Tag: لاہور سے اسکردو

  • سیاحوں کے لیے اچھی خبر، پی آئی اے نے بڑا اعلان کردیا

    سیاحوں کے لیے اچھی خبر، پی آئی اے نے بڑا اعلان کردیا

    کراچی : قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) نے لاہور سے اسکردو کے لیے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا، ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) نے لاہور سے اسکردو کے لیے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    پی آئی اے 3جون سے لاہور سے اسکردو پروازیں شروع کرے گی، اسکردو کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

    ذرائع کے مطابق پروازیں بروز بدھ اور ہفتہ اسکردو جائیں گئیں جبکہ دوسرے مرحلے میں گلگت اور چترال کے لیے پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔

    خیال رہے سات ہزار فٹ بلندی پر قائم اسکردوائیرپورٹ دنیا کے چند بلند ترین اورخوبصورت ایئرپورٹس میں شمار کیا جاتا ہے جبکہ ائیرپورٹ کو لائف لائن اور k2 کا گیٹ وے بھی کہا جاتا ہے۔

    یاد رہے پی آئی اے نے سیاحت کےفروغ کیلئے تاریخ میں پہلی باراسکردو ائیرپورٹ ‏پر 8، 8 پروازیں آپریٹ کیں، اسکردو پر پروازیں بیک وقت کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے آپریٹ ہوئی تھیں۔

  • تاریخ میں پہلی بار لاہور سے اسکردو کے لیے فلائٹ آپریشن شروع

    تاریخ میں پہلی بار لاہور سے اسکردو کے لیے فلائٹ آپریشن شروع

    کراچی: قومی ایئر لائن نے سیاحت کے فروغ کے لیے تاریخ میں پہلی مرتبہ لاہور سے شمالی علاقہ جات اسکردو کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے پی آئی اے نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے، آج لاہور سے پہلی پرواز ایئر بس 320 کے ساتھ 160 مسافروں کو لے کر اسکردو پہنچی۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اسکردو پہنچنے پر پی آئی اے کے طیارے کو واٹر گن سیلوٹ پیش کیا گیا۔

    سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ پی آئی اے شمالی علاقہ جات کو سیاحت کے لیے پوری دنیا کے ساتھ منسلک کرنا چاہتی ہے، اس لیے لاہور اسکردو کے بعد اب لاہور سے گلگت کی پرواز بھی چلانے کا منصوبہ ہے۔

    ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا پی آئی اے سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کے تحت کراچی سے بھی اسکردو کے لیے فلائٹ آپریشن کی تیاری کر رہی ہے۔

  • پی آئی اے کا لاہور سے اسکردو کے لیے براہ راست پروازوں کا اعلان

    پی آئی اے کا لاہور سے اسکردو کے لیے براہ راست پروازوں کا اعلان

    کراچی: سیاحت کے فروغ کے لیے پی آئی اے نے لاہور سے اسکردو کے لیے براہ راست پروازوں کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز 6 اپریل کو لاہور سے اسکردو کے لیے اڑان بھرے گی، جب کہ پی آئی اے لاہور سے اسکردو کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرے گی۔

    پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور سے اسکردو کے لیے یک طرفہ کرایہ 7 ہزار 500 روپے مقرر کیا گیا ہے، قومی ایئر لائن لاہور سے اسکردو کے لیے ایئر بس 320 استعمال کرے گی۔

    یاد رہے کہ چند دن قبل 17 سال بعد سوات کے سیدو شریف ایئر پورٹ پر فضائی آپریشن بحال کیا گیا ہے، 26 مارچ کو پہلی پرواز سیاحوں کو لے کر سوات پہنچی تھی۔

    دہشتگردی کیخلاف جنگ سے سیاحت تک کا سفر،17سال بعد سیدو شریف ایئرپورٹ دوبارہ بحال

    پی آئی اے کی پرواز نے اسلام آباد سے سوات کے سیدو شریف ایئر پورٹ پر لینڈ کی تھی، اس پرواز سے وزیر اعلیٰ محمود خان، وفاقی وزرا غلام سرور اور مراد سعید بھی سوات پہنچے تھے۔