Tag: لاہور

  • لاہور:مال روڈ پرالفلاح بلڈنگ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

    لاہور:مال روڈ پرالفلاح بلڈنگ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

    لاہور کے مال روڈ پر الفلاح بلڈنگ کی تیسری منزل پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق علیٰ الصبح لاہور کے علاقے مال روڈ پر الفلاح بلڈنگ میں آگ بھڑک اٹھی تھی، جس کے بعد ریسکیو ٹیموں اور فائر بریگیڈ کی سات گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق تاریخی الفلاح بلڈنگ میں دفاتر قائم ہیں، آگ سے ہونے والے نقصان کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
       

  • لاہور:سابق گورنرسندھ کمال اظفر کی کتاب کی تقریب رونمائی

    لاہور:سابق گورنرسندھ کمال اظفر کی کتاب کی تقریب رونمائی

    سابق گورنر سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما کمال اظفرکی کتاب کی لاہور میں تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔ مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیگم عابدہ حسین، خورشید محمود قصوری، کمال اظفر اور دیگر نے کہا کہ کتاب "دی واٹرز آف لاہور" تاریخ پاکستان پر لکھی جانے والی ایک نادر کتاب ہے۔

    نوجوانوں کو یہ کتاب پڑھنی چاہے تاکہ انہیں اندازہ ہو یہ ملک کتنی قربانیاں دے کر حاصل کیا گیا ہے۔ کتاب کے مصنف نے کہا کہ وہ پاکستان کے بارے میں اسٹیٹ کے تاثر سے متفق نہیں۔ آنے والی صدی ایشیا کی صدی کہلائے گی۔

     

  • لاہور:4سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

    لاہور:4سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

    لاہور میں چار سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

    لاہور کے علاقہ نواب ٹاؤن میں چند روز قبل چار سالہ بچی کو دو سگوں بھائیوں سمیت تین افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، پولیس نے کیس کے دو ملزمان سگے بھائیوں کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا لیکن مرکزی ملزم نادر جٹ فرار ہو گیا تھا، جسے پولیس نے آج گرفتار کرلیا ہے۔

    وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کے نوٹس لینے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔
       

  • لاہور:موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم 2افراد جاں بحق

    لاہور:موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم 2افراد جاں بحق

    لاہور ميں موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتيجہ ميں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پوليس کے مطابق لاہور میں رائے ونڈ روڈ ارئياں اسٹاپ کے قريب لاہور کی طرف آتے ہوئے ايک موٹرسائيکل پر سوار دو افراد ايک سڑک کنارے کھڑي ٹريکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے۔

    عينی شاہدين کے مطابق موٹرسائيکل سوار دونوں افراد ٹرالی سے ٹکرانے کے بعد بری طرح زخمی ہوئے، جنکے سر پر گہري چوٹ لگی تھی، ریسکیو 1122 کی گاڑی دیر سے پہنچنے تک دونوں افراد نعیم مسیح اور دانش مسیح جاں بحق ہوگئے، پوليس نے موقع پر پہنچ کر ٹرالی کو قبضہ ميں لے ليا۔
           

  • لاہور:چہلم کا جلوس رواں دواں ،سخت سیکیورٹی انتظامات

    لاہور:چہلم کا جلوس رواں دواں ،سخت سیکیورٹی انتظامات

    لاہورمیں امام حسین علیہ السلام کا جلوس منزل کی جانب رواں دواں ہے، پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رانا عبدالجبار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چہلم کے جلوس کو سخت سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ 

    اس وقت تین اہلکار جلوس کے ساتھ اور روٹ پر تعینات ہیں جبکہ ہنگامی صورتحال میں ایس پی سی آئی اے کی زیرقیادت کوئیک ریسپانس فورس کسی وقت بھی طلب کی جا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چہلم کا جلوس رات 12 بجے کے قریب ختم ہو گا ۔

    دوسری جانب حضرت داتا گنج بخش کا عرس بھی جاری ہے۔ دونوں اجتماعات کے راستوں کو کنٹینرز لگا کر الگ کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے ایک ہفتہ کے دوران 50 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ علماء کی ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں 57 افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں سے 2 کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

     

  • ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان لاہور سے اسلام آباد روانہ

    ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان لاہور سے اسلام آباد روانہ

    رجب طیب اردگان لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    اسلام آباد میں ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان وزیراعظم نواز شریف سے ون آن ون ملاقات کریں گے، دونوں ملکوں کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط اور وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔
           

  • پاک ترک بزنس فورم سے نواز شریف اور رجب طیب اردگان کا خطاب

    پاک ترک بزنس فورم سے نواز شریف اور رجب طیب اردگان کا خطاب

    لاہور میں پاک ترک بزنس فورم سے خطاب میں وزیراعظم پاکستان اور ترک وزیراعظم نے دو طرفہ تجارت میں توسیع کے مواقع پر کھل کر بات کی۔

    لاہور میں پاک ترک بزنس فورم سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف نے ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاک ترک اقتصادی تعلقات بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

    نواز شریف نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ترکی کے تاجر پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کریں گے، ترک تاجروں کے دورہ سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا نیا باب کھلے گا، اور مستقبل میں پاک ترک تعلقات کومزید فروغ حاصل ہوگا۔

      ترک وزیراعظم نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے ساتھ تجارت کے حجم کو مزید بڑھانا چاہتا ہے اور وہ وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلنا چاہتے ہیں۔
       

  • لاہور:حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کاعرس مبارک شروع

    لاہور:حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کاعرس مبارک شروع

    شیخ سیّد ابو الحسن علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ المعروف داتا گنج بخش کا نو سو سترواں عرس لاہور میں شروع ہو گیا۔ عرس تین دن جاری رہے گا۔ شہر کا موسم شدید سرد،مگرعقیدت مندوں نے ماحول گرما رکھا ہے۔

    لاہور میں حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کی تقریبات کا آغاز وزریرخزانہ اسحاق ڈار نے مزار پر چادر چڑھاکر کیا۔ جس کے بعد دودھ کی سبیل کا افتتاح کیا گیا۔ عرس کے باقاعدہ آغاز سے پہلے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

    عرس مبارک کیلئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ افتتاحی تقریب میں وزیر مذہبی اوقاف عطا محمد مانیکا سمیت مختلف مذہبی رہنما اور علمائے کرام سمیت عمائدین شہر موجود تھے۔ عرس میں اندرون اور بیرون ممالک سے ہزاروں کی تعداد میں زائرین شریک ہو رہے ہیں۔ جس کیلئے محکمہ اوقاف و مذہبی امور نے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی ہے۔

    عرس کے دوران قومی محفل قرات۔ قومی محافل نعت اور سماع ہال داتا دربار کمپلیکس میں محافل ہوں گی۔ لاہور کا موسم سرد ہے لیکن عقیدت مندوں کے جذبوں کی حرارت نے داتا دربار کا ماحول گرما رکھا ہے۔ لوگ چادریں اٹھائے مزارپرپہنچ رہے ہیں۔ دعائیں اور منتیں مانگ رہے ہیں۔

     

  • لاہور:مہنگائی کیخلاف تحریک انصاف کا احتجاجی دھرنا شروع

    لاہور:مہنگائی کیخلاف تحریک انصاف کا احتجاجی دھرنا شروع

    تحریک انصاف کی جانب سے لاہورمیں مہنگائی کیخلاف احتجاجی دھرنا میں شرکت کے لئے لوگ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نےحکومت سے مہنگائی کیخلاف ایجنڈے کا مطالبہ کردیا،

    لاہور میں سخت سردی اورابرآلود موسم کے باوجود احتجاجی دھرنے میں شرکت کے لئے تحریک انصاف کے کارکنان جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنا اُن کی پارٹی کا جمہوری حق ہے۔ وہ دھرنےمیں مہنگائی کیخلاف صرف احتجاج ہی نہیں بلکہ حکومت کو تجاویز بھی دیں گے کہ اس کو کس طرح کم کیا جاسکتا ہے، 

    دھرنے میں شرکت کے لئے آنے والی تحریک انصاف کی خواتین ورکرز کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔اُن کا کہنا ہے کہ موسم کی سختیاں عوام کو ریلی میں شرکت سے نہیں روک سکتیں۔ دھرنے سے عمران خان کے علاوہ تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی خطاب کریں گے۔

    حکومتی رد عمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویز رشید نے پوچھا ہے کہ کیا عمران خان نے اپنے انتخابی منشور کے تحت خیبر پختونخوا میں منتخب ایس ایچ او لگا دیے،کیا اراضی کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کردیا، کیا صوبے کی پولیس کو غیر سیاسی بنا دیا؟ عمران خان نے سابق صوبائی حکومتوں کی کرپشن کے کتنے کیس پکڑے اور ان پر کیا کارروائی کی؟
        

     

  • پاک بھارت تعلقات میں وقت کے ساتھ بہتری آئے گی،حمزہ شہباز

    پاک بھارت تعلقات میں وقت کے ساتھ بہتری آئے گی،حمزہ شہباز

    رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پاک بھارت تعلقات میں وقت کے ساتھ بہتری آئے گی، کھیلوں سے دونوں ممالک کو قریب آنے کا موقع ملے گا۔

    لاہور میں پنجاب یوتھ فیسٹیول کے لوگو کی تقریب رونمائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ کھیلوں کو فروغ دینے سے معیشت مستحکم ہو گی،

    اس بار 100 ریکارڈز قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسپورٹس فیسٹیول کا مقصد کوئی تمغہ لینا نہیں بلکہ کچھ نیا کر کے دکھانا ہے۔