Tag: لاہور ڈیفنس

  • لاہور : ڈیفنس میں دن دیہاڑے خاتون کا اغوا، فوٹیج سامنے آگئی

    لاہور : ڈیفنس میں دن دیہاڑے خاتون کا اغوا، فوٹیج سامنے آگئی

    لاہور : ڈیفنس میں دن دیہاڑے خاتون کے اغوا کی فوٹیج سامنے آگئی، دو ملزمان نے خاتون کو زبردستی پکڑ کر گاڑی میں ڈالا اور فرارہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور کے علاقے ڈیفنس میں کارسواروں نے خاتون کو اغوا کرلیا ، واقعے کی فوٹیج سامنے آگئی۔

    جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو ملزمان نے خاتون کو زبردستی پکڑ کر گاڑی میں ڈالا اور فرارہوگئے۔

    مغوی خاتون کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، مدعی مقدمے نے کہا میری بہن کوسابقہ بہنوئی فیاض نے دوستوں کے ساتھ ملکراغواکیا، بہن کو چھ ماہ قبل طلاق دی گئی تھی۔

    یاد رہے رواں سال فروری میں کراچی میں میری ٹائم میوزیم میں ملازمت کرنے والی خاتون کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا تھا، ملزمان نے ویڈیو بنا کر خاتون کےوالد کو بھجوائی اورایک کروڑ تاوان مانگا تھا۔

  • 22سالہ نوجوان کی گاڑی سے لاش برآمد، نشے کی زیادتی کے سبب ہلاک ہونیکا شبہ

    22سالہ نوجوان کی گاڑی سے لاش برآمد، نشے کی زیادتی کے سبب ہلاک ہونیکا شبہ

    لاہور: ڈیفنس میں 22 سالہ نوجوان کی لاش گاڑی سے برآمد ہوئی، شبہ ظاہر کیا جارہا ہے بہت زیادہ نشہ کرنے کے باعث نوجوان کی ہلاکت ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 22 سالہ نوجوان گاڑی میں مردہ پایا گیا ہے، شبہ ہے کہ متوفی نشہ کرنے کے باعث ہلاک ہوا، پولیس نے گاڑی سے متوفی کی لاش کو باہر نکال لیا ہے۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ متوفی کے جسم پر کوئی نشان نہیں ہے، پوسٹمارٹم اور تفتیش کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

    گزشتہ مہینے گوجرانوالہ کے نجی اسکول میں نویں جماعت کے طالب علم کی لاش برآمد ہوئی تھی، طالب علم اویس کی بہن کے مطابق بھائی نے بیہوشی کی حالت میں بتایا تھا کلاس میں طبیعت خراب ہوئی تھی۔

    اسکول انتظامیہ نے کھانے کے لیے گولیاں دیں جسے کھاتے ہی اس کی طبیعت مزید بگڑ گئی، اویس کو طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جاں بحق ہوگیا۔

    https://urdu.arynews.tv/bodies-of-6-newborns-recovered-from-garbage-dumps-and-streets-in-karachi-this-month/

  • لاہور:  سیلون کے باہر خاتون پر حملے کی  سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

    لاہور: سیلون کے باہر خاتون پر حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

    لاہور: ڈیفنس میں سیلون کے باہر خاتون پر حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی، ویڈیو سامنے آنے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورکے علاقے ڈیفنس میں سیلون کی مالکن پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کا سراغ نہ لگ سکا۔

    خاتون پرحملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زینب بی بی کی گاڑی بیوٹی سلون کے سامنے آکر رکتے ہی دو حملہ گاڑی کے قریب آتے ہیں۔

    سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا گیا ایک حملہ آورموٹرسائیکل سے اتر کر گاڑی کا دروازہ کھولتا ہے اور زینب پراندھا دھند فائرنگ کرتا ہے۔

    فائرنگ کے بعد دونوں حملہ آوروں کوفرار ہوتے بھی دیکھاجاسکتا ہے، دونوں نے کالے رنگ کے کپڑے اور چہرے پرماسک لگارکھے تھے۔

    واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آنے کے باوجود انوسٹی گیشن پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے تاہم پولیس ملزمان کو جلد گرفتار کرنے دعوی کررہی ہے۔

    گزشتہ روز ڈیفنس کے علاقے میں سیلون کی مالکن زینب بی بی کو گاڑی میں بیٹھے نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوورں نے فائرنگ کرکے ذخمی کردیا تھا۔

  • لاہور : خاتون نے مال سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

    لاہور : خاتون نے مال سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

    لاہور : ڈیفنس میں خاتون نے مال سے چھلانگ لگادی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی، پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں خاتون نے مال سے چھلانگ لگا خودکشی کرلی۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ عمارت سے چھلانگ لگانی والی خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی، جس کی لاش کو ضابطہ کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    خاتون کی شناخت حلیمہ کے نام سے ہوئی، خاتون کیولری گراؤنڈ کی رہائشی ہے،

    پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے جبکہ خاتون کی مال سے چھلانگ لگا نے کی فوٹیج سامنے آگئی ہے ، فوٹیج میں ایک شخص کو خاتون کو چھلانگ لگانے سے روکتے دیکھا جا سکتا ہے۔

  • لاہور میں 14 سالہ لڑکے کی خطرناک ڈرائیونگ نے خاندان اجاڑ دیا، 6 افراد جاں بحق

    لاہور میں 14 سالہ لڑکے کی خطرناک ڈرائیونگ نے خاندان اجاڑ دیا، 6 افراد جاں بحق

    لاہور: لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 14 سالہ لڑکے کی خطرناک ڈرائیونگ نے خاندان اجاڑ دیا، دوسری کار میں بیٹھے 2 بچوں سمیت خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس 7 میں کار حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، حادثہ تیز رفتار چودہ سالہ کار سوار لڑکے کی وجہ سے پیش آیا۔

    واقعہ ڈی ایچ اے فیز سیون میں رات گئے پیش آیا، رفاقت علی اپنی فیملی کے ہمراہ بیٹی کے سسرال جا رہا تھا، کہ تیز رفتار کار ان کی گاڑی سے ٹکرائی، جس سے رفاقت کی 45 سالہ بیوی رخسانہ، 27 سالہ بیٹا حسنین، 23 سالہ بہو عائشہ، 30 سالہ سجاد داماد، اور 4 سالہ نواسی انابیہ اور 4 ماہ کا پوتا حذیفہ شدید زخمی ہو گئے۔

    زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

    پنجاب میں خوفناک حادثہ، 5 افراد جاں بحق، 10 زخمی

    پولیس نے کم عمر ڈرائیور افنان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، جاں بحق افراد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ لڑکے کو گاڑی سے نکال کر پولیس کے حوالے کیا، بچے نے تسلیم کیا تھا کہ گاڑی کو اس نے ہٹ کیا، لیکن پھر کسی کا فون سن کر بچہ اپنے بیان سے مکر گیا۔

    لواحقین نے ملزم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

  • لاہور میں 14 سال کی ملازمہ پر مالکن کا بدترین تشدد، بال کاٹ دیے

    لاہور میں 14 سال کی ملازمہ پر مالکن کا بدترین تشدد، بال کاٹ دیے

    لاہور: پنجاب کے شہر لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 14 سال کی گھریلو ملازمہ پر مالکن نے بد ترین تشدد کرتے ہوئے اس کے سر کے بال کاٹ دیے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ایک اور حوا کی بیٹی خود عورت کے ظلم کا شکار ہو گئی، گھر میں کام کرنے والی چودہ سالہ بچی پر مالکن نے بے پناہ تشدد کر کے اس کے بال بھی کاٹ دیے۔

    تشدد کی شکار لڑکی کے والدین نے بتایا کہ انھوں نے اپنی بیٹی کو عائشہ بی بی کے پاس 8 ماہ قبل ملازمہ رکھوایا تھا، اس دوران بچی سے نہ تو ملنے دیا گیا اور نہ ہی کوئی معاوضہ دیا گیا۔

    لڑکی کی والدہ کا کہنا تھا کہ وہ بچی پر تشدد کرتے رہے اور پھر اس کے سر کے بال مونڈ دیے، کمر پر کٹ لگا کر گھر سے کچھ فاصلے پر ویرانے میں پھینک کر چلے گئے، اس کے بعد مالکن نے فون پر اطلاع دی کہ اپنی بیٹی کو مانگا منڈی باغ سے آ کر لے جاؤ۔

    بچی نے روتے ہوئے بتایا کہ مالکن اسے گھر نہیں جانے دیتی تھیں، ماں سے ملنے کے تقاضے پر مالکن نے تشدد کیا اور بال کاٹے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی والدہ نے تھانہ مانگا منڈی میں درخواست جمع کرائی تھی، جو متعلقہ تھانے جنوبی چھاؤنی بھجوا دی گئی ہے، مالکن عائشہ بی بی کے خلاف جلد کارروائی شروع کی جائے گی۔

    تشدد کی شکار لڑکی کی والدہ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے بھی انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

  • لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب پر حملے کی منصوبہ بندی، دہشت گرد گرفتار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب پر حملے کی منصوبہ بندی، دہشت گرد گرفتار

    لاہور: ڈیفنس ماڈل کالونی سے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہے جو وزیر اعلیٰ پنجاب پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے بابر خان نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے ڈیفنس ماڈل کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے اسلحہ، نقشے اور لٹریچر برآمد ہوا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد وزیر اعلیٰ پنجاب پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔


    سی ٹی ڈی نے تفتیش کے لیے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے تاکہ اس کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جاسکے۔

    ایک سوال پر رپورٹر نے بتایا کہ دہشت گرد کی شناخت خفیہ رکھی جارہی ہے ، مقصد اس کے نیٹ ورک کو توڑا جائے اور پتا چلائے جائے کہ اس کے ساتھی کن کن مقامات پر چھپے ہوئے ہیں اس کے بعد ہی ملزم کو منظر عام پر لایا جائے گا۔