Tag: لاہور ہائیکورٹ میں بھی چیلنج

  • سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ لاہور ہائیکورٹ میں بھی چیلنج

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ لاہور ہائیکورٹ میں بھی چیلنج

    لاہور : سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، جس میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے سیکشن 4کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کردی گئی۔

    درخواست گزار مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ دونوں ایوانوں سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور ہوکےایکٹ بن چکا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ ایکٹ کے سیکشن 4 کے ذریعےسوموٹو فیصلے کے خلاف اپیل کا حق دیا گیا ہے، سوموٹو فیصلے کے خلاف اپیل کا حق دینا آرٹیکل 184 اور 185 کے منافی ہے۔

    درخواست میں کہنا ہے کہ اپیل کا حق صرف آئین کے آرٹیکل 184 اور 185 میں ترمیم کر کے ہی دیا جا سکتا ہے، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے سیکشن 4کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک سیکشن 4پر عملدرآمد روکا جائے اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کیا جائے۔