Tag: لاہور تعلیمی بورڈ

  • میٹرک اور انٹر کے طلبا کے لئے بڑی سہولت

    میٹرک اور انٹر کے طلبا کے لئے بڑی سہولت

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے طلبہ کی سہولت کیلئے ای سروسز اور موبائل ایپ کاافتتاح کردیا، جس رزلٹ کارڈ، سرٹیفکیٹ تصدیق،این او سی مائیگریشن اور دیگراسناد کا حصول آسان ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور تعلیمی بورڈ کا دورہ کیا ، جہاں انھوں نے طلبہ کی سہولت کیلئے ای سروسز اور موبائل ایپ کا افتتاح کیا، جسسے رزلٹ کارڈ، سرٹیفکیٹ کی تصدیق، این او سی مائیگریشن اور دیگراسناد کا حصول آسان ہوگا۔

    اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب کے باقی 8 بورڈز ایک ہفتےمیں آن لائن کرنے جارہے ہیں طلبہ کو گھنٹوں گھنٹوں بورڈ آفس آکر خوار نہیں ہونا پڑے گا۔

    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ گھنٹوں گھنٹوں لائن میں لگنا پڑتا تھا فیسوں کیلئے بینک جانا پڑتا تھا، اسٹوڈنٹس کے پاس آپشن ہوگا، خود آکر وصول کرلیں یا کوریئرسروس کے ذریعے منگوالیں، ایجوکیشن میں ہم اتنا کام نہیں کرسکے جتنا ہونا چاہئے تھا، ہائیر ایجوکیشن اور اسکولز ملالیں تو اس سے بڑا کوئی ڈیپارٹمنٹ نہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ایجوکیشن اور ہیلتھ لوگوں کو اچھی دی جائے تو کچھ اور نہیں چاہئے، اچھی تعلیم ہوگی تو میں بھی اپنے بچے کو آنکھیں بند کر کے سرکاری اسکول میں پڑھاؤں گا، ہم نے چند اسکولوں کو پک کرکے ٹھیک کرنے کی کوشش کی مگر سمندر میں قطرے کے برابر ہے۔

    محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ہزاروں اسکولز میں سے درجن بھر ٹھیک ہوجانا کوئی بڑی بات نہیں، پوری ٹیم نے بہت اچھا کام کیا امید ہے اگلے ہفتے تک باقی 8بورڈز بھی آن لائن ہوں گے ، 42 لاکھ طلبا نے میٹرک اور انٹر میں امتحان دیا تھا۔

  • امتحانی شیڈول، 40 لاکھ سے زائد طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

    امتحانی شیڈول، 40 لاکھ سے زائد طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

    لاہور: پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز میٹرک اور انٹر کے امتحانی شیڈول جاری کرنے میں ناکام رہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے نو تعلیمی بورڈز نے میٹرک اور انٹر کے امتحانی شیڈول جاری نہیں کیے، امتحانی شیڈول جاری نہ ہونے سے 40 لاکھ سے زائد طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔

    لاہور بورڈ کے تحت 5 لاکھ سے زائد طلبہ شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں، دوسری طرف سیکریٹری لاہور بورڈ اویس سلیم امتحانی شیڈول سے لا علم نکلے ہیں۔

    لاہور بورڈ کے سیکریٹری نے کہا میں تو اضافی چارج پر ہوں اور مجھے کسی معاملے کا نہیں پتا، کرونا وبا کے بعد کچھ پتا نہیں کہ بورڈ کے معاملات کیسے چلانے ہیں۔

    واضح رہے کہ لاہور بورڈ میں سیکریٹری اور کنٹرولر طویل عرصے سے عارضی طور پر تعینات کیے گئے ہیں، اور سیکریٹری لاہور بورڈ پی بی سی سی کے سیکریٹری بھی ہیں۔

    میٹرک کے امتحانات کب ہوں گے؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

    ادھر چیئرمین تعلیمی بورڈ کو بھی چارج سنبھالے ایک ہفتہ ہی ہوا ہے، ماضی میں لاہور بورڈ میں مبینہ گھپلوں کی وجہ سے آگ بھی لگ چکی ہے، واٹس ایپ پر پرچے لیک ہونے کے معاملے پر بورڈ انتظامیہ کی انکوائری بھی چل رہی ہے۔

    خیال رہے کہ پنجاب کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک امتحانات 4 مئی سے شروع ہوں گے جب کہ انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 12 جون 2021 سے شروع ہوں گے۔