Tag: لاہور سے ملتان

  • لاہور سے ملتان جانے والی ٹرین حادثے کا شکار، کئی مسافر زخمی

    لاہور سے ملتان جانے والی ٹرین حادثے کا شکار، کئی مسافر زخمی

    (11 اگست 2025): لاہور سے ملتان جانے والی موسی پاک ایکسپریس رائیونڈ اسٹیشن پر حادثے کا شکار ہوگئی، ٹرین حادثہ کے نتیجےمیں چار افراد زخمی ہوگئے۔

     ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، انجن سمیت دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثہ کے نتیجے میں زخمی چار افراد کوڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ٹرین کے انجن کو کرین کے ذریعہ نکالنےاور سروس ٹریک کی بحالی کا کام مکمل کرلیا، ریلوے انتظامیہ نے بوگیاں نئے انجن کے ساتھ لگا کر ملتان کیلئے روانہ کردی گئی۔