Tag: لاہور

  • سعید اجمل پرپابندی: قومی ٹیم مشکلات کا شکار

    سعید اجمل پرپابندی: قومی ٹیم مشکلات کا شکار

    لاہور: پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل پرغیر قانونی بولنگ ایکشن کے سبب پابندی کے بعد قومی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے باہر ہونے کے بعد پی سی بی نے سعیداجمل کے متبادل کی تلاش شروع کردی ہے۔

    دنیا کا نمبر ون بولر پاکستان کے پاس ہے ، سعید اجمل پاکستان کرکٹ ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جاتے ہیں۔ وہ تن تنہا ہی ٹیم کو کئی میچز میں کامیابی دلاچکے ہیں لیکن آئی سی سی نے غیر قانونی بولنگ ایکشن کے سبب مایہ ناز آف اسپنر پرکرکٹ کے دروازے بند کردیئے ہیں۔

    ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلنی ہے۔ آئی سی سی کے فیصلے کے بعد سعید اجمل قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ان کی عدم موجودگی کا ٹیم کو جتنا نقصان ہوگا حریف ٹیم کو اتنا ہی فائدہ ہوگا۔

    ورلڈ کپ میں بھی ان کی شرکت بولنگ ایکشن درست کرنے اور آئی سی سی سے کلئیرنس کے بعد ہی ہوگی۔ تاہم بورڈ نے اجمل کے متبادل کے تلاش کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

    پی سی بی نے دو سے تین اسپنرز کو قومی کرکٹ اکیڈمی میں طلب کرلیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اجمل کی عدم موجودگی میں قومی ٹیم آئندہ ماہ آسٹریلیا کی مضبوط بیٹنگ لائن کو کس حد تک قابو میں کرنے میں کامیاب رہتی ہے۔

  • لاہور:مسجد کی چھت گرنے سے  ملبے تلے دب کر نو افراد جاں بحق

    لاہور:مسجد کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر نو افراد جاں بحق

    لاہور کے علاقے دارغہ والا میں جی ٹی روڈ پر مسجد کی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر نو افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہناہے کہ تا حال  تیس سے زائد افراد ملبے تلے دبے ہیں، زخمی نمازیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

    تنگ گلیوں کے باعث لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ملبے کو ہٹا کر زخمیوں کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔مسجد کےملبے سے اب تک چار زخمیوں کو نکال کر سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ملبہ ہٹانے کیلئے بھاری مشینری بھی پہنچادی گئی ہے تاہم مشین کا ڈیزل ختم ہونے کی وجہ سے بروقت امدادی کام شروع نہیں ہوسکا۔مزید افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

  • شدید سیلاب کے بعد پنجاب میں ہنگامی حالت نافذ

    شدید سیلاب کے بعد پنجاب میں ہنگامی حالت نافذ

    لاہور: پنجاب حکومت نے سیلاب کے باعث صوبے میں ہنگامی حالت نافذ کردی ہے۔

    وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے بھی نارووال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں ظفروال اور تیرہ کا دورہ کیا، متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیکر نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔

    شہباز شریف کشتی میں بیٹھ کر سیلاب میں گھرے ہوئے علاقوں کا دورہ بھی کیا،ان کے ساتھ وفاقی وزیر احسن اقبال بھی تھے، وزیراعلٰی شہباز شریف نے خانکی ہیڈ ورکس اور گجرات کا بھی دورہ کیا، امدادی سرگرمیوں میں مصروف فوجی جوانوں کی کارکردگی کو سراہا۔

  • الطاف حسین اور حافظ طاہراشرفی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    الطاف حسین اور حافظ طاہراشرفی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    کراچی : ایم کیو ایم کےقائد الطاف حسین اور حافظ طاہراشرفی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، الطاف حسین کا کہناہے مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین سیلاب حکومت اورسیاسی جماعتوں کی توجہ اور امداد کے مستحق ہیں۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ متاثرین سیلاب حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کی توجہ اور امداد کے مستحق ہیں، تمام اختلافات بھلا کر قدرتی آفات سے پریشان عوام کی مدد کی جائے، انہوں نے یہ بات پاکستان علماء کونسل کےسربراہ حافظ طاہر اشرفی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کی ۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا سیلاب سے تباہی کے پیش نظر اسلام آباد میں جاری دھرنے ملتوی کردینے چاہئے ہیں، حافظ طاہر اشرفی نے دھرنے ملتوی کرنے کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے سیاسی بحران کے حل کیلئے الطاف حسین کے کردار کو سراہا، حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا مشکل کی اس گھڑی میں سب کو ملکر متاثرین سیلاب کی مدد کرنا چاہئیے۔

  • شہبازشریف نے بارش متاثرہ علاقوں کادورہ کیا

    شہبازشریف نے بارش متاثرہ علاقوں کادورہ کیا

    لاہور: وزیرِاعلیٰ شہباز شریف نے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور شدید بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیرِاعلیٰ پنجاب  نے شدید بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے سیالکوٹ، کشمیر روڈ، ماڈل ٹاﺅن ،چائنہ ٹاﺅن،لاری اڈہ سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔

    وزیرِاعلیٰ نےعوام سے ان کی مشکلات کے بارے میں دریافت کیا اوران کی شکایات حل کرنے کے لئےموقع پر ہی ہدایات جاری کیں-انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نکاسیِ آب میں کوئی کوتاہی یاغفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

      پی ڈی ایم اے کے ڈائرکٹر جنرل ظہیرعباس کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پربارشوں سے متاثرہ دس شہروں میں امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کر دیا گیا ہے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے حافظ آباد، ساہیوال، اوکاڑہ،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، منڈی بہاؤالدین ، نارروال، چنیوٹ،  خانیوال اور ننکانہ صاحب انتظامیہ کو چھوٹی بڑی موٹر بوٹس ،خیمے اور لائف جیکٹس فراہم کر دی ہیں۔

  • لاہورہائیکورٹ: وزیرِاعظم کونااہل قراردینے کی درخواست مسترد

    لاہورہائیکورٹ: وزیرِاعظم کونااہل قراردینے کی درخواست مسترد

    لاہور: ہائیکورٹ نے وزیرِاعظم نوازشریف کو نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد کردی ہے۔عدالت نے قراردیا کہ وزیراعظم کی اسمبلی میں تقریرسیاسی معاملہ ہے، جس پر عدالتی کارروائی نہیں ہونی چاہئیے،عدالت نےدرخواست گزارکومتعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔

    درخواست گزار نے موٗقف اختیارکیا تھاکہ وزیراعظم نےفوج سے ثالثی کے معاملے پر غلط بیانی کی لہذا وہ آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ پر پورا نہیں اترتے اس لئے نااہل قرار دیا جائے۔

    واضح رہے کہ وزیرِاعظم میاں نوازشریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور پی اے ٹی کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ازخودآرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

  • سری لنکا سے شکست: کپتان اورہیڈ کوچ کی پی سی بی میں طلبی

    سری لنکا سے شکست: کپتان اورہیڈ کوچ کی پی سی بی میں طلبی

     لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کی شکست کی وجوہات جاننے کے لئے آج ہیڈ کوچ وقار یونس اور کپتان مصباح الحق کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں طلب کرلیاہے۔

    دورہِ سری لنکا میں پاکستان کو ٹیسٹ اور ون ڈے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس اور کپتان مصباح الحق نو منتخب چئیرمین کرکٹ بورڈ شہریار خان سے ون آن ون ملاقات کرکے شکست کی وجوہات سے آگاہ کریں گے۔

    چئیرمین پی سی بی بدھ کو ٹیم مینجر معین خان سے بھی ملاقات کریں گے۔ سری لنکا میں ٹیم ناقص کارکردگی نے مصباح الحق کی کپتانی پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔ شہریار خان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ اہم ایونٹ ہے، اس سے قبل تمام فیصلے بہت سوچ سمجھ کر کئے جائیں گے

  • عمران نےکہا نئے جج نوازشریف کو فارغ کر دینگے، جاوید ہاشمی

    عمران نےکہا نئے جج نوازشریف کو فارغ کر دینگے، جاوید ہاشمی

    اسلام آباد : مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ عمران خان غیر آئینی طریقے اپنا رہے ہیں، پارلیمنٹ کی حفاظت کیلئے اپنی جان دے دوں گا مگر اس پر حملہ برداشت نہیں کرونگا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ معاملات طے کر لئے ہیں، ستمبر میں نئے الیکشن ہونگے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ ہم فوج کے بغیر نہیں چل سکتے، انہوں نے کہا "وہ” کہتے ہیں کہ طاہر القادری کیساتھ چلیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھے پارٹی سے نکالنے کیلئے آئینی طریقہ کار استعمال نہیں کیا، عمران خان اپنی پارٹی کے آئین کو بھی تو پڑھ لیتے، میں کل بھی تحریک انصاف کا صدر تھا اور آج بھی ہوں۔

    مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان مرضی کے مالک ہیں، مرضی ہو تو آئین مانتے ہیں، مرضی نہ ہو تو نہیں مانتے، میں آئین کی بالادستی، پارلیمنٹ اور دیگر اداروں کے تقدس کیلئے اپنی جان دے دونگا۔ عمران خان نے سپریم کورٹ کو بدنام کیا، میں عدالت عالیہ کی توہین نہیں کر سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ میں کسی کے ساتھ نہیں ہوں،میں کسی صف میں نہیں ہوں اور صرف ان کے ساتھ ہوں جوآئین کی بالادستی کے لئے لڑتے ہیں،عمران خان کا امیج قوم کی نظر میں خراب ہوگیا۔

    انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان ایک منصوبے کے تحت اسلام آباد آئے تھے، عمران خان نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ نواز شریف اور شہباز شریف کو فارغ کر دے گی۔

  • وزیر اعظم عمران خان،طاہر القادری سے خودبات کریں، سراج الحق

    وزیر اعظم عمران خان،طاہر القادری سے خودبات کریں، سراج الحق

    پشاور: جماعت اسلامی پاکستان نے وزیر اعظم سے عمران خان اور طاہر القادری سے براہ راست بات چیت کا مطالبہ کردیا ہے جماعت اسلامی نے آج اسلام آباد میں مجلس مشاورت بھی طلب کی ہے۔

    میڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ مجلس مشاورت میں حکومت، تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں شریک ہوں گی، ان کا کہنا تھا کہ مارشل لاء کا نفاذ ملک و قوم کیلئے اچھا نہیں ہوگا،لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سیاسی بحران کے حل کیلئے مجلس مشاورت کیلئے مختلف جماعتوں سے رابطے ہو گئے ہیں، جس میں معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر اور کامران مرتضٰی کو بھی دعوت دی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ غلط فہمیوں کی ایک خلیج پیدا کر دی گئی ہے۔

  • ثالثی، سہولت کاری یامداخلت عوام کامسئلہ نہیں، سراج الحق

    ثالثی، سہولت کاری یامداخلت عوام کامسئلہ نہیں، سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ جمہوریت بند گلی میں آ چکی ہے، حکمرانوں کے پاس اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

    انٹرنیشنل حجاب کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملکی حالات نازک موڑ پر آ گئے ہیں، وقت کم ہے، جس کی زیادہ ذمہ داری ہے، اسے قربانی بھی زیادہ دینا ہو گی۔ انہوں نے کہا اچھا ہوتا کہ آرمی چیف کو درمیان میں ڈالنے کے بعد یہ مسئلہ حل کر لیا جاتا، بحران سیاسی قائدین کو ہی حل کرنا ہے، راولپنڈی کی جانب دیکھنا غلط ہو گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کنفیوژن بڑھتا جا رہا ہے، سیاسی جماعتوں کے سربراہ مل کر انتخابی دھاندلی کرنے والوں کو سزا اور آئندہ شفاف انتخابات کے حوالے سے معاہدہ کر لیں، انہوں نے کہا کہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے عدالتی کمیشن کو بھی تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت ملنی چاہیئے تاکہ دھاندلی ثابت ہو جائے تو حکومت گھر ہی جائے۔