Tag: لاہور

  • لاہور:گھریلو ملازمہ کا قتل، تحقیقات نے نیا رخ اختیار کرلیا

    لاہور:گھریلو ملازمہ کا قتل، تحقیقات نے نیا رخ اختیار کرلیا

    لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ کے قتل کی تحقیقات نے نیا رخ اختیار کرلیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی کا شبہ ہے۔

    پولیس کے مطابق لاہور میں پرسرار طور پر ہلاک ہونے والے گھریلو ملازمہ سے زیادتی کا شبہ ہے، فرانزک ٹیسٹ اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد حتمی فیصلہ ہوسکے گا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گھر کے مالک اور اس کے تین بیٹوں کو گرفتار کیا گیا ہے، گھریلو ملازمہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ عذرا کی موت خود کشی نہیں، عذرا کی موت گلا دبانے سے ہوئی۔

    رپورٹ کے مطابق خودکشی کے شواہد نہیں ملے، گلا گھونٹنے کے واضح نشانات موجود ہیں، دو روز قبل فیصل ٹاؤن میں عذرا بی بی نامی چودہ سالہ ملزامہ کی لاش گھر کی دوسری منزل پر ملی تھی۔

    ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے قتل کیا گیا جبکہ گھر کی مالکن کا کہنا تھا کہ عذرا پانچ روز کے بعد کام پر آئی تو کافی پریشان تھی، اس نے گھریلو پریشانی کی وجہ سے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی ہے۔
        

       

  • لاہور: انارکلی بازار میں دکان کے تنازعہ پر تین افراد کی فائرنگ، تاجر زخمی

    لاہور: انارکلی بازار میں دکان کے تنازعہ پر تین افراد کی فائرنگ، تاجر زخمی

    لاہور کی معروف تجارتی مارکیٹ انارکلی بازار میں دکان کے تنازعہ پر تین افراد نے فائرنگ کر کے تاجر شاہ دین کو زخمی کر دیا، تاجروں نے ایک ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔

    انارکلی بازار کے تاجر شاہ دین کی دکان کا تنازعہ چلا آرہا ہے، آج مالک دکان خالی کرانے کے لیے ساتھیوں کے ہمراہ آیا جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، دکان کے مالک اور اسکے ساتھیوں نے فائرنگ کرکے شاہ دین کو زخمی کر دیا، ملزم فرار ہونے لگے تو تاجروں نے ایک ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ دو ملزمان اپنی کار چھوڑ کر فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

     

  • لاہور:ربیع الاول ،خواجہ سراؤں نے محفل میلاد سجائی

    لاہور:ربیع الاول ،خواجہ سراؤں نے محفل میلاد سجائی

    لاہورمیں خواجہ سراؤں نے محفل میلاد سجائی تفصیلات کے مطابق ربیع الاول کی آمد کے ساتھ ہی حضور سرور کونین کی یاد میں محفلیں سجنا شروع ہوجاتی ہیں۔ سرکار کی یاد میں لاہور میں خواجہ سراؤں نے سجائی محفل میلاد۔ زمانے کے دھتکارے ہوئے طبقے کو یقین ہے کہ اس در سے کوئی خالی ہاتھ نہیں جائے گا۔

    یثرب کے والی سے محبت کے لئے ذات برادری، رنگ و نسل کسی شے کی بھی تو قید نہیں۔ تو پھر جہاں سارا زمانہ محفل میلاد سجاتا ہے تو خواجہ سرا پیچھے کیوں رہیں فاؤنٹین ہاؤس لاہور میں موجود خواجہ سرا اگرچہ معاشرے کا دھتکارا ہوا طبقہ صحیح، مگر آقا کے حضور ہدیہ درود و سلام پیش کرتے ہوئے ان کی آواز میں یہ سکون ہے کہ اس در سے وہ دھتکارے نہیں جائیں گے۔

    فاؤنٹین ہاؤس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسی تقریبات کے انعقاد سے خواجہ سرا خود کو معاشرے کا مفید شہری تصور کرتے ہیں۔ ساٹ روبینہ نعیم فاؤنٹین ہاؤس کمیٹی کی ممبر سرکار کی یاد میں سجنے والی محفلوں سے رحمتوں اور برکتوں کا وہ خزانہ ملتا ہے جس کی تاخیر آخرت تک ساتھ چلتی ہے۔
        

     

  • مالکن نے گھریلو ملازمہ کو تشدد کرکے ہلاک کردیا

    مالکن نے گھریلو ملازمہ کو تشدد کرکے ہلاک کردیا

    لاہور کے علاقے عسکری نائن میں تشدد کرکے گھریلو ملازمہ کو ہلاک کرنے کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، مالکن نے اقبال جرم بھی کر لیا ہے۔

    مبینہ تشدد سے ہلاک ہونے والی گھریلو ملازمہ دس سالہ ارم اوکاڑہ کی رہائشی تھی مالکن ناصرہ نے اقبال جرم کر لیا ہے، اس کا کہنا ہے کہ اسے ملازمہ پر پیسے چوری کرنے کا شبہ تھا۔ 

    ناصرہ کے شوہر الطاف کے مطابق وہ وقوعہ کے وقت گھر پر موجود نہیں تھا، اس کا کہنا ہے کہ اس بیوی کا ذہنی توازن درست نہیں ہے جبکہ بیٹے ابرار کے مطابق اس نے ملازمہ کو ہسپتال پہنچایا تھ 

    پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے اور انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔ 

    مقتولہ کی غمزدہ ماں نے وزیراعلٰی شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ اسے انصاف فراہم کیا جائے۔ 

  • لاہور:بادامی باغ میں باپ بیٹے کو قتل کردیا گیا

    لاہور:بادامی باغ میں باپ بیٹے کو قتل کردیا گیا

    لاہور کے علاقے بادامی باغ میں باپ بیٹے کو چلتے رکشے سے اتار کو قتل کر دیا گیا ۔

    لاہور کے علاقے بادامی باغ میں صبح صبح ہوا خوفناک واقعہ، موٹر سائیکلوں پر سوار کچھ افراد نے ایک رکشے کو روکا اور اس میں سوار باپ بیٹے کو سرعام گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کئے جانے والے افراد مقدمے کی سماعت کے لئے عدالت جارہے تھے، مقتول جہانگیر اور فیصل پر تین سال پہلے دو افراد کے قتل کا الزام تھا، جس کے مقدمے کی سماعت کے لئے دونوں گھر سے نکلے لیکن عدالت پہنچے نہ گھر بلکہ سر راہ موت کے گھاٹ اتار دئیے گئے۔

     

  • لاہور:عسکری 9 میں10سالہ یتیم ملازمہ مالکان کے تشدد سے جاں بحق

    لاہور:عسکری 9 میں10سالہ یتیم ملازمہ مالکان کے تشدد سے جاں بحق

    لاہور میں حیوانیت کا افسوس ناک مظاہرہ اس وقت دیکھنے میں آیا، جب دس سالہ یتیم گھریلو ملازمہ کو مالکان نے مبینہ تشدد سے جان سے مار ڈالا، لواحقین نے وزیراعلی پنجاب اور اعلی عدلیہ سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

    ارم نامی دس سالہ یتیم بچی جو لاہور کے علاقے عسکری نائن میں واقع ایک گھر میں کام کرتی تھی، رات گئے مالکان نے اسے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے باعث مظلوم ارم زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

    لواحقین یتیم بچی کی تشدد زدہ لاش دیکھ کر صدمے سے نڈھال ہو گئے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ اب مالکان مک مکا کرنے کی بات کر رہے ہیں لیکن وہ وزیراعلی پنجاب سے صرف انصاف چاہتے ہیں۔

    ماموں زاد بھائی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچی کو مالکان جب سروسز اسپتال لیکر آئے تو اس کی موت واقع ہوچکی تھی اور اس کے جسم پر تشدد کے گہرے نشانات تھے، جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع کی۔

     پولیس نے مالک الطاف محمود اور اسکے بیٹے کو حراست میں تو لے لیا ہے لیکن اس غریب اور یتیم بچی کو انصاف مل پائے گایا نہیں یہ ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

  • لاہور:گلوکارہ سائرہ نسیم کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

    لاہور:گلوکارہ سائرہ نسیم کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

    لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں گلوکارہ سائرہ نسیم کے گھر پر نامعلوم افراد نے بلا اشتعال فائرنگ کردی، سائرہ نسیم فائرنگ سے محفوظ رہیں۔

    گلوکارہ سائرہ نسیم کے مطابق رات گئے ایک تقریب سے گھر واپسی پر انکی گاڑی کے پیچھے مشکوک افراد لگ گئے جو پیچھا کرتے کرتے انکے گھر تک پہنچ گئے، نامعلوم افراد نے پہلے انکی گاڑی اور پھر انکے گھر کے دروازے پر فائرنگ کی، فائرنگ سے انکی گاڑی اور گھر کے دروازے کو شدید نقصان پہنچا۔

    گلوکارہ سائرہ نسیم کا کہنا ہے کہ ون فائیو پر واقعے کی اطلاع کے ایک گھنٹے بعد پولیس پہنچی، گلوکارہ نے وزیراعلی پنجاب سے فنکاروں کو سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
       

  • لاہور:لبرٹی مارکیٹ میں 2تاجر گروپوں میں تصادم

    لاہور:لبرٹی مارکیٹ میں 2تاجر گروپوں میں تصادم

    لاہور کے اہم تجارتی مرکز لبرٹی مارکیٹ میں دو تاجر گروپوں کے درمیان تصادم اور ہوائی فائرنگ سے مارکیٹ بند ہوگئی۔

    لبرٹی مارکیٹ کے تاجروں کے دو گروپوں میں تصادم اور ہوائی فائرنگ کے باعث لبرٹی مارکیٹ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شاپنگ پر آئے افراد میں بھگدڑ مچ گئی۔

    واقعہ کے بعد تاجروں نے دکانیں بند کردیں، پولیس نے موقع پر پہنچ کر متعدد افرد کو حراست میں لے لیا، ایک گروپ کا کہنا ہے کہ مخالف گروپ سود کا کاروبار کرتا ہے، روکنے پر انہوں نے فائرنگ کی اور بٹ مار کر ہمارے ایک ساتھی کو زخمی کیا۔

  • آل پاکستان آرمی نیزہ بازی کے مقابلے لاہور میں اختتام پذیر

    آل پاکستان آرمی نیزہ بازی کے مقابلے لاہور میں اختتام پذیر

    آل پاکستان آرمی نیزہ بازی کے مقابلے لاہور میں اختتام پذیر ہوگئے، گوجرانوالہ کور لاہور کو ہرا کر نئی چیمپیئن بن گئی۔

    آرمی نیزہ بازی مقابلوں کے فائنل میں پاک فوج کی چیمپیئن لاہور کور اپنے اعزاز کا دفاع نہ کرسکی، لاہور کینٹ پولو گراؤنڈ میں ہونے والے دو روزہ فائل مقابلوں کے آخری روز گوجرانوالہ کور نے لاہور کو ٹف ٹائم دیتے ہوئے آل پاکستان آرمی نیزہ بازی چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    کھلاڑی نیزہ بازی سنگل مقابلے میں بھی گوجرانوالہ کور آگے رہی جبکہ ڈبل مقابلے میں راولپنڈی نے میدان مار لیا، نیزہ بازی کے علاوہ آرمی پولو کے مقابلے بھی لاہور میں جاری ہیں، پولو اور نیزہ بازی مقابلے جیتنے والے کھلاڑیوں کیلئے ایوارڈ تقریب اتوار کو ہوگی۔
       

  • لاہور:واپڈا ملازمین کا مہنگائی، بیروزگاری،نجکاری کیخلاف مظاہرہ

    لاہور:واپڈا ملازمین کا مہنگائی، بیروزگاری،نجکاری کیخلاف مظاہرہ

    لاہور میں واپڈا ملازمین نے مہنگائی، بیروزگاری، بجلی گیس کی بندش اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ واپڈا پیغام یونین کی کال پر ہونےوالے احتجاجی مظاہرے کے بعد لاہور پریس کلب کے سامنے دھرنا بھی دیا گیا۔

    شرکاءنے بینرز اور پلے کارڈ زاٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی کیخلاف نعرے درج تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پیغام یونین احسان احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی کئی قومی اداروں کی نجکاری کی گئی ،جس سے ہزاروں ملازمین بیروزگار ہوئے۔

    مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ بنیادی اشیاءبھی عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے بجائے اِن کی اصلاح کی جائے تاکہ مزید ملازمین کوبیروز گار ہونے سے بچایا جا سکے۔