Tag: لاہور لائنز

  • چیمپینئز لیگ : آسٹریلوی امپائر کے متنازعہ فیصلوں سے لاہورلائنز ہار گئی

    چیمپینئز لیگ : آسٹریلوی امپائر کے متنازعہ فیصلوں سے لاہورلائنز ہار گئی

    بنگلور: چیمپیئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کی پرتھ اسکارچرز امپارئز کے متنازع فیصلوں کی بدولت لاہور لائنز کو تین وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا۔

    چیمپیئنزلیگ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی ڈومیسٹک چیمپیئن لاہور لائنز کو فیلڈ امپائرز کی بے ایمابی اور متنازع فیصلوں کی وجہ سے تین وکٹوں سے شکست ہوئی، پرتھ اسکارچرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ٹاپ آڈر بلے باز ایک بار پھر کوئی کارنامہ انجام نہ دے سکے۔ چوون رنز پر پانچ کھلاڑیوں کے آؤٹ ہوجانے کے بعد سعد نسیم کی ناقابل شکست ترسٹھ رنز کی اننگز نے ٹیم کو اسکور کو ایک سو چوبیس رنز تک پہنچادیا۔

    ہدف کے تعاقب میں لاہوری بولرز نے آسٹریلوی بلے بازوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا، پروفیسر نے اسپن بولنگ کے فارمولے کا استعمال کرتے ہوئے حریف ٹیم کی مشکلات بڑھادی، باسٹھ رنز پر ساتھ کھلاڑیوں کےآؤٹ ہوجانے کے بعد میچ میں پاکستان کی جیت یقینی تھی۔لیکن بلی باؤڈن نے مچل مارش کا صاف آؤٹ نہیں دیا،مارش نے امپائر کی بے ایمانی کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور ناقابل شکست ترسٹھ رنز کھیل کر اپنی ٹیم جیت دلوائی۔

  • چیمپئینزلیگ ٹی ٹوئنٹی: لاہورلائنزاوراسکارچرزآج مدمقابل

    چیمپئینزلیگ ٹی ٹوئنٹی: لاہورلائنزاوراسکارچرزآج مدمقابل

    بنگلور: چیمپئینز لیگ ٹی ٹوئنٹی میں آج لاہور لائنز کا مقابلہ پرتھ اسکارچرز سے ہوگا، سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لئے لاہور کو بڑے مارجن سے فتح درکار ہے۔

    لاہور لائنز اور پرتھ اسکارچرز کے درمیان پول کا آ خری میچ بنگلور میں کھیلا جائیگا، پرتھ کی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔ لاہور لائنز کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کیلئے بہتر اوسط سے کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

    پہلے بیٹنگ کی صورت میں انہیں کم از کم پچاس رنز جبکہ بیٹنگ کی صورت میں میچ پندرہ اوورز کے اندر جیتنا ہوگا۔ ایسا نہ ہوا تو چنائی سپر کنگز فائنل فور میں جگہ بنالے گی۔

    لیگ راؤنڈ میں بھی لاہور کی ٹیم کو ایسی ہی صورت حال کا سامنا تھا۔ ڈولفنز کے خلاف میچ میں بولنگ ایکشن رپورٹ ہونے کے سبب لاہور کے کپتان محمد حفیظ پربھی دباؤ ہوگا۔ عمراکمل فارم میں آگئےہیں۔ آج کے میچ میں لاہور لائنز کے اسپنرز کا کردار سب سے اہم ہوگا

  • لاہورلائنز کےعدنان رسول کا بولنگ ایکشن بھی مشکوک قرار

    لاہورلائنز کےعدنان رسول کا بولنگ ایکشن بھی مشکوک قرار

    حیدرآباد دکن: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار اسپنر سعید اجمل کے بعد لاہور لائنز کےآف اسپنر عدنان رسول کا بولنگ ایکشن بھی مشکوک قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعید اجمل کے بعد ایک اور پاکستانی اسپنر کا ایکشن رپورٹ ہوگیا۔ چیمپیئنز لیگ میں شرکت کرنے والی قومی ڈومیسٹک ٹیم لاہور لائنز کے اسپنر عدنان رسول کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔

    عدنان رسول کا ایکشن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں چیمپیئنز لیگ انتظامیہ نے رپورٹ کیا، عدنان رسول نے کولکتہ کیخلاف میچ میں چار اوورز میں اٹھائیس رنز دیکر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا،ایونٹ انتظامیہ نے عدنان رسول کو چنئی سپر کنگز کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

  • کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے لاہورلائنزکو شکست دیدی

    کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے لاہورلائنزکو شکست دیدی

    حیدرآباد دکن: چیمپیئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی میں آئی پی ایل چیمپیئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے پاکستانی کی ڈومیسٹک چیمپئن لاہور لائنز کو سخت مقابلے کے بعدچار وکٹ سے ہرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق حیدر آباد دکن کے میدان میں بھارت کی چیمپیئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور پاکستانی کی ڈومیسٹک چیمپیئن لاہور لائنز کے درمیان گھمسان کی جنگ دیکھنے کو ملی۔ کھلاڑیوں کی جانب سے جارحانہ انداز نے پاک بھارت روایتی میچز کی یادیں تازہ کردیں۔

    گوتھم گھمبیر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، احمد شہزاد اور ناصر جمشید نے طوفانی بیٹنگ کرتے ہوئے پاور پلے کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ ابتدائی چھ اوورز ختم ہونے کے بعد قومی بلے بازوں نے اپنا رنگ دکھانا شروع کردیا۔

    نرائن کی گھومتی گیندوں نے رہی سہی کسر پوری کردی، عمراکمل کے چالیس رنز نے لاہور لائنز کے اسکور کو ایک سو اکاون تک پہنچایا، ہدف کے تعاقب میں گوتھم گھمبیر اور روبن اوتھپا نے بولرزکی جم کر پٹائی کی۔

    فیلڈرز نے بھی بولرز کا ساتھ دینے کی بجائے بلے بازوں کا ساتھ دیا۔ ایک یا دو نہیں کئی مواقع ضائع کیے، کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے گھمبیر اور اوتھما کی جارحانہ اننگز کی بدولت مطلوبہ ہدف آخری اوور میں چھ وکٹوں پرحاصل کرلیا۔

  • چیمپئن لیگ ٹی ٹوئنٹی: لاہورلائنزاورکولکتہ نائٹ رائیڈرزآج ٹکرائیں گی

    چیمپئن لیگ ٹی ٹوئنٹی: لاہورلائنزاورکولکتہ نائٹ رائیڈرزآج ٹکرائیں گی

    حیدرآباد: پاکستان کی ڈومیسٹک چیمپئن لاہور لائنز چیمپیئز لیگ ٹی ٹوئنٹی کے مین راؤنڈ میں اپنا پہلا میچ آج آئی پی ایل چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کےخلاف کھیلے گی۔

    لاہور لائنز چیمپئن لیگ ٹی ٹوئنٹی کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے بعد مین راؤنڈ کا آغاز آج سے کرینگی۔ قومی ڈومیسٹک چیمپیئن لاہور لائنز نے اپنے پہلے میچ دو روز سخت پریکٹس کی۔

    کولکتہ نائٹ رائیڈرز کیخلاف میچ میں اوپنر احمد شہزاد کی شرکت مشکوک ہے۔ گروئن اسٹرین کے باعث احمد شہزاد نے پریکٹس سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا۔ احمد شہزاد کی شرکت فٹنس ٹیسٹ سے مشروط ہے۔

    لاہور لائنز نے کوالیفانگ راؤنڈ میں ممبئی انڈینز اور سری لنکا کی سدرن ایکسپریس کو شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ کی ناردرن ڈسٹرکٹس سے میچ میں شکست کا سامناکرنا پڑا تھا۔

  • چیمپئینز لیگ: لاہور لائنز آج سدرن ایکسپریس کے مدمقابل

    چیمپئینز لیگ: لاہور لائنز آج سدرن ایکسپریس کے مدمقابل

    رائے پور: چیمپئیز لیگ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر میں آج لاہور لائنز کی ٹیم اہم میچ میں سدرن ایکسپریس کے مدمقابل آئے گی۔ لاہور لائنز کی مین راؤنڈ تک رسائی کا فیصلہ آج ہوگا۔

    پوائنٹس ٹیبل پر لاہور کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے اور انہیں سدرن ایکسپریس کے خلاف بڑے مارجن سے لازمی فتح درکار ہے۔ ادھر ساتھ ہی ناردرن نائٹس کے ہاتھوں ممبئی انڈینز کی شکست کی بھی دعا کرنا ہوگی۔

    سدرن ایکپسریس نے ایونٹ میں اب تک کوئی میچ نہیں جیتا ہے اور لاہور کے خلاف میچ کانٹے دار ہونے کی توقع ہے۔ لاہور نے اپنے ابتدائی میچ میں ممبئی انڈینز کو مات دی تھی جبکہ ناردرن نائٹس کے ہاتھوں وہ ناکام رہے تھے۔

  • چیمپئینزلیگ کرکٹ: بھارت کی جانب سے لاہورلائنزکوویزے جاری

    چیمپئینزلیگ کرکٹ: بھارت کی جانب سے لاہورلائنزکوویزے جاری

    ممبئی: بھارت نے چیمپئینز لیگ کرکٹ کےلئے پاکستان کی ڈومیسٹک ٹیم لاہور لائنز کو ویزے جاری کردیئے۔ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی چیمپئین لاہورلائنز کی ٹیم محمد حفیظ کی قیادت میں چیمپینز لیگ کے لئے منعقدہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں حصہ لے گی۔

    لاہورلائنز کو کوالیفائنگ راؤنڈ کے لئے ویزے مل گئے ہیں اور وہ کل بھارت جائیں گے۔ لاہور لائنز میں ناصر جمشید، وہاب ریاض، احمد شہزاد اور عمر اکمل بھی شامل ہیں۔

    چیمپینز لیگ میں لاہورلائنز کا پہلا کوالیفائنگ میچ تیرہ ستمبر کوممبئی انڈینز کے خلاف ہے۔ چودہ ستمبر کو وہ نادرن ڈسٹرکٹس کے خلاف میچ کھیلے گی جبکہ سولہ ستمبر کو آخری کوالیفائنگ میچ میں اس کا سامنا سدرن ایکسپریس سے ہوگا