Tag: لاہور ہائی کورٹ میں درخواست

  • گو نواز گو کے نعرے پر پابندی کیلئے درخواست دائر

    گو نواز گو کے نعرے پر پابندی کیلئے درخواست دائر

    لاہور: گو نواز گو کے نعرے پر پابندی عائد کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

    درخواست راجہ ذیشان ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس وقت ملک کے طول و عرض میں گو نواز گو کا نعرہ لگایا جا رہا ہے، اس نعرے سے ملک میں انتشار پیدا ہو رہا ہے اور اور خدشہ ہے کہ ملک میں خانہ جنگی شروع نہ ہو جائے۔

    درخواست گزار کے مطابق گو نواز گو کے نعرے سے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان مختلف جگہوں پر تصادم بھی ہوا اور خدشہ ہے کہ کسی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما نہ ہو جائے۔

    درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ گو نواز گو کے نعرے پر فی الفور پابندی عائد کی جائے۔