Tag: لاہور میں بدترین اسموگ

  • چینی ماہرین نے  بھارت کو لاہور میں بدترین اسموگ کا ذمہ دار ٹھہرا دیا

    چینی ماہرین نے بھارت کو لاہور میں بدترین اسموگ کا ذمہ دار ٹھہرا دیا

    لاہور : چینی ماہرین نے بھارت کو لاہور میں بدترین اسموگ کا ذمہ دار ٹھہرا دیا اور کہا بھارت کے کول پلانٹ پاکستان میں اسموگ کا سبب بن رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چینی ماہرین ماحولیات نے لاہور میں اسموگ کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ جاری کردی، رپورٹ میں کہا ہے کہ نامیاتی اور غیرنامیاتی ایندھن کا غیر ضروری استعمال، زیادہ نمی، گردوغبار اور گھروں میں جلنے والی گیس بھی اسموگ کےاسباب میں شامل ہے۔

    چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کےکول پلانٹ سےآنےوالی ذرات پاکستانی فضا کو زہر آلود کررہے ہیں۔

    لاہورمیں چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اور اسموگ کے سدباب کے لیے مؤثر اقدامات کو سراہا۔

    چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ اسموگ کا مسئلہ حل ہونےمیں وقت لے گا، چین نے سات سے دس سال میں اسموگ پر قابو پایا تھا۔

    چینی ماہرین نے سموگ اور تناؤ سے نمٹنے کے حل بھی تجویز کیے ہیں تاکہ اسموگ کی وجوہات سے نمٹنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی بنائی جائے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اسموگ کے چیلنج کو حل کرنے کا عہد کیا تاکہ مستقبل میں اس میں آسانی ہو سکے۔