Tag: لاہور سفاری زو

  • لاہور سفاری زو میں  شیر کے 7 ننھے بچوں کی آمد

    لاہور سفاری زو میں شیر کے 7 ننھے بچوں کی آمد

    لاہور : سفاری زو میں شیر کے 7 بچوں کی پیدائش ہوئی، جس کے بعد پارک میں شیروں کی تعداد بائیس سے بڑھ کر انتیس ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے رائیونڈ روڈ پر واقع وائلڈلائف سفاری پارک میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران شیر کے سات بچوں کی پیدائش ہوئی ہے ، تین مادہ شیرنیوں نے سات بچوں کو جنم دیا ہے۔

    ایک کے ہاں تین جبکہ باقی دو نے دو،دو بچوں کو جنم دیا، ان نئے مہمانوں میں دو بچے سفید ہیں۔

    لاہور سفاری زو کے ڈائریکٹر تنویر احمد جنجوعہ نے بتایا کہ تمام بچے صحت مند ہیں اور کافی اچھی بریڈ آئی ہے۔

    سفاری زو حکام کے مطابق شیر کے بچوں کی پیدائش سے قبل رائل بنگال ٹائیگر کے بھی تین بچوں کی پیدائش ہوئی، جن کی عمر اب چند ہفتے ہوچکی ہے۔

    نئے مہمانوں میں تین نر اور چار مادہ ہیں۔ لاہور سفاری پارک میں شیروں کی آبادی 22 سے بڑھ کر 29 ہوگئی ہے۔

    ویٹرنری ماہرین کے مطابق بگ کیٹس کا یہ رویہ ہے کہ اگر انہیں اپنے نوزائیدہ بچوں میں کوئی نقص محسوس ہو تو مادہ انہیں قبول نہیں کرتی اور انہیں دودھ نہیں پلاتی، اس وجہ سے پھر ان بچوں کو مصنوعی دودھ پلایا جاتا ہے۔

  • لاہور سفاری زو کے 12 شیر فروخت کرنے کا فیصلہ

    لاہور سفاری زو کے 12 شیر فروخت کرنے کا فیصلہ

    لاہور: سفاری زو کے 12 شیر فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، فروخت کیے جانے والے شیروں میں 2 نر اور 10مادہ شیر شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت میں لاہور سفاری زو کے 12 شیر فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، فروخت کیے جانے والے افریقی شیروں کی عمریں ایک سے 2سال کے درمیان ہیں، جس میں 2 نر اور 10مادہ شیر شامل ہیں۔

    صوبائی محکمہ جنگلی حیات نے شیروں کی فروخت کے لیے ٹینڈر کی درخواستیں طلب کرلیں ہیں تاہم ابھی تک شیروں کی قیمتوں کا تعین نہ کیا جا سکا۔

    وائلڈ لائف حکام کا کہنا تھا کہ شیروں کو فروخت کے لیے رکھنے کا فیصلہ ان کی تعداد میں اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔

    یاد رہے  وائلڈ لائف پنجاب نے  نے ناکافی وسائل کی وجہ سے افریقی شیروں کے سات جوڑے سستے داموں فروخت کر دیے تھے۔

    انتظامیہ نے بتایا تھا کہ لاہور کے سفاری زو میں 14شیر21لاکھ میں فروخت کردئیے گئے، ایک شیرکی قیمت صرف ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ سفاری پارک میں4شیروں کو ڈیڑھ ،ڈیڑھ لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک شیر کی قیمت35سے40لاکھ روپے ہے۔

    اس سے قبل لاہور سفاری زو میں شیروں کا جوڑا تین لاکھ میں فروخت کیا گیا تھا۔