Tag: لاہور

  • لاہور: شدید آندھی نے تباہی مچادی، 200 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے

    لاہور : شدید آندھی نے تباہی مچا دی، شہر کے سو کے قریب فیڈر ٹرپ کرگئے، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    لاہور میں شدید آندھی نے تباہی مچا دی، شہر کے سو فیڈر ٹرپ کرگئے ،جس سے آدھا شہر تاریکی میں ڈوب گیا، لاہور ،گوجرانوالہ ،سرگودھا اور اوکاڑہ میں بارش نے موسم کو خوشگوار کردیا ہے شہر قائد میں بھی بادلوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں، سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    کراچی میں ہلکی ہلکی بوندہ باندی نے شہریوں کو گرمی کے عذاب سے نجات دلادی، محکمہ موسمیات کے مطابق کے پی کے ،اسلام آباد ،لاہور ،سرگودھا ،ڈی جی خان اور شمالی بلوچستان ،کشمیر گلگت اور بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین ، سبی اور نوکنڈی میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • نواز شریف کسی سے ڈرنے والے نہیں، حمزہ شہباز

    نواز شریف کسی سے ڈرنے والے نہیں، حمزہ شہباز

    لاہور: وزیراعلٰی شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا مینڈیٹ قومی ہے، کوئی مائی کا لال ان سے استعفٰی نہیں لے سکتا۔

    لاہور میں مسلم لیگ ن کی استحکام پاکستان ریلی سے پنجاب اسمبلی کے باہر خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وزیراعظم کیخلاف غلط زبان استعمال کی ہے، مسلم لیگ ن اس کا جواب لاہور کراچی موٹروے بنا کر دے گی، انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر روز پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے میوزیکل شو سجاتے ہیں، انہیں بتا دینا چاہتے ہیں کہ وہ ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو نچا کر تبدیلی نہیں لا سکتے۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مذاکرات کیلئے حکومت کے دروازے کھلے ہیں، مسائل بات چیت سے حل ہونے چاہیئیں، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کسی سے ڈرنے والے نہیں، ان کا دل اور کلیجہ شیر کا ہے، کچھ قوتوں کو پاکستان کی ترقی اچھی نہیں لگ رہی، دھاندلی کا پراپیگنڈا جھوٹا ہے، انہوں نے کہا کہ غلط زبان استعمال کرنے والوں کو ملک سے اندھیرے ختم کر کے جواب دینگے، آج لاہور نے فیصلہ سنا دیا ہے کہ قوم نواز شریف کے ساتھ ہے۔

  • پانی کا تنازعہ:پاک بھارت مذاکرات کا دوسرا دور شروع

    پانی کا تنازعہ:پاک بھارت مذاکرات کا دوسرا دور شروع

    لاہور : پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے تنازعے پر بات چیت کا دوسرا دور شروع ہوگیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے تنازعے پر بات کا دوسرا دور شروع ہوگیا۔

    گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات کے پہلے دور میں کشن گنگا ڈیم کے ڈیزائن پر پاکستان کی جانب سے اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔تاہم بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہتے ہوئے لچک دکھانے کیلئے تیار نہیں۔

    پاکستان سپل ویز کے ڈیزائن میں تبدیلی چاہتا ہے تاکہ معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کو پانی برابر سے ملے۔دوطرفہ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر آصف بیگ جبکہ بھارت کی طرف کشوندر وہرا کر رہے ہیں۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن:حکومت کی جانب سے بھاری معاوضے کی پیشکش مسترد

    سانحہ ماڈل ٹاؤن:حکومت کی جانب سے بھاری معاوضے کی پیشکش مسترد

    پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ورثا کودیت کی شکل میں بھاری معاوضہ دینے کی پیشکش کر دی ،جسے ورثا نے قبول کرنے سے انکار کردیا حکومت پنجاب کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے ورثا سے ایک بار پھر رابطہ ۔دیت کی شکل میں ورثا کو بھاری معاوضہ دینے کی پیشکش کر دی گئی۔

    سترہ جون دوہزار چودہ کو لاہور ماڈل ٹاون میں منہاج القران چودہ کارکنان پولیس تشدد کے سبب جان سے گئے۔اور متعدد زخمی ہوئے۔عدالتی نوٹس کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی تو حکومت کی جانب سے مقتول کے ورثاء سے رابطے کئے گئے اور دیت کی پیشکش کی گئی جسے ورثاء نے مسترد کردی۔

    اس سے پہلے بھی حکومت کی جانب سے ورثاء کو تیس لاکھ روپے اور گھر فی خاندان دینے کی پیشکش کی گئی تھی جسے مقتول کے اہل خانہ نے قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس فائرنگ سے  جاں بحق ہونے والے چودہ افراد  کے قتل کا مقمہ لاہور کی سیشن عدالت نے اکیس افراد کیخلا ف درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • افضل خان کا انٹرویو فکس میچ اورپری پلان ہے،ریاض کیانی

    افضل خان کا انٹرویو فکس میچ اورپری پلان ہے،ریاض کیانی

    لاہور : الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سابق ممبر جسٹس (ر) ریاض کیانی نے کہا ہے کہ ای سی پی کے سابق ایڈیشنل سیکریٹری افضل خان کا انٹرویو فکس میچ ہے۔یہ سب کچھ پری پلان کیا گیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

    انہوں نے کہا کہ افضل خان کو یہ سب باتیں چودہ ماہ بعد کیوں یاد آئیں ؟ انتخابات پر شکایات تھیں تو کسی کو کیوں آگاہ نہیں کیا گیا ؟میرے اور دیگر افراد کے خلاف الزامات سوچی سمجھی سازش ہے، جسٹس (ر) ریاض کیانی کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کیخلاف چیف الیکشن کمشنر اور دیگر سینئر ارکان سے مشورے کے بعد قانونی کارروائی کروں گا۔

    انہوں نے الزام لگایا کہ افضل خان اپنی مدت ملازمت میں توسیع اور ترقی کرانا چاہتے تھے، منع اس لئے کیا گیا کہ ایک سال میں دو ترقیاں نہیں ہو سکتی تھیں، افضل خان نے میری تنخواہ دس لاکھ بتائی جو سراسر غلط ہے،جسٹس (ر) ریاض کیا نی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا ممبر بننا کیرئیر کی سب سے بڑی غلطی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ  افضل خان ثابت کریں کہ الیکشن کے نوے فیصد بگاڑ کا میں ذمہ دار ہوں، کوئی فیصلہ اکیلے نہیں کیا تمام فیصلے ممبران کی مشاورت سے کئے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی شریف برادران یا اتفاق فاؤنڈری کا کیس نہیں لڑا، اور نہ کسی مقدمے میں ان کی وکالت کی،اس حوالے سے عمران خان کا بیا ن سراسر جھوٹ ہے۔

  • تحریک انصاف کےرویےمیں لچک خوش آئند ہے، لیاقت بلوچ

    تحریک انصاف کےرویےمیں لچک خوش آئند ہے، لیاقت بلوچ

    لاہور:جماعت اسلامی کےجنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نےکہاہےکہ تحریک انصاف کےرویےمیں لچک پیداہوئی ہےجو خوش آئندبات ہے, اے آر وائی نیوز سےخصوصی گفتگو میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جب تمام نکات پر اتفاق ہو گیا ہے تو اس اہم نکتے پر بھی اتفاق ہو جائیگا ۔

    لیاقت بلوچ نےکہا کہ سیاست شائستگی اور سیاسی و جمہوری عمل عوام کے مسائل کے حل کا نام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ شائستگی ہو ایک دوسرے کا احترام ہو، اختلاف ہو اور اختلاف کے رویے کو برداشت کرنے کا سلیقہ ہو۔

    لیاقت بلوچ نے موجودہ سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس بحران سے نکلنے میں کوئی جماعت تنہا کردار ادا نہیں کر سکتی اس لیے جمہوری نظام کے تسلسل کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

  • سیاسی معاملات افہام وتفہیم سے حل ہونے چاہئیں،سراج الحق

    سیاسی معاملات افہام وتفہیم سے حل ہونے چاہئیں،سراج الحق

    لاہور: امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی معاملات کوایسےڈیل کررہا ہوں،جیسےاپنےگھرمیں آگ لگی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ضروری ہے۔

    ایک بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیاسی معاملات افہام وتفہیم سے حل ہونے چاہئیں، کسی بھی جماعت کی فتح یا شکست سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے موجودہ سیاسی گرما گرمی میں تصفیے کی کوششوں سے متعلق کہا کہ وہ معاملے کو ایسے ڈیل کررہے ہیں،جیسے اپنے گھر میں آگ لگی ہو۔

    دوسری جانب جماعت اسلامی کے رہنماء لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی بحران آریا پار کے مرحلے پر پہنچ گیاہے۔

    انہوں نےمطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کا تحقیقاتی کمیشن مئی 2013 کے انتخابات کا جائزہ لے اگر نوازشریف دھاندلی میں ملوث پائے گئے تو وزیراعظم، حکومت اوراسمبلیاں سب ختم کی جائیں اور نئے انتخابات ہوں ۔

  • نواز شریف سیاست آصف زرداری سے سیکھیں، لطیف کھوسہ

    نواز شریف سیاست آصف زرداری سے سیکھیں، لطیف کھوسہ

     لاہور: پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ہم آئینی طریقے سے وزیراعظم کے استعفے کی حمایت کرتے ہیں،انہوں نےنواز شریف کو آصف زرداری سے سیاست سیکھنے کا مشورہ دیا۔

    پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سردار لطیف کھوسہ کہتے ہیں کہ ریاست اور ریاستی اداروں کو حکومت کے تابع نہیں ہونا چاہیئے۔ وزیرِاعظم نواز شریف ذوالفقار علی بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں ہیں کہ اُن کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہوسکتا۔

    انہوں نےسانحہ ماڈل ٹاؤن کےاکیس نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی دھرنوں کی سیاست کا حصہ نہیں بنے گی لیکن آئینی طریقے سے وزیراعظم کے استعفے کی حمایت کرتے ہیں۔ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو سیاست آصف زرداری سے سیکھنی چاہیئے۔

  • شہریار خان بلا مقابلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین منتخب

    شہریار خان بلا مقابلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین منتخب

    لاہور: شہریار خان بلا مقابلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین منتخب ہوگئے، شہریان خان اس سے قبل دو ہزار تین سے دو ہزار چھ تک چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر فائض رہ چکے ہیں۔

    چئیرمین کے انتخاب کیلئے پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس قائم مقام چیئرمین اور پی سی بی الیکشن کمشنر جسٹس سائر کی سربراہی میں پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں ہوا، اجلاس میں بورڈ کے نو ممبران نے شرکت کی، چیئرمین پی سی بی کے عہدے کیلئے شہریار خان کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے، جس کے بعد شہریار خان کو بلا مقابلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیئرمین منتخب کردیاگیا، شہر یار خان اس سے قبل بھی دو ہزار تین سے دو ہزار چھ تک چئیرمین پی سی بی رہے چکے ہیں، اسی سالہ شہریار خان دوسری مرتبہ چئیرمین منتخب ہونے والے پہلے شخص ہیں۔

  • لاہور: ہاکی کے 8 سابق کھلاڑی جوا کھیلنےکےالزام میں گرفتار

    لاہور: ہاکی کے 8 سابق کھلاڑی جوا کھیلنےکےالزام میں گرفتار

    لاہور پولیس نے ہاکی کے آٹھ سابق کھلاڑیوں کو ہوٹل سے گرفتار کر کے ان پر جوا کھیلنے کا مقدمہ درج کر دیا۔ کھلاڑی کہتے ہیں کہ وہ بے گناہ ہیں پولیس نے ناجائز گرفتار کیا۔

    نیشنل بینک گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے لاہور میں قیام پذیر آٹھ سابق اولمپئینز رات کو ہوٹل میں موجود تھے کہ تھانہ غالب مارکیٹ کی پولیس نے ہوٹل پر چھاپہ مارا اور دیگر مشکوک افراد کے ہمراہ انہیں بھی گرفتار کر کے جوئے کا مقدمہ درج کر دیا۔

    اولمپئین انجم سعید اور دانش کلیم کا کہنا ہے کہ وہ کسی غیر اخلاقی حرکت میں ملوث نہیں تھے۔ وہ اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے بعد پولیس کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔