Tag: لاہور

  • انقلاب لائےبغیرملک سےنہیں جاؤں گا، طاہرالقادری

    انقلاب لائےبغیرملک سےنہیں جاؤں گا، طاہرالقادری

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے شکست تسلیم کر لی ہے اس لیے انہوں نے میرا نام ای سی ایل میں ڈالا ہے لیکن انقلاب کے بعد میں انکے نام ای سی ایل میں ڈالوں گا۔

    ماڈل ٹاؤن میں اپنی رہائش گاہ کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ حقیقی عوامی شراکتی جمہوریت کےقیام کیلیےآیاہوں ای سی ایل میں میرا نام ڈالنےکاکوئی فائدہ نہیں، انکا کہناتھاکہ حکمران ملک سےبھاگنےکی تیاری کررہےہیں، شریف فیملی کو اب سعودی عرب نے بھی پناہ دینے سے معذرت کر لی ہے،امریکا میں پناہ لینے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

    ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ حکمران خود کو عبرت انگیز سزا سے بچانے کے لیے بغاوت کے مقدمے قائم کر رہے ہیں، حکمرانوں کے محاسبے کا وقت آچکا ہے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں سے نکلیں اور حکمرانوں کے فرارکا راستہ مسدود کر دیں ۔

  • لاہور:منہاج القرآن سیکرٹریٹ کا ممکنہ محاصرہ،پولیس کی بھاری نفری تعینات

    لاہور:منہاج القرآن سیکرٹریٹ کا ممکنہ محاصرہ،پولیس کی بھاری نفری تعینات

    لاہور:  منہاج القرآن سیکرٹریٹ کے ممکنہ محاصرے کے لیے برکت مارکیٹ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی اور سیکریٹریٹ کو جانے والے تمام راستے بیریئر لگا کر سیل کر دیئے گئے۔

    ماڈل ٹاؤن لاہور میں منہاج القرآن سیکرٹریٹ اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے ممکنہ محاصرےکے پیش نظر برکت مارکیٹ میں پولیس کی بھاری نفری تعیانت کردی گئی ہے، منہاج القران سیکریٹریٹ کے اطراف تمام راستے خاردارتاریں بچھاکر اور بیریئر لگا کرسیل کردیئے گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں اعلیٰ حکام کی جانب سے بیریئر کو عبور کرنے والوں کےخلاف سخت کارروائی اور گولی مارنے کا حکم دیا گیا ہے، منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے ممکنہ محاصرے کے پیش نظر پاکستان عوامی تحریک کے ڈنڈا بردار کارکنوں کی بڑی تعداد سیکریٹریٹ میں جمع ہوگئی۔

    کارکنوں نے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان قاضی فیض الاسلام کا کہنا ہے کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، گرفتاریوں اور ہتھکنڈوں سے انقلاب کا راستہ نہیں روکا جاسکتا۔

  • سابق صدر آصف علی زرداری کا ڈاکٹر طاہرالقادری سے ٹیلی فونک رابطہ

    سابق صدر آصف علی زرداری کا ڈاکٹر طاہرالقادری سے ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد : سابق صدر آصف علی زرداری نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو ٹیلی فون کیا ہے، انقلاب مارچ پر دونوں رہنماوں نے تبادلہ خیال کیا اور جمہوریت کے استحکام پر زوردیا ہے۔

    پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے دو مرتبہ طاہرالقادری سے فون پر بات کی، مجوزہ انقلاب پر تبادلہ خیال کیا،انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاون میں پاکستان عوامی تحریک کے جاں بحق ہونے والے کارکنوں کی تعزیت کی، اور دعائے مغفرت بھی کی،سابق صدر نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو معاملات مفاہمت اور مذاکرات سے حل کرنے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدام سے گریز کریں جس سے جمہوریت کا نقصان ہو۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری استحکام کارکنوں کی محنتوں اور قائدین کے خون سے پیدا ہوا ہے، اسے عدم استحکام سے دوچار نہ کیا جائے،تاہم ڈاکٹر طاہرالقادری نے سابق صدر پر واضح کیا کہ ان کی جدوجہد جدوجہد آئین اور جمہوریت کے لیے ہے،لیکن موجودہ نظام کو جمہوری نہیں کہا جاسکتا، ان کا کہنا تھاکہ یہ دھاندلی کی پیداوار حکومت ہے، اور وہ چاہتے ہیں کہ عوام کو شریک اقتدار کرنے کے لئے ضروری ہے کہ انقلاب لایا جائے۔

  • طاہر القادری پرمقدمہ درج، سرکاری ٹی وی کا دعویٰ

    طاہر القادری پرمقدمہ درج، سرکاری ٹی وی کا دعویٰ

    اسلام آباد : سرکاری ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹرطاہرالقادری کے خلاف عوام کوتشدد پر اکسانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،اس سے قبل طاہر القادری کا کہنا تھا کہ یکم ستمبر کو شریف برادران اقتدار سے باہر ہوں گے۔

    ڈاکٹر طاہر القادری نے پریس کانفرنس کے بعد حکومت پنجاب نے ان کے خلاف عوام کومشتعل کرنے اور تشدد پر اکسانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ، لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران طاہر القادری نے دس اگست کو یوم شہدا کے روز انقلاب مارچ کی تاریخ دینے کا اعلان کیا تھا اور پولیس سے عوام کے راستے نہ آنے کی اپیل کی تھی ۔

    ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف مقدمہ نمبر 304/14درج کیا گیا ہے جس میں 121،506 اور 7اے ٹی اے کی دفعات درج کی گئی ہیں، دفعہ 121 پاکستان کے خلاف جنگ کی کوشش یا اعانت کرنا ہے جس کی سزا موت ، عمر قید اور جرمانہ ہے،دفعہ 506کا مطلب دھمکیاں دینا ہے جسکی سزا دو سال قید تک ہو سکتی ہے، دفعہ 7اے ٹی اے کا مطلب ملک میں دہشت پھیلانا ہے جسکی سزا جرم کی نوعیت کے مطابق ہوتی ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد ایف آئی آر کو سیل کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹرطاہر القادری کی پاکستان آمد کے بعد انکی تقاریر کی تمام ویڈیوز حاصل کرکے لیگل ایڈوائزر مقدمے کے اندراج متعلق سوچتے رہے اور آخر کار سپریم کورٹ کے ایک سابق وکیل کی باہمی مشاورت کے ساتھ لاہور کے علاقہ موہنی روڈ کے رہائشی خورشید نامی شخص کی مدعیت میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف مقدمہ درج ہوا، ذرائع کے مطابق 11روزنامچے وزیر اعلی ہاؤس میں موجود ہیں جو لاہور کے مختلف تھانوں کے ہیں جہاں شہریوں نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف مقدمے کےا ندراج کی درخواست دی تھی، ڈاکٹر طاہرالقادری فیصل ٹاؤن کے رہائشی ہیں انکے خلاف مقدمہ تھانہ فیصل ٹاؤن کی بجائے داتا دربار پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا۔

  • یکم ستمبر،شریف برادران اقتدارسےباہر ہونگے، طاہرالقادری

    یکم ستمبر،شریف برادران اقتدارسےباہر ہونگے، طاہرالقادری

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ یکم ستمبر کو شریف برادران اقتدار سے باہر ہونگے۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دس اگست کو یوم شہدا سانحہ ماڈال ٹاؤن کے مقتولین کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں مصروف پاک فوج کے جوانوں کے لیے بھی ہے، انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے کسی قسم کی اشتعال انگیزی نہیں کی تو دس اگست کو ہم پرامن طریقے سے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعا کرینگے ۔

    ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ہم نطام کیخلاف ہیں اور اس نظام کی حقیقت بتانا چاہتے ہیں، آئین کو لیپٹنے کا الزام غلط ہے، ہم آئین و قانون کو آزاد کروانا چاہتے ہیں،ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے چودہ مقتولوں کے ورثاء کو ایف آئی آر درج کرانے کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے،اس موقع پر چوہدری برادران اور اتحادی جماعتوں کے سربراہ بھی موجود تھے۔

  • پی سی بی کے الیکشن جلد سے جلد کرائے جائیںگے،جسٹس ریٹائر سائرعلی

    پی سی بی کے الیکشن جلد سے جلد کرائے جائیںگے،جسٹس ریٹائر سائرعلی

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چئیرمین جسٹس ریٹائر سائر علی کا کہنا ہے کہ وہ اختیارات سے تجاوز نہیں کریں گے۔ ان کی کوشش ہوگی کہ پی سی بی کے الیکشن ہفتوں میں نہیں دنوں میں کرائے جائیں۔ جسٹس ریٹائر سائر علی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی سی بی کے قائم مقام چئیرمین کا عہدہ سنبھال لیا۔

    اس موقع پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے قائم مقام چئیرمین کا کہنا تھا کہ بورڈ کا نیا آئین دس جولائی کو منظور ہوا۔ آئین کے تحت گورننگ بورڈ کے دس ممبران ہیں۔اور گورننگ بورڈ کا ممبر ہی چئیرمین کا الیکشن لڑسکتا ہے۔ قائم مقام چئیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ آئین چار ہفتے میں الیکشن کرانے کی اجازت دیتا ہے۔

    ان کی ذاتی کوشش ہے الیکشن ہفتوں میں نہیں دنوں میں کرائے جائیں۔ جسٹس سائر نے کہا کہ وہ قائم مقام چئیرمین کی مدت مختصر رکھنا چاہتے ہیں۔ وہ اپنی مدت کے دوران اختیارات سے تجاوز ہرگز نہیں کریں گے۔

  • ڈاکٹرطاہرالقادری اورچودھری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات

    ڈاکٹرطاہرالقادری اورچودھری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے اے پی سی کی قرارداد پر عملدرآمد پر زور دیا۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات ہوئی ۔

    ملاقات میں طاہرالقادری نے چودھری شجاعت کو حکومت کی طرف سے ہونے والے رابطوں پر بریفنگ دی۔ چودھری شجاعت نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ہونے والی گفتگو پرڈاکٹر طاہرالقادری کو اعتماد میں لیا ۔

    دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جب تک سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ہونے والی اے پی سی کی قرارداد پر عمل درآمد نہیں ہوجاتا ، حکومت سے کوئی بات چیت نہیں ہوسکتی ۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنما مجلس وحدت المسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ پہنچے جہاں ان کا استقبال علامہ امین شہیدی نے کیا۔

  • مارشل لاء لگا تو پہلی گولی خود کھائوں گا، جاوید ہاشمی

    مارشل لاء لگا تو پہلی گولی خود کھائوں گا، جاوید ہاشمی

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ مارچ کی صورت میں مارشل لا لگا تو سب سے پہلی گولی وہ خود کھائیں گے، جبکہ پیپلز پارٹی کے سینیٹر جہانگیر بدر کہتے ہیں کہ نہتے عوام پر گولیاں چلانا جمہوریت نہیں بادشاہت ہے۔

    ایوان کارکنان تحریک پاکستان کے زیر اہتمام سینئر صحافی مجید نظامی کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی جس کشتی سے عوام کا حق نہ ملے اسے ڈوب جانا چاہیے، ملک میں دوبارہ مارشل لاءلگا تو سب سے پہلے گولی خود کھاوں گا۔

    پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر جہانگیر بدر نے کہا کہ جب حکمران نہتے عوام پر گولی چلائیں تو اسے جمہوریت نہیں بادشاہت ہی کہیں گے، تعزیتی ریفرنس میں شریک دیگر سیاسی رہنماوں اور دانشور وں نے بھی ملک میں جمہوری اداروں کی مضبوطی اورعوام کو احتجاج کا حق دینے کی حمایت کی ۔

  • ڈی آئی خان: بم دھماکے میں روحانی پیشوا فقیر جمشید جاں بحق

    ڈی آئی خان: بم دھماکے میں روحانی پیشوا فقیر جمشید جاں بحق

    ڈیرہ اسماعیل خان میں مڈھی روڈ پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں روحانی پیشوا فقیر جمشید  اپنے محافظ سمیت جاں بحق ہوگئے،پاکستان سرائیکی پارٹی کے سابق امیدوار اور کلاچی کی روحانی شخصیت فقیر جمشید صبح سویرے کلاچی سے ڈیرہ اسماعیل خان سٹی کی جانب آ رہے تھے کہ مڈھی گائوں کے قریب سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم سے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس سے فقیر جمشید کی گاڑی تباہ ہوگئی ۔

    گاڑی میں سوار فقیر جمشید اور انکا محافظ جاں بحق ہو گئے۔ فقیر جمشید نے دوہزار تیرہ کے الیکشن سے پہلے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی، ٹکٹ نہ ملنے پر پاکستان سرائیکی پارٹی میں شامل ہوگئے تھے

  • عمران خان کوعوام نے11مئی کومسترد کردیا، پرویزرشید

    عمران خان کوعوام نے11مئی کومسترد کردیا، پرویزرشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں عمران خان کو عوام نے گیارہ مئی کو مسترد کردیا تھا، عمران خان مؤقف بدلنے کے بادشاہ ہیں ،ہر ماہ نیا مطالبہ کرتے ہیں۔

    پرویز رشید کا کہنا ہے کہ چاروں صوبوں میں مختلف حکومتیں ہیں، اسے ہی جمہوریت کہتے ہیں، لیکن عمران خان ہر مہینے نیا ہدف اور نیا موقف اپناتے ہیں، عمران خان کے منہ سے جمہوریت دشمن طالبان کے خلاف ایک لفظ نہیں نکلا،عمران کو غم ہے کہ انکی مخالفت کے باوجود حکومت دہشت گردی ختم کررہی ہے۔

    عمران خان نہیں چاہتے تھے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپریشن ضرب شروع کیا جائے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کو انتشار مارچ میں اتنی ہی کامیابی ملے گی جتنا انکا اٹھارہ سال کا ریکارڈ ہے، اگر مینڈیٹ جعلی تھا تو عمران خان نے کے پی کے میں حکومت کیوں لی؟ مینڈیٹ جعلی تھاتوعمران خان نےحلف کیوں اٹھایا؟