Tag: لاہور ہائی کورٹ

  • بانی پی ٹی آئی کی 5 سال نااہلی اور الیکشن کی اجازت کیلئے درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

    بانی پی ٹی آئی کی 5 سال نااہلی اور الیکشن کی اجازت کیلئے درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 5 سال نااہلی اور الیکشن کی اجازت کیلئے درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی 5 سال نااہلی اور الیکشن کی اجازت کیلئے درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

    لاہورہائیکورٹ کا 5 رکنی بینچ درخواستوں پر12 جنوری کوسماعت کرے گا ، عدالت نے وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس کرکے جواب طلب کر رکھا ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو نااہل قرار دیا ،الیکشن کمیشن نے اختیار نہ ہونے کے باوجود غیر آئینی طور پر نااہل کیا۔

    درخواست میں کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے 8 اگست کو نااہلی کا نوٹیفکیشن خلاف آئین اور قانون جاری کیا، استدعا ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کے جاری نااہلی کے نوٹیفکیشن کو غیر آئینی قرار دے اور کیس کے فیصلے تک نوٹیفکیشن معطل کرے۔

  • بانی  پی ٹی آئی کی  نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت کیلئے 5 رکنی  بنچ تشکیل

    بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت کیلئے 5 رکنی بنچ تشکیل

    لاہور : بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت کیلئے 5 رکنی بنچ تشکیل دے دیا گیا، بنچ کل سے درخواست پر سماعت کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ میں نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت کیلئے 5 رکنی بنچ تشکیل دے دیا۔

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پانچ رکنی بنچ تشکیل دیا، جس کے سربراہ جسٹس شاہد بلال حسن ہوں گے، بنچ کل سے درخواست پر سماعت کرے گا۔

    بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شمس محمود مرزا ، جسٹس شاہد کریم ۔جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس جواد حسن شامل ہیں۔

    درخواست پر سماعت جسٹس شجاعت علی خان نے کی تھی اور یہ معاملہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو اس سفارش کیساتھ بجھوا دیا تھا کہ اس درخواست سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل دیا جائے۔

    بانی تحریک انصاف نے توشہ خانہ میں نااہلی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

  • سربراہ پی ٹی آئی کی 5 سالہ نااہلی کے خلاف درخواست 5 رکنی لارجر بینچ کو بھجوا دی گئی

    سربراہ پی ٹی آئی کی 5 سالہ نااہلی کے خلاف درخواست 5 رکنی لارجر بینچ کو بھجوا دی گئی

    لاہور: لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں پانچ سال نااہلی کی درخواست 5 رکنی لارجر بینچ کو بھجوا دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سربراہ پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں 5 سال کی نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

    جسٹس شجاعت علی خان نے درخواست پرسماعت کی ، درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر پیش ہوئے۔

    جسٹس شجاعت علی خان نے معاملہ 5 رکنی لارجر بنچ کو بھجواتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوادی اور کہا اسی نوعیت کی درخواستوں پر پہلے ہی 5 رکنی لارجر تشکیل دیا گیا ہے، مناسب ہے وہی 5 رکنی لارجربینچ اس کیس کی بھی سماعت کرے۔

    یاد رہے سربراہ پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں پانچ سالہ نااہلی کے خلاف درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ درخواست گزارسابق وزیراعظم اور بڑی سیاسی جماعت کا بانی ہے، توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن نےدرخواست گزارکونااہل قراردیا، الیکشن کمیشن نے اختیار نہ ہونے کےباوجودغیر آئینی،غیر قانونی طور پر نااہل کیا۔

    درخواست میں کہنا تھا کہ درخواست گزار اورجماعت کو الیکشن سےباہر رکھنےکی کوشش کی جارہی ہے، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہےجس کا کام صاف شفاف الیکشن کرانا ہے، الیکشن کمیشن نے 8اگست کونااہلی کا نوٹیفکیشن خلاف آئین وقانون جاری کیا۔

    بانی پی ٹی آئی نے استدعا کی تھی کہ عدالت الیکشن کمیشن کے جاری نااہلی کے نوٹیفکیشن کو غیر آئینی قرار دے اور کیس کے فیصلے تک نوٹیفکیشن معطل کرے۔

  • تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم : طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی

    تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم : طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کے باعث جنوری کے آخر تک ہفتے کے روز تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کیلئے درخواستوں کا تحریری حکم جاری کردیا ، جسٹس شاہد کریم نے تین صفحات پر مشتمل عبوری تحریری حکم جاری کیا۔

    جس میں اسموگ کے باعث جنوری کے آخر تک ہفتے کے روز تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم دیتے ہوئے سیکرٹری سکولز اور ڈپٹی کمشنر کو اسکولز ، کالجز اور یونیورسٹیز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

    حکم نامے میں قرار دیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت ہفتے کے دو روز ورک فورم ہوم کرنے کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے،نوٹیفکیشن میں جم بند کرنے کا لفظ معطل کیا جاتا ہے اسے مزید لاگو نہیں کیا جاسکتا کیونکہ جم صرف کورونا کی وجہ سے بند کیے گٸے تھے۔

    عدالت نے آلودگی پھیلانے کی وجہ سے سیل ہونے کے باوجود چلنے والے صنعتی یونٹس کے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔

    تحریری حکم میں عدالت نے حکم دیا کہ اس کے ذمہ دار افسران کی بھی فہرست پیش کی جاٸے جن کے خلاف کاررواٸی کی جاٸے گی۔

  • تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

    تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ پر قابو پانے کے لئے ہفتے میں دو روز تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکم دے دیا اور دفاتر میں ورک فرام ہوم کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ پر قابو پانے کے لیے درخواستوں پر سماعت پوئی، جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی۔

    عدالت نے پنجاب میں اسموگ پر قابو پانے کے لئے ہفتے میں دو روز سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکم دے دیا اور کہا متاثرہ علاقوں میں دفاتر بند اور ورک فرام ہوم کی ہدایت بھی جاری کردی۔

    عدالت نے لاہور ڈویژن،شیخوپورہ، جھنگ، خانیوال، بہاولنگرمیں دو روز نجی و سرکاری دفاتربند کرنے کا حکم دیا۔

    جسٹس شاہد کریم نے عدالتی حکم پر بروقت عمل درآمد نہ کرنے پر اظہاربرہمی کرتے ہوئے جھنگ، حافظ آباد ، خانیوال ، ننکانہ ،بہاولنگر ،شیخوپورہ کے ڈپٹی کمشنرز کے فوری تبادلے کا حکم بھی دیا اور کہا چیف سیکریٹری پنجاب فوری ان افسران کو تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں۔

    جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے ٹائر اورفصلوں کی باقیات جلائی جا رہی ہیں، لگتا ہے چیف سیکرٹری پنجاب سوئے ہوئے ہیں۔

    وکیل ایل ڈی اے نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے صرف ستر روز میں انڈر پاس تعمیر کرایا ہے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے اس پر تو آپ کو ستارہ امتیاز ملنا چاہیے، اس تعمیر کے بعد جو اسموگ آئے گی وہ پوری سردیاں ہم بھگتیں گے، آپ تو انڈر پاس بنانے میں ماہر ہوگئے لیکن باقی چیزوں کوکون دیکھے گا۔

    عدالت نے کہا کہ سب سے زیادہ اسموگ گاڑیوں کے دھوئیں سے بنتی ہے۔۔پنجاب حکومت سرکاری اسٹاف کیلئےالیکٹرک موٹرسائیکلیں خریدیں اورسائیکلنگ کو فروغ دیں۔

  • پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری

    پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری

    لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تیس نومبر تک جواب طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف درخواست کاتحریری حکم نامہ جاری کردیا، جسٹس راحیل کامران شیخ نے نبیل جاوید کاہلوں کی درخواست پر حکم جاری کیا۔

    عدالت نے حکم نامے میں کہا فریقین تیس نومبر کو جواب داخل کریں، درخواست میں اہم آئینی و قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں۔۔اٹارنی جنرل پاکستان کو عدالتی معاونت کیلئے نوٹس جاری کیا جاتاہے۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے مطابق نگران حکومت کو روز مرہ امور چلانے کا اختیار ہے لیکن پی آئی اے کی نجکاری کا اختیار نہیں ہےنگران حکومت پالیسی معاملات پر فیصلے نہیں کرسکتی ۔

    دائر درخواست میں کہا گیا کہ قومی اثاثے پی آئی اے کی نجکاری کی بجائے اصلاح کی جائے ، درخواست میں وفاق سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

  • پی ٹی آٸی  کارکن خدیجہ شاہ کو بڑا ریلیف مل گیا

    پی ٹی آٸی کارکن خدیجہ شاہ کو بڑا ریلیف مل گیا

    لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آٸی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ کو جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور پر حملوں کے مقدمات میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں عسکری ٹاور حملہ کیس میں پی ٹی آٸی کی کارکن خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

    جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے خدیجہ شاہ کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنایا، فیصلے میں عدالت نے خدیجہ شاہ کی عسکری ٹاورحملہ کیس میں ضمانت منظورکرلی۔

    دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے جناح ہاؤس حملے کے تین ملزموں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے نے سلمان قادری ، ارباز خان ، عثمان شریف ، شہباز علی ، فیاض احمد، احمد سلیم اور حافظ اسامہ کی ضمانت کی درخواستیں بھی منظور کر لیں، اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کی ضمانتیں خارج کر دیں تھی۔

    یاد رہے 11 اکتوبر کو لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آٸی کی کارکن خدیجہ شاہ کی جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملوں کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر کارروائی مکمل پرنے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

  • موٹر سائیکل سواروں کو بغیر ہیلمٹ پیٹرول ملے گا یا نہیں ؟ بڑا حکم آگیا

    موٹر سائیکل سواروں کو بغیر ہیلمٹ پیٹرول ملے گا یا نہیں ؟ بڑا حکم آگیا

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول کی فراہمی کا حکم دے دیا اور درخواست نمٹا دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے موٹر سائیکل سواروں کوبغیر ہیلمٹ پیٹرول فراہمی پر پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ سنادیا۔

    جسٹس راحیل کامران شیخ نےشہری میاں عرفان بشیر کی درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کیا، فیصلے میں عدالت نے حکم دیا کہ موٹرسائیکل سواروں کو بغیر ہیلمٹ پیٹرول ملتا رہے گا۔

    عدالت نے ڈی سی رافیہ حیدرکے جواب کی روشنی میں درخواست منظور کرتے ہوئے نمٹادی اور کہا کہ ڈی سی کے جواب کے مطابق بغیر ہیلمٹ پیٹرول پر پابندی کے متعلق ایڈوائس جاری کی آرڈر نہیں۔

    درخواست گزار نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول کی فروخت پر پابندی چیلنج کی تھی۔

  • گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کے لیے اہم خبر

    گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کے لیے اہم خبر

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے گھروں میں گاڑیاں دھونے اور گرین بیلٹس پر پارکنگ کرنیوالوں پر پانچ ہزار روپے جرمانے کا حکم دے دیا۔

    لاہور ہائیکورٹ نے صوبے بھر میں اسموگ کے تدارک کیلیے تحریری حکم جاری کردیا ، جسٹس شاہدکریم نےدائردرخواستوں پرحکم جاری کیا۔

    جس میں کہا گیا کہ ہیلمٹ نہ پہننےوالےموٹرسائیکل سواروں کودوہزارروپےجرمانہ کیا جائے گا جبکہ گھروں میں گاڑیاں دھونے اور گرین بیلٹس پر پارکنگ کرنیوالوں کو پانچ ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

    لاہورہائیکورٹ نے تحریری حکم میں کہا شہرمیں مزید ماواکی جنگل لگائےجائیں اور پرانے درختوں کومحفوظ کرنےکیلیےاقدامات کیےجائیں۔

    حکم نامے میں کہا گیا کہ ایل ڈی اے عدالت کی اجازت کے بغیر کوئی منصوبہ شروع نہیں کرے گااور ترقیاتی منصوبوں کیلیے محکمہ ماحولیات سےبھی ہدایات لے گا۔

    لاہور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ متعلقہ افسران دھواں چھوڑنے والےبھٹوں کیخلاف کارروائیاں کریں جبکہ بھٹوں کیخلاف کارروائی نہ کرنیوالے افسران کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔

  • موسم سرما میں گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی جگہ سائیکل استعمال کرنے کی تجویز سامنے آگئی

    موسم سرما میں گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی جگہ سائیکل استعمال کرنے کی تجویز سامنے آگئی

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے لاہور شہر میں نئے تعمیراتی منصوبے عدالت کی اجازت کے بغیر شروع کرنے سے روک دیااور اسموگ کے تدراک کیلئے موسم سرما کے دوران گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی جگہ سائیکل استعمال کرنے کی تجویز دے دی۔

    تفصیلات کے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

    فاضل جج نے حکم دیا کہ عدالتی اجازت کے بغیر کوٸی نیا منصوبہ شروع نہ کیا جاٸے جبکہ جاری منصوبوں میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کا خیال رکھا جاٸے ۔

    عدالت نے تجویز دی کہ سردیوں کے 4 ماہ میں سائیکل کرائے پر دینے کا سلسلہ شروع کیا جاٸے یا ابتداء میں مفت بھی سہولت دی جا سکتی ہے، ایسا پلان مصروف علاقے سے شروع کیا جا سکتا ہے۔

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ لندن میں سائیکل کرائے پر دینے کا کام شروع کیا گیا تھا، یورپ میں جج بھی ساٸکل آتے ہیں۔عدالت نے دس مرلہ کے مکان کے لیے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی شرط عاٸد کرنے کی بھی ہدایت کی، عدالت نے قرار دیا کہ کہ پانی کا مسٸلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے ۔

    عدالت نے ایل ڈی اے کو حکم دیا کہ بابو صابو سگیاں پراجیکٹ پر کام شروع نہ کیا جائے، عدالتی استفسار پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ شہر میں گلبرگ میں سنٹر پوائنٹ، سگیاں بابو صابو پراجیکٹ سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں، ان میں ابھی بابو صابو سگیاں پراجیکٹ شروع بھی نہیں ہوا۔