Tag: لاہور ہائی کورٹ

  • شہبازشریف کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

    شہبازشریف کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

    لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے درخواست پر سماعت پیر کو ہوگی۔

    جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس مرزا وقاص رؤف پرمشتمل بینچ شہبازشریف کی درخواست پرسماعت کرے گا۔

    شہبازشریف کی جانب سے درخواست میں وفاقی حکومت، نیب، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے غیرقانونی طور پر نام ای سی ایل میں ڈالا ہے، آئین پاکستان کے تحت نقل وحرکت محدود کرنا غیرقانونی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ ای سی ایل میں نام ڈالنے کے حکومتی نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔

    یاد رہے کہ 28 فروری کو اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے لاہور ہائی کورٹ میں ای سی ایل میں نام ڈالنے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

    شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ، ذرائع وزارت داخلہ

    واضح رہے کہ 22 فروری کو وزارت داخلہ نے بیب کی سفارش پر اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن قومی اسمبلی شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا تھا۔

  • حمزہ شہبازلندن سے وطن واپس پہنچ گئے

    حمزہ شہبازلندن سے وطن واپس پہنچ گئے

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز وطن واپس پہنچ گئے، سانحہ ماڈل ٹاؤن جے آئی ٹی نے انہیں آج طلب کررکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز آج صبح غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کیو آر 628 سے براستہ دوحہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازکے خلاف مختلف مقدمات میں نیب کی تحقیقات جاری ہیں، لاہورہائی کورٹ کے حکم پرحمزہ شہبازکا نام ای سی ایل سے نکالا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ 3 فروری کو مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبازشریف قطرایئرویز کی پرواز 629 کے ذریعے لندن روانہ ہوئے تھے، انہیں 10 دن بیرون ملک قیام کی اجازت دی گئی تھی۔

    حمزہ شہباز کو بیرون ملک مزید 14دن قیام کی اجازت مل گئی

    بعدازاں 11 فروری کو لاہورہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کو بیرون ملک مزید چودہ دن کے قیام کی اجازت دی تھی، حمزہ شہباز نے بیٹی کی خراب طبیعت کی وجہ سے لندن میں مزید قیام کی اجازت طلب کی تھی۔

    واضح رہے کہ 11 جنوری 2019 کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چنیوٹ میں رمضان شوگر ملز کیس کا ریفرنس مکمل کرکے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ملزم نامزد کیا تھا، چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس عدالت میں دائر کیا جائے گا۔

  • لاہور: پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سے متعلق ہائی کورٹ میں آج سماعت ہوگی

    لاہور: پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سے متعلق ہائی کورٹ میں آج سماعت ہوگی

    لاہور: پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار خواجہ برادران کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار خواجہ سعدرفیق اورخواجہ سلمان رفیق کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جائے گی۔

    خواجہ برادران کی جانب سے درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے گرفتار کیا گیا لیکن نیب کرپشن کے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

    لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواستوں میں خواجہ برادران کا کہنا ہے کہ کہ نیب تفتیش میں مکمل تعاون کیا، تمام ریکارڈ فراہم کیا۔

    پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل: خواجہ برادران نے درخواست ضمانت دائر کردی

    خواجہ برادران کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ سے درخواست ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

    واضح رہے 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔

    خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔

    اس سے قبل آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے براہ راست روابط ہیں، پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے ذریعے آشیانہ اسکیم لانچ کی گئی تھی۔

    نیب کے مطابق وفاقی وزیر ہوتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا تھا اور شواہد کو ٹمپر کرنے کی کوشش بھی کی، دونوں بھائیوں نے اپنے ساتھیوں سے مل کر عوام کو دھوکہ دیا اور رقم بٹوری۔

    نیب کا کہنا ہے کہ خواجہ برادران پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سے فوائد حاصل کرتے رہے، خواجہ برادران کے نام پیراگون میں 40 کنال اراضی موجود ہے۔

  • پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل: خواجہ برادران نے درخواست ضمانت دائر کردی

    پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل: خواجہ برادران نے درخواست ضمانت دائر کردی

    لاہور: پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار خواجہ برادران نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پیراگون اسکینڈل میں گرفتار خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئیں۔

    خواجہ برادران کی جانب سے درخواستوں میں موقف اختیار کیا ہے کہ نیب کی جانب سے گرفتار کیا گیا لیکن نیب کرپشن کے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

    لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب تفتیش میں مکمل تعاون کیا، تمام ریکارڈ فراہم کیا۔

    خواجہ برادران کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ سے درخواست ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل نیب کی جانب سے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیے گئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کواحتساب عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

    فاضل جج نے سماعت کے دوران تفتیشی افسر سے استفسار کیا تھا کہ بتایا جائے ریفرنس کا کیا بنا؟ جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا تھا کہ 90 روزپورے ہونے تک پیراگون کا ریفرنس پیش کردیا جائے گا۔

    احتساب عدالت نے خواجہ برادران کے خلاف حتمی رپورٹ داخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے تفتیشی افسر کو ہدایت کی تھی کہ جلد کام کیا کرو۔

    خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 مارچ تک توسیع

    بعدازاں احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار خواجہ برداران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 مارچ تک توسیع کردی تھی۔

    واضح رہے 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔

    خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔

    اس سے قبل آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے براہ راست روابط ہیں، پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے ذریعے آشیانہ اسکیم لانچ کی گئی تھی۔

    نیب کے مطابق وفاقی وزیر ہوتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا تھا اور شواہد کو ٹمپر کرنے کی کوشش بھی کی، دونوں بھائیوں نے اپنے ساتھیوں سے مل کر عوام کو دھوکہ دیا اور رقم بٹوری۔

    نیب کا کہنا ہے کہ خواجہ برادران پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سے فوائد حاصل کرتے رہے، خواجہ برادران کے نام پیراگون میں 40 کنال اراضی موجود ہے۔

  • سانحہ ساہیوال کیس کی اہم سماعت آج لاہور ہائی کورٹ میں ہوگی

    سانحہ ساہیوال کیس کی اہم سماعت آج لاہور ہائی کورٹ میں ہوگی

    لاہور : سانحہ ساہیوال کے حوالے سے کیس کی سماعت آج لاہور ہائی کورٹ میں ہوگی، جے آئی ٹی کے سربراہعدالت میں اپنی تفصیلی رپورٹ پیش کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ ساہیوال سے متعلق کیس کی اہمسماعت آج لاہور ہائیکورٹ میں ہوگی، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد شمیم خان کی سربراہی میں دورکنی بنچ سانحہ ساہیوال کیس کی سماعت کرے گا۔

    جے آئی ٹی کے سربراہ اعجاز شاہ عدالت میں اپنی تفصیلیرپورٹ پیش کریں گے، عدالت نے گزشتہ سماعت میں جے آئی ٹی کے سربراہ اعجاز شاہ کو رپورٹ سمیت پیشہونے کا حکم دیا تھا۔

    گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس نے مقتولین کے ورثاء کو سیشن جج سے معاملے کی جوڈیشلانکوائری کروانے کی بھی پیشکش کی تھی جس پرجواب کے لیے وکلاء نے مہلت کی استدعا کی تھی۔

    مزید پڑھیں: سانحہ ساہیوال کی تفتیش مکمل، جے آئی ٹی رپورٹ 20 فروری تک آنے کا امکان

    مقتول خلیلکے بھائی جلیل اور ذیشان کے بھائی احتشام نے سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینےکے لیے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

  • لاہور ہائی کورٹ میں حج پالیسی 2019 کو چیلنج کردیا گیا

    لاہور ہائی کورٹ میں حج پالیسی 2019 کو چیلنج کردیا گیا

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ میں حج پالیسی 2019 کو چیلنج کردیا گیا، درخواست میں کہا گیا حج فیس میں اضافہ غیر قانونی طور پر منافع کمانے کے لیے کیا گیا،  عدالت حج پالیسی 2019 کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکومت کو حج پر سبسڈی دینے اور اس حوالے سے نئی پالیسی پیش کرنے کا حکم دے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں حج پالیسی 2019 کیخلاف درخواست دائر کردی گئی، درخواست آصف محمود ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔

    درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نئی پالیسی کے تحت سرکاری حج کی فیس 2 لاکھ اسی ہزار سے بڑھا کر 4 لاکھ چھپن ہزار کردی گئی ہے، حکومت کی جانب سے غریب عازمین حج کو دی جانے والی سبسڈی ختم کردی گئی ہے جس سے حج 65 فیصد تک مہنگا ہوگیا ہے۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ حج فیس میں اضافہ غیر قانونی طور پر منافع کمانے کے لیے کیا گیا، پرائیوٹ حج آپریٹر پونے چار لاکھ میں حکومت سے کم قیمت میں حج کرا رہے ہیں۔

    دائر درخواست میں استدعا کی گئی عدالت حج پالیسی 2019 کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکومت کو حج پر سبسڈی دینے اور اس حوالے سے نئی پالیسی پیش کرنے کا حکم دے۔

    مزید پڑھیں : وزارت مذہبی امورنے حج پالیسی 2019 جاری کردی

    خیال رہے وفاقی کابینہ اجلاس میں قومی حج پالیسی 2019 کی منظوری دی گئی تھی اور اس برس سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، رواں سال ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی حج ادا کرسکیں گے۔

    سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 اور نجی اسکیم کے تحت 71 ہزار 684 عازمین حج کے لیے جائیں گے، حج پالیسی کے مطابق شمالی ریجن کے لیے حج اخراجات بغیر قربانی 4 لاکھ 36 ہزار 975 روپے ہوں گے جبکہ قربانی کے اخراجات 19 ہزار 451 روپے الگ ہوں گے تاہم جنوبی ریجن کے لیے حج اخراجات بغیر قربانی 4 لاکھ 26 ہزار 975 روپے ہوں گے۔

  • شراب کی فروخت پر پابندی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

    شراب کی فروخت پر پابندی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

    لاہور : شراب کی فروخت پر پابندی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، جس میں کہا گیا ہوٹل مالکان آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلمانوں کو بھی کھلے عام شراب فروخت کرتے ہیں، عدالت قانون میں ترمیم کرنے اور شراب کی خرید و فروخت پر کڑی نگرانی کا حکم دے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں شراب کی فروخت پر پابندی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی، شہری ندیم سرور کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے تحت شراب غیر مسلموں کو ان کے تہواروں پر فروخت کرنے کی اجازت ہے، حکومت کی آشیرباد سے ہوٹلوں اور دکانوں پر سارا سال شراب فروخت ہوتی ہے۔ ہندو اور مسیحی مذہب سمیت دیگر مذاہب بھی شراب نوشی کی اجازت نہیں دیتے۔

    درخواست گزار نے کہا ہوٹل مالکان آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلمانوں کو بھی کھلے عام شراب فروخت کرتے ہیں۔ کسی غیر مسلم کو بھی شراب کے لیے اپنے مذہبی پیشوا سے اجازت کا سرٹیفیکیٹ لازمی ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی محکمہ ایکسائز شراب کی غیر قانونی خرید و فروخت پر کوئی کارروائی نہیں کرتا، عدالت قانون میں ترمیم کرنے اور شراب کی خرید و فروخت پر کڑی نگرانی کا حکم دے۔

    یاد رہے مارچ 2017 میں سپریم کورٹ نے سندھ میں شراب کی فروخت پرپابندی کا عبوری حکم معطل کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو قانون کی منافی قرارد دیا تھا۔

    جسٹس ثاقب نے کہا تھا کہ یہ تاثر نہ لیا جائے عدالت نے شراب کی فروخت جائز قرار دے دی۔

    اس سے قبل چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سجادعلی شاہ نے شراب خانوں کے لائسنس منسوخ کرنے اور بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • لاہور ہائی کورٹ میں شہبازشریف کی درخواست ضمانت پرسماعت جاری

    لاہور ہائی کورٹ میں شہبازشریف کی درخواست ضمانت پرسماعت جاری

    لاہور: ہائی کورٹ میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس مرزا وقاص پرمشتمل بینچ شہبازشریف کی درخواست ضمانت پرسماعت کررہا ہے۔

    نیب وکیل کے دلائل

    عدالت میں سماعت کے دوران وکیل نیب نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رمضان شوگر ملزنے آلودہ پانی کے نکاس کے لیے انتظام نہ کیا، نالا بنانے کی بجائے ایک تالاب بنا دیا جہاں آلودہ پانی جمع ہوتا۔

    انہوں نے کہا کہ اہل علاقہ نے شکایت کی رمضان شوگر ملز کی وجہ سے زیر زمین پانی آلودہ ہوا، شہریوں نے رمضان شوگر ملز کے خلاف متعدد درخواستیں دیں۔

    وکیل نیب نے کہا کہ سابق ایم پی اے رحمت اللہ نے شہباز شریف کو بطورمل مالک درخواست دی، مولانا رحمت اللہ نے پنجاب حکومت کو نالا بنانے کی درخواست دی۔

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کے مطابق شوگرملز نے رحمت اللہ کونالابنوانے کے لیے استعمال کیا؟ آپ کے بیان سے لگتا ہے مولانا رحمت اللہ ملز مالکان سے ملے ہوئے تھے۔

    لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ آپ کومولانا رحمت اللہ کوملزم بنانا چاہیے تھا آپ نے گواہ بنا دیا، کیا نیب نے نالےکی زمین کا ریونیو ریکارڈ قبضے میں لیا یا نہیں؟۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ پہلے یہاں نالہ تھا یا نہیں؟ جس پر وکیل نیب نے بتایا کہ زمین پی ایچ اے کی ہے جن کا بیان ہے پہلے نالا نہیں تھا، جس جگہ نالابنایا گیا وہاں آبادی نہیں صرف رمضان شوگرملز ہے۔

    وکیل صفائی نے بتایا کہ نالہ رمضان شوگرملز نہیں بلکہ 7مختلف آبادیوں کے لیے بنایا گیا، نیب وکیل نے کہا کہ تاحال آبادیوں کونالے سے ملایا گیا نہ انہوں نے کبھی درخواست دی۔

    وکیل نیب نے کہا کہ نالارمضان شوگرملزکے لیے ہی بنا، مرکزی سڑک تک کو کاٹا گیا، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اس کیس میں صرف شہبازشریف ملزم ہے؟۔

    نیب وکیل نے کہا کہ اس کیس میں حمزہ شہبازبھی ملزم ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ توکیا ان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے، وکیل نیب نے جواب دیا کہ کیس میں حمزہ شامل تفتیش ہیں اس لیے وارنٹ جاری نہیں کیے۔

    انہوں نے کہا کہ ابھی یہ کیس زیرتفتیش ہے حمزہ تعاون کررہا ہے، نیب صرف اسی کو گرفتار کرتا ہے جورکاوٹیں پیدا کرتا ہے، حمزہ مکمل تعاون کررہا ہے جودستاویزات مانگتے ہیں مہیا کرتا ہے۔

    شہبازشریف کے وکیل امجد پرویز کے دلائل

    نیب وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے وکیل امجد پرویز دلائل دے رہے ہیں۔

    شہباز شریف ضمانت کیس:مقدمہ جسٹس باقر کو منتقل کرنے کی استدعا مسترد

    چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد شمیم خان نے گزشتہ روز نیب کی درخواست پر سماعت کی اور فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    ہائی کورٹ نے مختصرفیصلہ سناتے ہوئے نیب کی جانب سے شہبازشریف کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کرنے والے بینچ کی تبدیلی کی درخواست مسترد کردی تھی۔

    یاد رہے کہ 6 فروری کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے وکیل اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز کی وساطت سے ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں وفاقی حکومت اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

    شہبازشریف نے درخواست میں موقف اختیار تھا کہ نیب نے قانون کے منافی کیس بنا کر انہیں گرفتار کیا اور سیاسی بنیادوں پرکیس بنایا ہے۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ جو بھی کیا وہ آئین اور قانون کے مطابق ہے اور سرکار کی ایک انچ کی زمین بھی کسی کو نہیں دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ شہبازشریف آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں ریمانڈ کی وجہ سے نیب کی تحویل میں ہیں۔

  • حنیف عباسی کی سزا معطلی اپیل کی سماعت کرنے والا بینچ تحلیل

    حنیف عباسی کی سزا معطلی اپیل کی سماعت کرنے والا بینچ تحلیل

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی سزا معطلی اپیل کی سماعت کرنے والا لاہور ہائی کورٹ کا بینچ تحلیل ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایفی ڈرین کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی سزا معطلی درخواست پر سماعت کرنے والا بینچ جسٹس سرفراز ڈوگر کے ملتان بینچ جانے کے باعث تحلیل ہوا۔

    چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار شمیم خان نے نئے ڈویژن بینچ کی منظور ی دی، جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی کی سربراہی میں نیا دو رکنی بینچ تشکیل دیا گیا۔

    خیال رہے کہ ایفی ڈرین کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے سزا معطلی کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے۔

    ایفی ڈرین کوٹہ کیس، حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 21 جولائی کو انسداد منشیات عدالت نے ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما کو مجرم قرار دے کر عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

    عدالت نے اپنے حکم میں حنیف عباسی کو عمرقید اور10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، مسلم لیگ کے رہنما کو سزا سنانے کے بعد اے این ایف نےگرفتار کرلیا تھا۔ بعدازاں رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

  • حمزہ شہباز کو بیرون ملک مزید 14دن قیام کی اجازت مل گئی

    حمزہ شہباز کو بیرون ملک مزید 14دن قیام کی اجازت مل گئی

    لاہور: لاہورہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کو بیرون ملک مزید چودہ دن کے قیام کی اجازت دے دی، حمزہ شہباز نے بیٹی کی خراب طبیعت کی وجہ سے لندن میں مزید قیام کی اجازت طلب کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں جسٹس فرخ عرفان نے حمزہ شہباز کی درخواست پر سماعت کی، سرکاری وکیل کی جانب سے حمزہ شہباز کی درخواست کی مخالفت کی گئی اور مؤقف اختیار کیا گیا کہ انہیں جو وقت دیا گیا، اس میں ہی انہیں واپس آنا چاہیئے۔

    حمزہ شہباز کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے مؤقف اختیار کیا کہ حمزہ شہباز اپنی بیٹی کے علاج کے لیے بیرون ملک ہیں، علاج کرواتے ہی واپس آ جائیں گے۔

    دلائل کے بعد عدالت نے حمزہ شہباز کے بیرون ملک قیام کی مدت میں چودہ دن کی توسیع کر دی۔

    اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے لندن قیام میں توسیع کی درخواست دائر کی گئی تھی ، وکیل نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ حمزہ شہباز کی نومولود بیٹی کی طبیعت خراب ہے، بیٹی کی طبیعت ٹھیک ہوتے ہی حمزہ شہبازواپس آجائیں گے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ حمزہ شہباز کو 15 روز مزید لندن میں قیام کی اجازت دی جائے۔

    گذشتہ روز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی تھی ، ڈاکٹروں نے نومولود بچی کی حالت نازک قرار دیتے ہوئے بچی کو آئی سی یو میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    مزید پڑھیں : حمزہ شہباز کے ہاں بچی کی پیدائش، نومولود بچی کی حالت نازک

    خیال رہے حمزہ شہباز 3 فروری کو لندن آئے جہاں انھیں 13 فروری تک رہنے کی اجازت ہے، انھیں 27 نومبر کو لندن آنا تھا، تاہم ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث نہ پہنچ سکے تھے۔

    حمزہ شہباز لاہور ہائی کورٹ کو بیرون ملک روانگی سے متعلق آگاہ کرنے کے بعد لندن کے لیے روانہ ہوئے تھے، انھوں نے اپنا نام بلیک لسٹ میں شامل ہونے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کیا تھا۔

    عدالت نے حمزہ شہباز کو 10روز کے لئے بیرون ملک جانےکی اجازت دی تھی اور کہا تھا کہ حمزہ شہباز 10 دن کے بعدواپس آ کر انکوائری کا سامنا کریں ۔

    واضح رہے کہ 11 جنوری 2019 کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چنیوٹ میں رمضان شوگر ملز کیس کا ریفرنس مکمل کرکے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ملزم نامزد کیا تھا، چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس عدالت میں دائر کیا جائے گا۔