Tag: لاہور میں گلشن اقبال

  • لاہور :  نشہ آور جوس پلا کر گردے نکال کر فروخت کرنیوالے گینگ کا رکن گرفتار

    لاہور : نشہ آور جوس پلا کر گردے نکال کر فروخت کرنیوالے گینگ کا رکن گرفتار

    لاہور : نشہ آور جوس پلا کر گردے نکال کر فروخت کرنیوالے گینگ کے کارندے کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان غریب لوگوں کو پیسوں کا لالچ دیکر بھی گردے نکلواتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں گلشن اقبال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی گردے فروخت کرنے والے گینگ کے رکن کو گرفتار کر لیا۔

    ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملزم ندیم جوس پلا کر اغوا کرکے اسلام آباد میں ڈاکٹر ظفر کے پاس لے جاتے ، ڈاکٹر ظفر گردے نکال کر ملزمان ایک گردے کے عوض ساڑھے 4 لاکھ روپے کہہ کر متاثرہ شخص کو 50 سے 60 ہزار روپے دیتے تھے۔

    اخلاق تارڑ کا کہنا تھا کہ ملزمان مختلف علاقوں میں موجود غریب اور نادار لوگوں کو پیسوں کا لالچ دے کر گردے نکلواتے تھے، ملزم ندیم اپنے ساتھی شعیب کیساتھ ملکر لوگوں کو اغوا کرکے اسلام آباد لیجاتے تھے۔

    ایس پی اقبال ٹاؤن نے کہا کہ متاثرہ شخص سلیم مزدوری کرتا تھا، ملزمان نے گھر میں رنگ کرنے کے بہانے ساتھ لیجانے کیلئے گاڑی میں بٹھایا، ملزمان نے گاڑی میں مدعی مقدمہ کو جوس پلا کر بیہوش کردیا، بعد میں ملزمان متاثرہ شخص سلیم کو اغوا کرکے گردہ نکال کر رفوچکر ہوگئے۔

    متاثرہ شخص نے پولیس سے رابطہ کیا جس پرملزم ندیم کو گرفتار کیا گیا، ملزم کے دوسرے ساتھیوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔