Tag: لاہور بورڈ

  • انٹرمیڈیٹ 2024 کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے ناموں کا اعلان

    انٹرمیڈیٹ 2024 کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے ناموں کا اعلان

    لاہور بورڈ کی جانب سے انٹرمیڈیٹ 2024 میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    انٹرمیڈیٹ 2024 کیپس کالج جوہر ٹاؤن سے تعلق رکھنے والی طالبہ ردا فاطمہ نے 1153 نمبرز لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی، 2 طالبات کشف عجوا اور اسما اعجاز نے یکساں طور پر 1152 نمبرز حاصل کرکے دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔

    لاہور بورڈ نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ 2024 میں تیسری پوزیشن جی سی یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے اسیرم احمد نے حاصل کی۔

    پوزیشن ہولڈر طلبا کے اعزاز میں کل ایک پُروقار تقریب منعقد کی جائےگی، تقریب میں پوزیشن ہولڈر طلبا کو انعامات اور سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے۔

  • میٹرک کے بعد نویں جماعت کے امتحانات کے انوکھے نتائج نے بھی سب کو حیران  کردیا

    میٹرک کے بعد نویں جماعت کے امتحانات کے انوکھے نتائج نے بھی سب کو حیران کردیا

    لاہور : لاہور بورڈ نے نویں جماعت کے امتحانات کے نتائج نے ایک بار پھر حیران کردیا ،ایک بار پھر بچوں کو پورے نمبر دے کر پاس کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ نے نویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ، جس میں ایک بار پھر بچوں کو پورے نمبر دے کر پاس کیا گیا۔

    لاہور بورڈ کے 9ویں جماعت کےامتحانات میں 715 طلبا کے پورے نمبرز دیئے ، 715طلبا نے505 میں سے505 نمبر حاصل کئے۔

    تعلیمی بورڈ کا کہنا تھا کہ نویں جماعت کےنتائج میں کامیابی کا تناسب 99.35فیصد رہا ، 2 لاکھ 57 ہزار 397 بچوں نے امتحانات میں شرکت کی ، جس میں سے 2 لاکھ 55 ہزار 729بچے امتحانات میں پاس ہوئے۔

    دوسری جانب فیصل آباد میں تعلیمی بورڈ نے جماعت نہم کےنتائج کااعلان کردیا ، نتائج میں 1 لاکھ 67 ہزار 542 طلبا کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 99 اعشاریہ 53 فیصد رہا۔

    خیال رہے 16 اکتوبر کو لاہور بورڈ کی تاریخ کے انوکھے نتائج نے سب کو حیران کر دیا تھا ، بورڈ نے میٹرک کا امتحان دینے والے 707 امیدواروں کو 1100 میں سے 1100 نمبر دیئے تھے۔

    بورڈ کا کہنا تھا کہ کووِڈ پالیسی کے تحت نتائج کا اعلان کیا گیا، جس میں میٹرک کے تمام بچوں کو پاس کر دیا تھا جب کہ غیر حاضر بچے فیل ہوئے ہیں۔

    بعد ازاں میٹرک امتحانات میں سیکڑوں طلبا کے 100فیصد نمبروں پر تعلیمی بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

  • میٹرک کے انوکھے نتائج نے سب کو حیران کر دیا

    میٹرک کے انوکھے نتائج نے سب کو حیران کر دیا

    لاہور: لاہور بورڈ کی تاریخ کے انوکھے نتائج نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا امتحانی پالیسی نے ٹاپ پوزیشنز کو مٹی میں ملا دیا ہے، لاہور بورڈ نے میٹرک کا امتحان دینے والے 707 امیدواروں کو 1100 میں سے 1100 نمبر دے دیے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پورے نمبر دینے کی وجہ سے ٹاپ پوزیشن سسٹم ختم ہو گیا، کرونا نے پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ کا دور ہی ختم کر دیا۔

    واضح رہے کہ لاہور بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، بورڈ کا کہنا ہے کہ کووِڈ پالیسی کے تحت نتائج کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں میٹرک کے تمام بچوں کو پاس کر دیا گیا ہے، جب کہ غیر حاضر بچے فیل ہوئے ہیں۔

    لاہور بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا

    امتحانات میں 2 لاکھ 88 ہزار 617 امیدوار کامیاب ہوئے، جب کہ مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 98.56 فی صد رہا۔

    میٹرک امتحانات میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 702 طلبہ نے درخواستیں دی تھیں، اور امتحانات میں 2 لاکھ 92 ہزار 836 امیدواروں نے شرکت کی۔

    بورڈ کے مطابق اسپیشل امتحان گیارہ دسمبر سے لیا جائے گا، یہ اسپیشل امتحان غیر حاضر بچوں اور نمبروں سے ناخوش بچے دے سکیں گے۔