Tag: لاہور مانگا منڈی

  • لاہور : پیٹرول چھڑک کر زندہ جلانے والے نوجوان کی شناخت ہوگئی، اہم انکشافات

    لاہور : پیٹرول چھڑک کر زندہ جلانے والے نوجوان کی شناخت ہوگئی، اہم انکشافات

    لاہور : مانگا منڈی میں پیٹرول چھڑک کر زندہ جلانے والے نوجوان کی شناخت ہو گئی، پولیس نے اس افسوس ناک واقع کے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں گزشتہ روز ایک شخص کو زندہ جلانے کی تحقیقات جاری ہے، پیٹرول چھڑک کر زندہ جلانے والے نوجوان کی شناخت ہوگئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت حیدرعلی کے نام سے ہوئی ، جسے تین روز قبل فیصل ٹاون کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا۔

    پولیس نے اپنی مدعیت میں 18 سالہ لڑکے کو جلانے اور قتل کرنے کے واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کیا، فیصل ٹاون پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار بڑھا کر آمنہ نامی خاتون ، اسکے شوہر فرحان اور دیور ارمغان کو گرفتار کرلیا اور گاڑی برآمد کرلی، جس میں پٹرول کی بوتلیں بھی تھیں۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول حیدر علی آن لائن سامان فروخت کرتا تھا، جس کے آمنہ بی بی سے تعلقات استوار ہوگئے اور مقتول حیدر علی آمنہ بی بی کے گھر اسے ملنے آیا تو اسی دوران آمنہ کا شوہر بھی موقع پر پہنچ گیا اور اپنے بھائی کی مدد سے اغوا کرنے کے بعد مانگا منڈی لے جاکر ہاتھ پاوں باندھ کر زندہ جلادیا۔

    پولیس نے خاتون سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے، ملزمان نےنامعلوم وجوہات کی بناپرنوجوان کوآگ لگاکرقتل کیا، لاش کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے اور تشدد کے نشانات موجود تھے، ملزمان نےقتل کر کےپھرپیٹرول چھڑک کرآگ لگائی۔

  • لاہور، 13 سال کے ماموں سے گولی چل گئی، 9 سالہ بھانجا جاں بحق

    لاہور، 13 سال کے ماموں سے گولی چل گئی، 9 سالہ بھانجا جاں بحق

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں تیرہ سال کے ماموں سے گولی چل گئی جس کے نتیجے میں 9 سال کا بھانجا جاں بحق اور 10 سال کا افضل زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مانگا مانڈی میں 13 سال کے سگے ماموں سے اچانک گولی چل گئی جس کے سبب 9 سال کا بھانجا جاں بحق جبکہ دوسرا بھانجا 10 سالہ افضل زخمی ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق 13 سالہ شریف بھانجوں کے ساتھ پستول سے کھیل رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی، جس کے نتیجے میں نو سال کا الطاف موقع پر جاں بحق جبکہ دس سال کا افضال شدید زخمی ہوگیا۔

    افضال کو شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے، واقعہ کے بعد ماموں شریف موقع سے فرار ہوگیا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز احمر کھوکھر کے مطابق اسلحہ 12 بور کا تھا، اسلحہ بچے کے پاس کیسے آیا اور یہ بچے کے پاس کس طرح آیا پولیس نے اہل خانہ کے دو افراد کو تھانے لے جاکر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے، تحقیقات مکمل ہونے تک 13 سالہ ماموں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جاسکتی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں اسلحہ سے کھیلتے ہوئے 5 سالہ پوتے سے مبینہ طور پر گولی چل گئی تھی جس کے نتیجے میں اس کا 65 سالہ دادا جاں بحق ہوگیا تھا۔

    پانچ سالہ عارف والد کے پستول سے کھیل رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی جو دادا کی ٹانگ میں لگی تھی لیکن اسپتال جاتے ہوئے خون زیادہ بہہ جانے سے دادا انتقال کرگئے تھے۔

    پولیس نے واقعے کو حادثہ قرار دیتے ہوئے اسلحہ بچوں کی پہنچ سے دور رکھنے کی تنبیہ کی تھی۔