لاہور: شہر میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لیسکو کے درجنوں فیڈرز ٹرپ کر گئے، گلبرگ اور ماڈل ٹاؤن سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے حجرہ شاہ مقیم، حجرہ،شیرگڑھ اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش کے باعث جل تھل ہوگیا۔
لاہور میں اقبال ٹاؤن، فیروزپور روڈ، جیل روڈ، گلبرگ اور اطراف کے علاقوں میں بارش ہوئی، جس کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
سب سے زیادہ بارش 95 ملی میٹر لکشمی چوک میں ریکارڈ کی گئی،قرطبہ چوک 88، گلشن راوی میں 78 ملی میٹر بارش ریکارڈ ریکارڈ کی گئی۔
گلبرگ میں 63، پانی والا تالاب میں 68 ملی میٹر، سمن آباد 30، نشتر ٹاؤن، 22اقبال ٹاؤن میں 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
مون سون سیزن سے کراچی میں اربن سیلاب کا خطرہ لاحق، فکر انگیز رپورٹ
ایم ڈی واسا غفران احمد نے شہر کے مختلف علاقوں کادورہ کرکے نکاسی آب کاجائزہ لیا، انہوں نے نکاسی آب آپریشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈاسٹاف اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے انجام دے۔