Tag: لاہور شاہدرہ ٹاؤن

  • اسلحہ کے زور پر لڑکی کو دوستی کیلئے ہراساں کرنے والا  ملزم گرفتار

    اسلحہ کے زور پر لڑکی کو دوستی کیلئے ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

    لاہور : اسلحہ کے زور پر لڑکی کو دوستی کیلئے ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزم خود کو کبھی پولیس اہلکار اور کبھی وکیل بھی کہتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں اسلحہ کے زور پر لڑکی کو دوستی کیلئے ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار ہوگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم خود کو کبھی پولیس اہلکار اور کبھی وکیل بھی کہتاتھا، ملزم نےلڑکی کوہراساں کرنےکےلیےاسلحےکی نمائش کی، جب لڑکی کی جانب سے شہباز کی ویڈیوبنائی گئی تو ملزم نےموبائل چھین لیا۔

    شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے ملزم سے چھینا ہواموبائل اوراسلحہ برآمدکرلیا ، ملزم شہباز علاقے میں سرعام فائرنگ بھی کرتا تھا اور ویڈیو وائرل کرتا تھا۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم شہریوں کو ڈرانے دھمکانے کے لیے پولیس اور وکلا کا یونیفارم استعمال کرتا تھا۔