Tag: لاہور سیشن کورٹ

  • لاہور کے پہلوان اورٹرانسپورٹر، بلا ٹرکاں والا کے قاتل کو عمر قید کی سزا

    لاہور کے پہلوان اورٹرانسپورٹر، بلا ٹرکاں والا کے قاتل کو عمر قید کی سزا

    لاہور: مشہور زمانہ ٹرانسپورٹر اور پہلوان بلا ٹرکاں والا قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، عدالت نے 22 سال سے مفرور ملزم عبدالوحید کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سیشن کورٹ نے بلا ٹرکاں والا قتل کے مرکزی مجرم کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے ، بلا ٹرکاں والا کے قتل کے مجرم عبدالوحید کو عمر قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ۔

    ذرائع کے کہنا ہے کہ ایڈشنل سیشن جج سجاول خان کی جانب سے یہ فیصلہ سنایا گیا ہے ۔ملزم عبدالوحید کے خلاف ایف آئی آر تھانہ گوالمنڈی میں 1994 میں درج کی گئی۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزم عبدالوحید عرف وحیدیاں کے خلاف تھانہ گوالمنڈی میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ 384/1994 درج ہے۔ ملزم کے خلاف تمام ثبوت اور گواہ عدالت میں پیش ہوچکے ہیں۔

    تفتیشی رپورٹ کے مطابق مجرم عبد الوحید نے بلا ٹرکاں والے کو گولی مار قتل کر دیا تھا،پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ مجرم 22 سال تک مفرور رہا،مجرم کو پولیس نے 2016 میں حراست میں لیا گیا تھا ،مجرم اور مقتول کی آپس میں ذاتی دشمنی تھی ۔

    مجرم کے خلاف مقتول بلا ٹرکاں والے کے بیٹے ٹیپو ٹرکاں والے نے ایف آئی آر درج کروائی تھی۔ بعد ازاں ٹیپو ٹرکاں والا بھی سنہ 2010 میں لاہور ایئرپورٹ پر فائرنگ کے واقعے میں شدید زخمی ہوا اور اسپتال میں دم توڑ گیا۔ ٹیپو کے قاتلوں کو بھی دبئی سے گرفتار کرکے پاکستان لایا گیا تھا، ملزمان شہباز سائیں،محسن اور فاروق کے خلاف مقدمے کی سماعت جاری ہے۔

    بلا اور ٹیپو ٹرکاں والوں کے خاندانی کاروبارکو اب بالاج ٹیپو سنبھال رہا ہے۔ امیر بالاج پر اپنے کزن باسط کو قتل کرنے کا مقدمہ چل رہا ہے جس میں وہ ضمانت پر رہا ہے۔

    کہا جاتا ہے کہ اس کیس کے تمام کردار لاہور کے نامی گرامی بدمعاش رہ چکے ہیں اور یہ سارا قتل و غارت لاہور کے بدمعاشی کے کاروبار پر قبضے کے لیے ہوا ہے۔

  • عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کو علی ظفر کے خلاف بیان بازی سے روک دیا

    عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کو علی ظفر کے خلاف بیان بازی سے روک دیا

    لاہور: اداکارہ میشا شفیع کے خلاف علی ظفر کے ہرجانہ کیس کی سماعت لاہور کی سیشن کورٹ میں ہوئی، عدالت نے میشا شفیع کو علی ظفر کے خلاف میڈیا پر بیان بازی سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں اداکارہ میشا شفیع کے خلاف علی ظفر کے ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی، علی ظفر نے موقف اختیار کیا کہ میشا شفیع نے ہراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں۔

    [bs-quote quote=”عدالت نے علی ظفر کو 9 فروری کو شہادت کے لیے طلب کرلیا” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    علی ظفر نے کہا کہ میشا شفیع نے شہرت کے لیے جھوٹے الزامات عائد کئے ہیں، ان کے الزامات سے پوری دنیا میں شہرت متاثر ہوئی، عدالت میشا شفیع کو سو کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

    عدالت نے میشا شفیع کو علی ظفر کے خلاف بیان بازی سے روکتے ہوئے علی ظفر کو 9 فروری کو شہادت کے لیے طلب کرلیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ علی ظفر نے انہیں ایک زائد بار جنسی طور پر ہراساں کیا ہے۔

    مزید پڑھیں: ہرجانہ کیس ،عدالتی حکم کے باوجود میشا شفیع نے جواب داخل نہیں کروایا، دوبارہ نوٹس جاری

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر میشا شفیع نے لکھا تھا کہ ‘میں اپنے ساتھ جنسی ہراساں کرنے کے واقعے پر اس لیے خاموشی توڑ رہی ہوں، کیونکہ مجھے لگتا ہے اس اقدام کے ذریعے اُس روایت کو ختم کرسکتی ہوں جو ہمارے معاشرے کا حصہ ہے‘۔

    الزامات کا جواب دیتے ہوئے نامور پاکستانی گلوکار علی ظفر نے ساتھی گلوکارہ کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں سوشل میڈیا پر الزام تراشی کے بجائے میں میشا کو عدالت لے کر جاؤں گا۔

    یاد رہے کہ علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ ہرجانے کا دعوٰی دائر کر رکھا ہے، جس میں اُن کا کہنا تھا کہ مجھ پر ہراسگی کا جھوٹا اور بے بنیاد الزام لگایا گیا‘۔

  • عدالتی احاطے میں 14 سالہ بچے کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

    عدالتی احاطے میں 14 سالہ بچے کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

    لاہور: سیشن کورٹ کی پارکنگ میں 14 سالہ بچے حمزہ نے فائرنگ کر کے عامر نامی شخص کو قتل کردیا،پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سیشن کورٹ میں پیشی پر آنے والے 14 سالہ حمزہ نے مخالف پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مخالف پارٹی کا عامر نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔

    تھانہ اسلام پورہ پولیس نے 14 سالہ حمزہ کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کردیا، قتل کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

    پولیس کا مؤقف ہے کہ مقتول عامر 2013 میں کاشی کالا نامی شخص کے قتل میں ملوث تھا، ملزم حمزہ نے بدلہ لینے کے لیے عامر پر عدالت کے پارکنگ ایریا میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں جاں بحق ہوا۔

    پڑھیں: ’’ گجرانوالہ: سیشن کورٹ میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ‘‘

    فائرنگ کے بعد عامر کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال منقتل ہونے سے قبل مقتول دم توڑ چکا تھا، پوسٹ مارٹم کے بعد عامر لاش اہل خانہ کے حوالے کردی گئی۔