Tag: لاہور قتل

  • لاہور : قتل کیلئے آنے والا شخص خود اپنی جان سے گیا، ویڈیو

    لاہور : قتل کیلئے آنے والا شخص خود اپنی جان سے گیا، ویڈیو

    لاہور کے علاقہ شفیق آباد میں قتل کی نیت سے آنے والا شخص خود مارا گیا، شہری کے قتل کی واقعے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقہ شفیق آباد میں دکاندار کو قتل کرکے کیلیے آنے والا گولی لگنے سے خود قتل ہوگیا۔

    ملزم افتخار بٹ نے ایل پی جی کی دکان کے باہر آکر پہلے ہوائی فائرنگ کی اور دکان پر بیٹھے عثمان بٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

    پولیس کے مطابق عثمان بٹ نے موقع پاتے ہی اس سے پہلے فائرنگ کردی اور افتخار بٹ کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    فائرنگ کے بعد دکان کے باہر بیٹھا شہری عثمان بٹ جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا، تاہم علاقہ پولیس واقعہ کا مقدمہ درج کرکے عثمان بٹ تلاش کیلیے کارروائی کر رہی ہے۔

  • جائیداد کے تنازع پر بھائی کے ہاتھوں دو بھائیوں سمیت 4 افراد قتل

    جائیداد کے تنازع پر بھائی کے ہاتھوں دو بھائیوں سمیت 4 افراد قتل

    گوجرانوالہ: صوبہ پنجاب کے شہر میں جائیداد کے تنازع پر 2 بھائیوں سمیت 4 افراد کو قتل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے علاقے اقبال ٹاؤن میں جائیداد کے تنازع پر 2 بھائیوں سمیت 4 افراد کو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین سو رہے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کردیا، پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مقتولین میں 2 بھائی اور 2 کزن شامل ہیں جبکہ ملزمان میں مقتول کا سگا بھائی اور بھتیجے شامل ہیں، ملزمان اور مقتولین میں جائیداد کا تنازعہ اور سابقہ دشمنی چل رہی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان موقع سے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، موقع سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

    گوجرانوالہ کے ریجنل پولیس افسر ( آر پی او) نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او گوجرانولہ سے رپورٹ طلب کرلی، آر پی او نے ایس پی سول لائن کو ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم بھی دے دیا۔

    آر پی او نے کہا کہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں پیش کرکے سخت سزا دلوائی جائے گی۔