سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ویب سائٹس تاحال ایشیا کے امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل منعقد کی گئی تقریبات کے سحر سے نہیں نکل پائی ہیں۔
بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی نے اپنے سب سے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریبات پر 1200 کروڑ روپے سے زائد خرچ کیے ہیں جبکہ اس جوڑی کی شادی جولائی میں طے پائی ہے۔
اس پری ویڈنگ تقریب میں جہاں دنیا بھر کے مہمان توجہ کا مرکز بنے رہے وہی ایشا امبانی کا میناکاری اور زردوزی کے کام والا حسین لہنگا چولی توجہ کا مرکز ریا۔
View this post on Instagram
ایشا امبانی کے اس حسین لباس پر مینا کاری کا کام بنا ہوا ہے اور یہ بھارت کے ڈیزائنر ابو جانی سندیپ کھوسلا کا شاہکار ہے، اس جوڑے کے حوالے سے خود ڈیزائنر نے بتایا کہ چولی پر جڑاؤ کے پیس ٹاکے گئے ہیں جو خود ایشا امبانی نے ہی مہیا کیے تھے جبکہ لہنگے پر بھی مینا کاری کا کام کیا گیا۔
View this post on Instagram
انہوں نے بتایا کہ چولی پر لگے ٹیسل بھی جڑاؤ سے ہی تیار کیے گئے اور جڑاؤ کے علاوہ چولی پر سونے اور زردوزی کا کام بھی کیا گیا۔
واضح رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچٹ کی ’پری ویڈنگ‘ تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے، شادی کی پہلی تقریب ’ایورلینڈ میں ایک شام‘ کے عنوان سے رکھی گئی ہے۔
اس تقریب میں معروف امریکی گلوکارہ ریحانا پرفارم کریں گی۔ ریحانا ٹیم کے ہمراہ دو روز قبل گجرات کے شہر جام نگر پہنچی تھیں جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔