Tag: لاہور سمیت پنجاب

  • لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں موسلادھار بارش،  نشیبی علاقے ڈوب گئے

    لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے ڈوب گئے

    لاہور : پنجاب کے کئی شہروں میں رات بھر تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں رات بھر تیز ہواکے ساتھ موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

    لاہور میں وقفے وقفے بوندا باندی اور بارش کاسلسلہ جاری ہے، قرطبہ چوک میں کل سب اب تک 153 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

    پانی والا تالاب میں 108 ملی میٹر، لکشمی چوک میں 103 ملی میٹربارش، ائیرپورٹ،تاجپورہ میں 70 ملی میٹر،اپرمال، مغلپورہ میںساٹھ سے 65 ملی میٹر بارش ہوئی۔

    لاہور کے مختلف علاقوں شدید بارشوں کے سبب نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور کئی علاقوں میں فیڈر ٹرپ کر گئے، جس سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

    پاکپتن گوگیرہ روڈ پر کینال میں تیس فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے سیکڑوں ایکڑ زرعی آراضی پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کے پی کےکے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابر آلود رہے تاہم چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

  • پنجاب میں بڑے پیمانے پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، کالعدم جماعتوں کے 5 دہشت گرد گرفتار

    پنجاب میں بڑے پیمانے پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، کالعدم جماعتوں کے 5 دہشت گرد گرفتار

    لاہور : پنجاب میں بڑے پیمانے پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، سی ٹی ڈی نے کالعدم جماعتوں کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے3 اضلاع میں سی ٹی ڈی نے کارروائیاں کیں ، کارروائی کے دوران کالعدم جماعتوں کے5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشت گرد صوبے میں بڑے پیمانے پر تخریب کاری کا منصوبہ بناچکے تھے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ لاہور سے گرفتار دہشت گرد کی شناخت محمودموسیٰ کے نام سے ہوئی ، محمدموسی ٰکالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کارندہ ہے۔

    آئی جی پنجاب کی ہدایت پر رواں ہفتے 458 کومبنگ آپریشن کیےگئے، کومبنگ آپریشنز میں 97 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا اور 52 مقدمات درج کیےگئے۔

  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج

    لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج

    پنجاب: نیشنل ہائی وے پر لاہور سے ملتان تک شدید دھند کا راج ہے، جنوبی پنجاب میں شدید دُھند نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں، حدِ نگاہ صفر ہونے سے جھنگ میں خوشاب روڈ پر کارموٹر سائیکل تصادم میں ایک جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

    نیشنل ہائی وے پر لاہور سے ملتان تک شدید دھند کا راج ہے، ترجمان نیشنل ہائی ویز کے مطابق دھند کا سلسلہ رات گئے شروع ہوا، جس نے صبح تک کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اکثر مقامات پر حد نگاہ صفر تک پہنچ گئی ہے،حدِ نگاہ صفر ہونے کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

    دھند کے باعث جھنگ میں خوشاب روڈ پرموٹر سائیکل کار کی زد میں آگئی، تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جان سے گیا جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

    دُھند سے پروازیں بھی شدید متاثرہوئی ہیں، جس سے اندرونِ ملک اوربیرونِ ملک جانے والوں کومشکلات کا سامنا ہے۔

    نیشنل ہائی وے پر شدید دُھند سے حدِ نگاہ بہت کم رہ گئی ہے، ترجمان نیشنل ہائی ویزاتھارٹی نے شہریوں کوہدایت کی ہے کہ دُھند کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور مشکل صورتحال میں فوری طور پر ایک تین صفر پر رابطہ کریں۔