Tag: لاہور سیلون

  • لاہور:  سیلون کے باہر خاتون پر حملے کی  سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

    لاہور: سیلون کے باہر خاتون پر حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

    لاہور: ڈیفنس میں سیلون کے باہر خاتون پر حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی، ویڈیو سامنے آنے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورکے علاقے ڈیفنس میں سیلون کی مالکن پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کا سراغ نہ لگ سکا۔

    خاتون پرحملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زینب بی بی کی گاڑی بیوٹی سلون کے سامنے آکر رکتے ہی دو حملہ گاڑی کے قریب آتے ہیں۔

    سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا گیا ایک حملہ آورموٹرسائیکل سے اتر کر گاڑی کا دروازہ کھولتا ہے اور زینب پراندھا دھند فائرنگ کرتا ہے۔

    فائرنگ کے بعد دونوں حملہ آوروں کوفرار ہوتے بھی دیکھاجاسکتا ہے، دونوں نے کالے رنگ کے کپڑے اور چہرے پرماسک لگارکھے تھے۔

    واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آنے کے باوجود انوسٹی گیشن پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے تاہم پولیس ملزمان کو جلد گرفتار کرنے دعوی کررہی ہے۔

    گزشتہ روز ڈیفنس کے علاقے میں سیلون کی مالکن زینب بی بی کو گاڑی میں بیٹھے نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوورں نے فائرنگ کرکے ذخمی کردیا تھا۔