نے مسافر کو گھر سے بلا کر رقم اس کے حوالے کی۔

    دیانت داری کا مظاہرہ کرنے پر پورٹر کو سول ایوی ایشن کی جانب سے نقد انعام اور سرٹیفیکٹ سے نوازا گیا۔

    رپورٹر کے مطابق ایئرپورٹ پر پیش آنے والا یہ واقعہ دیانت داری کی بڑی مثال ہے کیوں کہ بیرون ملک و شہر سے آنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ کا عملہ دونوں ہاتھوں سے لوٹتا ہے اور مختلف مد میں ان سے پیسے اینٹھے جاتے ہیں۔

    ملتان ایئرپورٹ پر مسافر کا لیپ ٹاپ واپس

    دریں اثنا ملتان ایئر پورٹ پر سول ایوی ایشن عملے نے دیانت داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دبئی سے آنے والی پروز ای کے 360 کے مسافر کا گمشدہ لیپ ٹاپ واپس کردیا۔

    مسافر محمد الطاف نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے کا شکریہ ادا کیا اور دیانت داری کی تعریف کی۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ڈرائیور کی دیانت داری، 17 لاکھ درہم واپس لوٹا دیے

  • سراج الحق کا کرپشن کے خلاف پیدل مارچ کا اعلان

    سراج الحق کا کرپشن کے خلاف پیدل مارچ کا اعلان

    لاہور: جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے 24 جولائی کو راولپنڈی میں پیدل مارچ کا اعلان کر دیا۔

    عمرہ کی ادائیگی کے بعد لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی ایسے احتساب کی حامی نہیں جو صرف نواز شریف کا ہو بلکہ ایسا نظام چاہتی ہے جس میں پرویز مشرف، آصف علی زرداری اور پاناما لیکس میں جن جن لوگوں کے نام آئے ہین ان کا احتساب ہو۔

    جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ فی الوقت ان کا کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد کا کوئی امکان نہیں اور وہ کرپشن فری پاکستان کےلیے راولپنڈی سے پیدل مارچ شروع کر رہے ہیں۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، جس سے نکلنے کے لیے تمام قائدین کو مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہو گی۔

  • لاہور ایئرپورٹ سے 5 مسلح تھائی باشندے گرفتار

    لاہور ایئرپورٹ سے 5 مسلح تھائی باشندے گرفتار

    لاہور: علامہ اقبال ایئرپورٹ سے 5 مسلح تھائی باشندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  ایئر پورٹ سیکورٹی فورس نے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے 5 تھائی باشندوں کو گرفتار کیا جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ طلبا تھے۔

    ایئرپورٹ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار باشندوں کے قبضے سے 32 بور کی پستول اور 6 گولیاں برآمد کی گئی ہیں جب کہ باشندوں تفتیش کے لیے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    فیڈرل انوسٹی گیشن اتھارٹی (ایف آئی اے ) نے بھی تھائی پاشندوں کے گرفتاری کی تصدیق کردی ہے ۔

     اسلام آباد میں تھائی سفارت خانے نے اس خبر پر اپنا ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

  • لاہورمیں ایک اورطیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    لاہورمیں ایک اورطیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    لاہور: ایک اور طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا ہے، لندن سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز کو گیئر میں خرابی پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی، گزشتہ روز کچے میں اترنے والا طیارہ بھی تاحال نہیں ہٹایا جاسکا ہے۔

    لاہور ایئرپورٹ پر دو روز میں تین طیارے بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے ہیں، لندن سےآنے والی پی آئی کی پرواز پی کے سیون فائیوایٹ نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ۔

    ذرائع کے مطابق لینڈنگ گیئر میں خرابی کےباعث طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی، ایمرجنسی لینڈنگ سےطیارے کے دو پہیے جام ہوگئے تاہم مسافر مکمل طورپر محفوظ رہے۔

    لاہورایئرپورٹ پر گزشتہ روز حادثے سے بال بال بچ جانے والے نجی ایئرلائن کے دو طیاروں کے باعث رن وے تاحال کلیئر نہ ہوسکا، جسکی وجہ سےمرکزی رن وے بند ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے مرکزی رن وے بند ہونے کے باعث طیارے کو چھوٹے رن وے پر اتارا گیا، جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

  • قومی ایئرلائن کی بدنظمی انتہا کو پہنچ گئی

    قومی ایئرلائن کی بدنظمی انتہا کو پہنچ گئی

    لاہور: ایئرپورٹ پر قومی ایئرلائن کی پرواز منسوخ ہونے پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا اور گو نواز گو کے نعرے لگائے۔

    لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی بار سلونا جانے والی پرواز سیون نائن فائیو کو منسوخ کرکے مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا، جس پر مسافروں نے ایئرپورٹ پر احتجاج کیا اور گو نواز گو اور پی آئی اے کیخلاف نعرے لگائے۔

    دوسری جانب اسلام آباد ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کے ہائیڈرولک سسٹم میں فنی خرابی کے باعث اسلام آباد ائیرپورٹ کو عارضی طور پر بند کردیا گیا تاہم طیارے کو رن وے سے ہٹانے کے بعد ائیرپورٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

    کراچی ایئرپورٹ پر بھی لاہور جانے والی پرواز بدنظمی کا شکار ہوگئی، پی آئی اے نے جہازکے مسافروں کی اورلوڈنگ کردی، جہاز کے پائلٹ نے اوور لوڈنگ پر پرواز لے جانے سے انکار کردیا۔

    اداکارہ روبینہ اشرف بھی طیارے میں سوار تھیں، روبینہ اشرف نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کو جہازسے اتار دیا گیا اور کچھ دیر میں روانگی کا کہا ہے، پی آئی کی بدنظمی کی وجہ سے مسافروں کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

  • عمران خان پارٹی میں معاملے کی اپنے طور پر انکوائری کروائیں،رحمان ملک

    عمران خان پارٹی میں معاملے کی اپنے طور پر انکوائری کروائیں،رحمان ملک

    لاہور: سینیٹر پیپلز پارٹی رحمان ملک کا کہنا ہے کہ ملتان میں جانیں دینے والوں کے ساتھ بہت زیادتی ہوئی ہے، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو بھی پارٹی میں معاملے کی اپنے طور پر انکوائری کروانی چاہیے

    انھوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے فوری جو ڈیشل کمیشن بنوا کر معاملے کی انکوائری کروائی جائے۔

    لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِ داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ جوڈشل کمیشن بنوا کر سانحہ ملتان کی انکوائری کروائی جانی چاہیے کہ کیا یہ قصور حکومت کا تھا یا پاکستان تحریک ِ انصاف کی انتظامیہ کی غلطی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو بھی پارٹی میں معاملے کی اپنے طور پر انکوائری کروانی چاہیے، رحمان ملک نے کہا کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریند مودی کو چاہیے وہ پاکستان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھائیں، لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور حملے بہت خطرناک ہیں، پاک فوج بھرپور جواب دے سکتی ہے۔

    انہوں نے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے اپیل کی کہ بھارت کے خلاف بھرپور ایکشن لیں، دہشت گردی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ظالمان موسمی دہشت گردی کرتے ہیں، جلد بے نقاب کروں گا اور قوم ان کی خوب دھلائی کرے گی۔

  • لاہورایئرپورٹ:جعلی دستاويزات پر بيرون ملک جانے والے آٹھ افراد گرفتار

    لاہورایئرپورٹ:جعلی دستاويزات پر بيرون ملک جانے والے آٹھ افراد گرفتار

    لاہور: ايف آئی اے نے لاہور ایئرپورٹ جعلی دستاويزات پر بيرون ملک جاتے ہوئے چھ افغانيوں اور ایک خاتون سميت آٹھ افراد کو گرفتار کرلياہے، يہ بات ڈائريکٹر ايف آئی اے پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پريس کانفرنس کے دوران بتائی۔

    انہوں نے کہا کہ گرفتار آٹھ افراد ميں چھ افغانی جن ميں ايک خاتون بھی شامل ہے، یہ تمام افراد طور خم کے راستے پاکستان ميں داخل ہوئے اور انہوں نے لاہور ایئرپورٹ سے اٹلی جاناتھا۔

    ایئرپورٹ پر ايف آئی اے کی ٹيم کو اطلاع ملی جس پر انہوں نے ان تمام افراد کے پاسپورٹ چيک کئے تو پتہ چلا کے دستاويزات جعلی ہيں جس پر ايف آئی اے کی ٹيم نے تمام افراد کو حراست ميں لے ليا۔

    ڈائريکٹر ايف آئی اے کا کہناہے کہ ان کے پاس برٹش،ڈنمارک،سوئزرلينڈ،فن لينڈ اور بلغاريہ کے پاسپورٹ تھے۔ ايک سوال کے جواب ميں انہوں نے کہاکہ عاصم ملک اور آصف ہاشمی کی گرفتاری کے ليے برطانيہ سے رابطے ميں ہيں۔

  • لاہور ایئرپورٹ پر خود کش جیکٹ برآمد

    لاہور ایئرپورٹ پر خود کش جیکٹ برآمد

    لاہور: ایئرپورٹ پر خود کش جیکٹ برآمد ہونے کے بعد لندن جانے والی پرواز کو کارگو سامان کے بغیر روانہ کردیا گیا ہے۔

    علامہ اقبال ایئرپورٹ پر خود کش جیکٹ کی بر آمدگی نے سخت سیکیورٹی اور چیکنگ کا پول کھول دیا ، ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کارگو سیکشن سے خود کش جیکٹ ملی ہے، جس میں بال بیئر نگ بھی تھے، خودکش جیکٹ کارگو سامان میں لندن کیلئے بک کرائی گئی۔

    ذرائع کے مطابق بکنگ سیالکوٹ سے کرائی گئی، خودکش جیکٹ ملنے کے بعد سیکیورٹی عملہ حرکت میں آگیا جبکہ بی ڈی ایس بھی سامان کی چیکنگ میں لگ گیا۔

    لاہور سے لندن جانیوالی پرواز پی کےسات پانچ سات کے تمام کارگو کا سامان سیکیورٹی کے باعث روک دیا گیا ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پرواز دس بجکرپینتیس منٹ پر لندن کیلئے روانہ کردی گئی تھی۔