Tag: لاہور کا دورہ

  • نئے ہتھیاروں کی شمولیت سے مستقبل کے جنگی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی، آرمی چیف

    نئے ہتھیاروں کی شمولیت سے مستقبل کے جنگی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی، آرمی چیف

    لاہور : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپنزسسٹم کی شمولیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا نئے ہتھیاروں کی شمولیت سے مستقبل کے جنگی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا ، جہاں انھوں نے ایس ایچ15آرٹیلری گنزکی شمولیت کی تقریب میں شرکت کی۔

    آرمی چیف نے اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپنزسسٹم کی شمولیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا نئےہتھیاروں کی شمولیت سےمستقبل کےجنگی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی اور جدید ترین گنز کی شمولیت سے رینج،نقل وحرکت ،آپریشنل صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

    بعدازاں آرمی چیف نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کا بھی دورہ کیا ، آرمی چیف کی لمزآمد پر وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد ملک نے استقبال کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لمز کے اساتذہ اور طلبا سے تبادلہ خیال کیا اور مستقبل کی قومی قیادت تیار کرنے میں لمز کے کردار کو سراہا۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان باصلاحیت نوجوانوں کی دولت سے مالامال ہے، انسانی وسائل کی ترقی جدت،ٹیکنالوجی،ترقی کےلیےانتہائی اہم ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ غلط اطلاعات اورپروپیگنڈے سے قومی ہم آہنگی متاثرہوتی ہے، ایسی سازشوں کی نشاندہی کرکے مشترکہ ردعمل دیا جانا چاہیے۔

  • وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے

    وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے، دورے میں وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت کابینہ اراکین، ارکان اسمبلی اور بیوروکریسی سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران عمران خان کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ون آن ون ملاقات ہوگی، ملاقات میں پنجاب کے انتظامی اور سیاسی امور پر بریفنگ دی جائے گی۔

    وزیراعظم سے چیف سیکریٹری ودیگر 4سیکریٹریز الگ ملاقات کریں گے جبکہ ایوان وزیر اعلیٰ میں کابینہ اراکین سے بھی ملاقات ہوگی ، جس میں وزیراعظم کو پنجاب حکومت کی 2سالہ کارکردگی پربریفنگ بھی دی جائے گی۔

    عمران خان ارکان اسمبلی اور بیوروکریسی سے بھی ملاقاتیں کریں گے جبکہ وزیراعظم کوجنوبی پنجاب سول سیکریٹریٹ سےمتعلق آگاہ کیاجائے گا۔

    خیال رہے پنجاب حکومت اپنی2 سالہ کارکردگی کل عوام کے سامنے پیش کرےگی، اس ضمن میں تقریب 2 ستمبر کو 90 شاہراہ قائداعظم پر ہوگی۔

    وزیرخزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت محکموں کی کارکردگی کا جائزہ پیش کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارتقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

  • لاہور کا دورہ، وزیر اعظم آج نئے شہر کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    لاہور کا دورہ، وزیر اعظم آج نئے شہر کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    لاہور: وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ ایک نئے شہر کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور گورنر چوہدری سرور سے ملاقات کے علاوہ وزیر اعظم اعلیٰ سطح اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم دریائے راوی کے کنارے جدید طرز کے نئے شہر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

    وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے درمیان ملاقات ایوان وزیر اعلیٰ میں ہوگی، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات بھی دورے کے ایجنڈے میں شامل ہے، آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری بھی وزیر اعظم سے ملیں گے۔

    اسلام آباد میں نیا کمرشل شہر آباد کرنے کا منصوبہ تیار، وزیراعظم نے منظوری دے دی

    یاد رہے کہ اس سے قبل فروری میں وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت میں ایک نیا کمرشل شہر نیو بلیو ایریا منصوبے کی منظوری دی تھی، منصوبے کے لیے 170 کنال اراضی مختص کی گئی ہے، منصوبے سے ابتدائی طور پر حکومت کو 25 سے 30 ارب روپے ملیں گے۔

    حکومت اس منصوبے سے آمدنی کا کچھ حصہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں استعمال کرے گی اور بے گھر اور غریب افراد کے لیے سستے گھروں کی تعمیر پر بھی رقم خرچ کی جائے گی، جس سے وفاقی دارالحکومت میں معاشی سرگرمیوں کو نمایاں فروغ ملے گا۔

  • وزیراعظم عمران خان  لاہور پہنچ گئے

    وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے

    لاہور: وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے، جہاں وہ شہریوں میں صحت انصاف کارڈتقسیم اور مہنگائی،امن وامان سےمتعلق اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ، دورے کے دوران عمران خان مہنگائی،امن وامان سےمتعلق اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    وزیر اعظم دوپہر بارہ بجے سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ کریں گے ،گورنر چوہدری سرور اور وزیر اعلی عثمان بزدار ہمراہ ہوں گے ، جہاں عمران خان کو سیف سٹی اتھارٹی کی ورکنگ پر بریفننگ دی جائے گی، وزیر اعظم عمران خان سے ایوان وزیر اعلی میں وزیر اعلی ون آن ون ملاقات بھی کریں گے،

    محکمہ صحت کی جانب سے انصاف کارڈ تقسیم کی تقریب منعقد ہو گی وزیراعظم شہریوں کو صحت انصاف کارڈ تقسیم کریں جبکہ گورنر ہاوس میں کامیاب نوجوان تقریب میں وزیر اعظم مہمان خصوصی ہوں گے ،

    وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے الگ الگ ملاقات کریں گے۔

    مزید پڑھیں : بجلی کی قیمتیں مزید نہیں بڑھا سکتے ، وزیراعظم

    گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا جو کرپشن کرتے ہیں فوج کا ڈر انہیں ہوتا ہے، میں نہ کرپٹ ہوں اور نہ ہی پیسے بنا رہا ہوں، ملٹری ایجنسیز کو معلوم ہوتا ہے کون کیا کر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آٹا بحران پر ابتدائی رپورٹ میں جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کا نام نہیں، ملک میں ہر جگہ کارٹیل ہے جو قیمتوں کو مرضی سے کنٹرول کرتا ہے، مسابقتی کمیشن اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام رہا، بجلی کی قیمتیں مزید نہیں بڑھا سکتے، بجلی کی قیمتوں سے متعلق آئی ایم ایف سے معاملات طے پا جائیں گے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا حکومت اور فوج ایک صفحے پر ہیں، خفیہ اداروں کو نواز شریف اور زرداری کی کرپشن کا علم ہے، دونوں اسی لیے فوج کے خلاف سازشیں کرتے رہتے ہیں، میرا صرف اور صرف سیکیورٹی کا خرچہ ہے، دنیا میں سب سے کم تنخواہ لینے والا وزیر اعظم ہوں.

    عمران خان نے کہا تھا بعض میڈیا حلقوں نے فیک نیوز چلائیں جن پر کروڑوں جرمانے ہو سکتے تھے۔ میڈیا نے غلط خبروں کے ذریعے میری ذاتی زندگی کو بھی نشانہ بنایا، میں میڈیا فرینڈلی ہوں، پرویز مشرف سے کہا تھا چینلز کو لائسنس دیں۔ چین اور سعودی عرب طرز پر میڈیا نہیں چلانا چاہتا۔

  • وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

    وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے، وزیر اعظم لاہور میں اہم اجلاسوں میں خصوصی شرکت کریں گے۔

    وزیر اعظم اس دوران لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمایندگان سے ملاقات کریں گے اور صنعتی شعبے کے فروغ کے مختلف اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔

    بتایا گیا ہے کہ عمران خان صحت، زراعت اور صنعتی زون کے قیام سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، اجلاس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  ایک سال میں جتنا ٹیکس اکٹھا کیا اس کا آدھا سود میں چلا گیا: وزیر اعظم

    دورے کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے انھیں حکومتی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی جائے گی جب کہ وزیر اعظم وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نے مئی میں لاہور کا دورہ کیا تھا۔ ایک روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم نے ڈویلپمنٹ پروگرام کا جائزہ لیا تھا جب کہ صوبائی کابینہ کے ارکان کے مشاورتی اجلاس کی بھی صدارت کی تھی۔

    آج گوجرانوالہ میں وزیر اعظم عمران خان نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ پچھلے ایک سال میں جتنا ٹیکس اکٹھا کیا گیا ہے اس کا آدھا قرضوں کے سود میں چلا گیا، ملک اس طرح نہیں چل سکتا، لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے خصوصی ایپلی کیشن تیار کریں گے۔

  • وزیر اعظم عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے

    وزیر اعظم عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے، دورے کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے انہیں حکومتی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے، وزیر اعظم وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے وزیر اعظم کو حکومتی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، اس دوران وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کےدرمیان ون آن ون ملاقات بھی متوقع ہے۔

    اس سے قبل وزیر اعظم نے مئی میں لاہور کا دورہ کیا تھا۔ ایک روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم نے ڈویلپمنٹ پروگرام کا جائزہ لیا تھا جبکہ صوبائی کابینہ کے ارکان کے مشاورتی اجلاس کی بھی صدارت کی تھی۔

    اجلاس میں بعض وزارتوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا، وزیر اعظم نے شوکت خانم افطار ڈنر میں بھی شرکت کی جبکہ زمان پارک میں کچھ اہم ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

    ایک روز قبل وزیر اعظم نے اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ رجسٹریشن کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں ہاؤسنگ کا شعبہ پیچھے رہ گیا ہے۔ غریب طبقہ کم آمدنی کی وجہ سے گھر نہیں بنا سکا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں ایک کروڑ سے زیادہ لوگ گھر بنانا چاہتے ہیں، کابینہ ہاؤسنگ سے متعلق نئے ضوابط منظور کرے گی۔ پہلی بار ایسا ہوگا کہ نچلے طبقے کے لیے لوگ گھر بنانے کے لیے آرہے ہیں۔

    وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں پیسے والے لوگوں کے لیے ہاؤسنگ اسکیمیں آتی تھیں، گھروں کی تعمیر سے 40 انڈسٹریز کا پہیہ چلنا شروع ہو جائے گا۔

  • وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پرلاہورپہنچ گئے

    وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پرلاہورپہنچ گئے

    لاہور: وزیرِ اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے جہاں وہ اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان آج ایوان وزیرِاعلیٰ میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    [bs-quote quote=”وزیر اعظم کو پولیس اصلاحات اور سانحہ ساہیوال کی تحقیقات پر بریفنگ دی جائے گی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    وزیرِ اعظم گورنر پنجاب اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    لاہور دورے میں وزیرِ اعظم عمران خان کو پولیس اصلاحات سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، وزیرِ اعظم سے صوبائی پارٹی رہنما بھی ملاقات کریں گے۔

    سانحہ ساہیوال کے سلسلے میں کیا تحقیقات ہوئی ہیں، اس پر بھی وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں:   سرگودھا: پی ٹی آئی امیدوار 12028 ووٹ لے کر کام یاب، غیر سرکاری نتائج

    خیال رہے کہ سی ٹی ڈی اہل کاروں کے ہاتھوں قتل ہونے والے شہری خلیل کے بھائی جلیل نے دو روز قبل لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں وفاق، وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کو فریق بنا کر عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب حکومت کی جے آئی ٹی کالعدم قرار دیتے ہوئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ آئی جی پنجاب اہل کاروں اور سی ٹی ڈی حکام کی بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، آئی جی پنجاب نے اختیارنہ ہونے کے باوجود جے آئی ٹی تشکیل دی۔

  • وزیراعظم عمران خان کل لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

    وزیراعظم عمران خان کل لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے ، جہاں وزیراعظم صوبائی کابینہ اور پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل لاہور کا ایک روزہ دورے کریں گے، جہاں وزیراعظم صوبائی کابینہ اورپارٹی رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں 100 روزہ پلان اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کا جائزہ لیا جائے گا۔

    وزیرعظم صوبے کی صورتحال پر گورنر اور وزیراعلیٰ سے بریفنگ بھی لیں گے جبکہ پارٹی رہنما ضمنی انتخابات سے متعلق بھی وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد لاہور کا تیسرا دورہ ہے۔

    یاد رہے 23 ستمبر کو بھی وزیراعظم عمران خان نے لاہور کا ایک روزہ دورہ کیا تھا اور پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا تھا کہ نچلی سطح پر اختیارات منتقل کر کے عوام کو با اختیار بنایا جا رہا ہے، وزیرِ اعلیٰ آفس میں عوام کی سہولت کے لیے شکایتی سیل قائم کیا جائے تاکہ عوام اور عوامی نمائندوں کی شکایات کا ازالہ کیا جا سکے۔

    مزید پڑھیں : سرکاری ملازمین پر غلط کام کے لیے کوئی دباؤ نہیں ڈالا جائے گا، وزیرِ اعظم عمران خان

    دورے کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے سرکاری ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ ان پر غلط کام کے لیے کوئی دباؤ نہیں ڈالا جائے گا، ہم پالیسی بنا سکتے ہیں لیکن گورننس کی بہتری سرکاری ملازمین پر ہے۔

    اس سے قبل یکم ستمبر کو وزیراعظم عمران خان نے اپنے پہلے دورہ لاہور میں وزیراعلیٰ ہاؤس لاہور میں پنجاب کابینہ کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب میں لاگو بلدیاتی نظام کی تبدیلی اور اورنج میٹرو ٹرین منصوبے سمیت تمام میگا پراجیکٹس کے آڈٹ کرانے کی ہدایت کرنے کے علاوہ سو دن کے منصوبے پر تیزی سے عملدرآمد جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے، آپ کے کندھوں پہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، پنجاب کابینہ کی کارکردگی بھی قابل تقلید و مثال ہونی چاہئے، صوبے سے بدعنوانیوں کا خاتمہ سب سے بڑا چیلنج ہے۔

    لاہور میں وزیر اعظم عمران خان سے سابق کرکٹرز اور دوستوں نے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں ٹیسٹ کرکٹر ذاکر خان اور جاوید زمان خان سمیت دیگر کرکٹرز شریک ہوئے تھے۔