Tag: لاہور پولیس

  • عائشہ احد کیس : حمزہ شہباز پرمقدمے کے باوجود پولیس مزید کارروائی نہ کرسکی

    عائشہ احد کیس : حمزہ شہباز پرمقدمے کے باوجود پولیس مزید کارروائی نہ کرسکی

    لاہور : عائشہ احد کی درخواست اور چیف جسٹس کے حکم پر مقدمہ درج ہونے کے باوجود لاہور پولیس حمزہ شہباز اور دیگر کیخلاف تاحال کوئی کارروائی کرنے سے قاصر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی منکوحہ ہونے کی دعویدار عائشہ احد کی فریاد چیف جسٹس سپریم کورٹ نے تو سن لی اورجسٹس ثاقب نثار کی ڈیڈ لائن پر آخری لمحات میں مقدمہ تو درج ہوگیا لیکن اکیس گھنٹے گزرنے کے باوجود کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

    پولیس نے اب تک نہ تو کوئی چھاپہ مارا اور نہ ہی کیس کی کوئی تفتیش کی۔ مرکزی ملزم حمزہ شہباز بیرون ملک مقیم ہیں۔ ایف آئی آر میں نامزد لاہور میں موجود شہبازشریف کے داماد علی عمران اور سینیٹر رانا مقبول، انسپکٹر ذوالفقار چیمہ، عتیق ڈوگر اور دیگر ملزمان کے خلاف بھی تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

    مزید پڑھیں: چیف جسٹس کےحکم پرحمزہ شہباز کےخلاف مقدمہ درج، تشدد اورہراساں کی دفعات شامل

    مرکزی ملزم حمزہ شہباز سمیت پانچ ملزمان کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ بھی نہیں ہوسکا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس کے حکم پر حمزہ شہباز اور دیگر کیخلاف تھانہ اسلام پورہ لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • لاہور میں پانچ ہزار سے زائد حساس عمارتوں کی جیو ٹیگنگ

    لاہور میں پانچ ہزار سے زائد حساس عمارتوں کی جیو ٹیگنگ

    لاہور : پولیس نے پانچ ہزار سے زائد حساس عمارتوں کو جیو ٹیگ کر لیا۔ روزانہ کی بنیاد پر اینڈرائیڈ فون ایپ کے ذریعے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں حساس عمارتوں کی تفصیل اور معلومات ریکارڈ کرنے کیلئے پولیس نے پانچ ہزار سے زائد حساس عمارتوں کو جیو ٹیگ کر لیا۔

    جیو ٹیگ کی گئی عمارتوں میں بنکس، ہوٹل ،فیکٹریز، فلنگ اسٹیشن، سرکاری دفاتر ،ہسپتال ،مارکیٹس ،مذہبی ،ریسٹورنٹ ،اسکول ، پارکس اور سیاسی دفاتر شامل ہیں۔

    ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹرحیدراشرف کا کہنا ہے جیو ٹیگنگ کے بعد روزانہ چیکنگ کا نظام وضع کرنے کے لئے متعلقہ افسران کی ذمہ داری لگادی گئی ہے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ بہت جلد دیگر تمام حساس عمارات کو بھی جیو ٹیگ کرلیا جائے گا اور روزانہ کی بنیاد پر اینڈرائیڈ فون ایپ کے ذریعے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔