Tag: لاہور جوہرٹاؤن دھماکے

  • لاہور جوہرٹاؤن دھماکے کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

    لاہور جوہرٹاؤن دھماکے کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

    لاہور: جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات کےلئےجےآئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا ، ٹیم دھماکےسےمتعلق مکمل رپورٹ مرتب کرے گی اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور جوہرٹاؤن دھماکے کی تحقیقات کےلئےجےآئی ٹی بنےگی، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم دھماکےسےمتعلق تحقیقات کرے گی۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی5ممبرپرمشتمل ہوگی جبکہ سربراہ ڈی آئی جی رینک کاافسرہوگا، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم دھماکےسےمتعلق مکمل رپورٹ مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی 15 روزمیں دھماکے سے متعلق رپورٹ اعلیٰ حکام کو دے گی۔

    یاد رہے جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملک دشمن ایجنسی ملوث نکلی تھی ، آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا تھا کہ دھماکےمیں براہ راست ملوث افرادکوگرفتارکرلیاگیا، 10سےقریب ملزمان واقعےمیں ملوث ہیں جبکہ گاڑی کی مرمت کرنے والے افراد کو بھی گرفتارکیا گیا ہے اور ساتھ ہی واقعے کے ماسٹرمائنڈافراد کی شناخت بھی مکمل ہوچکی ہے۔

    آئی جی پنجاب نے مزید بتایا تھا کہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی ہیں، ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے اور دیگر دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث افراد تک بھی پہنچیں گے، ملزمان کے ماضی میں ایسے واقعات میں ملوث ہونےکی تحقیق کررہےہیں۔

    خیال رہے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوئے تھے۔

  • لاہور جوہرٹاؤن دھماکے میں ملوث  مبینہ دہشت گرد گرفتار، گاڑی لاہور منتقل کرنے کا اعتراف

    لاہور جوہرٹاؤن دھماکے میں ملوث مبینہ دہشت گرد گرفتار، گاڑی لاہور منتقل کرنے کا اعتراف

    لاہور: حساس اداروں نے لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملوث مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے ، ملزم نے دوران تفتیش گاڑی لاہور منتقل کرنے کا اعتراف کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور جوہرٹاؤن دھماکے کی تحقیقات جاری ہے، حساس اداروں نے مبینہ دہشت گرد سجادحسین کو منڈی بہا الدین سے گرفتار کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے گاڑی لاہور منتقل کرنے کا اعتراف کرلیا، جس کے بعد ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب حساس اداروں نے ایک کارمکینک کو بھی حراست میں لیا ہے ، کار مکینک پر بھی دھماکے میں ملوث ہونے کا شبہ ہے جبکہ پولیس نے3مشکوک افراد کوحراست میں لیاتھا اور سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا تھا۔

    گذشتہ روز تحقیقاتی اداروں نے لاہور دھماکے کے مبینہ ماسٹرمائنڈ کی شناختی دستاویزات حاصل کیں تھیں، دستاوِیزات میں شناختی کارڈ، لائسنس اور تصاویر شامل تھیں۔

    تحقیقاتی ذرائع کے مطابق پیٹر ڈیوڈ پال 25 سال سے بحرین میں مقیم تھا، شناختی کارڈ کے مطابق پیٹر ڈیوڈ ‏پال کی تاریخ پیدائش 1964 ہے۔ ‏ مبینہ ملزم کا شناختی کارڈ 22 اپریل 2029 تک کارآمد ہے جب کہ ملزم کا عارضی اور مستقل پتہ ‏محموداباد کا ہی درج کیا گیا۔ ‏

    ڈیوڈ نےڈرائیونگ لائسنس کراچی کلفٹن برانچ سے حاصل کیاتھا۔ پیٹر ڈیوڈ پال چار مرتبہ کلفٹن ‏ڈرائیونگ لائسنس برانچ گیا۔ پہلی مرتبہ بک لائسنس کو کارڈ لائسنس میں تبدیل کروایا۔