Tag: لبنان

  • ہیروئن اسمگلنگ کے لیے عروسی ملبوسات کا استعمال، ملزم گرفتار

    ہیروئن اسمگلنگ کے لیے عروسی ملبوسات کا استعمال، ملزم گرفتار

    بیروت: لبنان میں ہیروئن اسمگلنگ کے لیے عروسی ملبوسات استعمال کرنے والا ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لبنان میں اینٹی نارکوٹکس سیل نے عروسی ملبوسات میں ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، منشیات شمالی افریقہ کے ممالک کو اسمگل کی جا رہی تھی۔

    اینٹی نارکوٹکس سیل نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 2.2 کلو گرام ہیروئن برآمد کی، جو عروسی ملبوسات اور کچن کے سامان میں چھپائی گئی تھی۔

    لبنانی فورسز کے مطابق ملزم کے نیٹ ورک کا سراغ لگایا جا رہا ہے، ملزم کا تعلق لبنان سے ہے جو عروسی ملبوسات اور کچن کے سامان کی آڑ میں شمالی افریقہ میں ہیروئن اسمگل کر رہا تھا، اس کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، محکمہ انسداد منشیات کو یہ اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم افراد کارگو سروس کے ذریعے بڑی مقدار میں ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    اینٹی نارکوٹکس اہل کاروں نے شپمنٹ کی تلاشی لی تو اطلاع درست ثابت ہوئی، شپمنٹ میں بڑی تعداد میں عروسی ملبوسات اور کچن میں استعمال ہونے والے کٹلری سیٹس موجود تھے، جس کی تلاشی پر چھپائی گئی ہیروئن بھی برآمد ہو گئی۔

    اینٹی نارکوٹکس حکام کے مطابق اسمگلنگ کے لیے ملزم نے فرضی شناختی کارڈ کا استعمال کیا تھا، استعمال ہونے والے موبائل نمبر بھی تلف کر دیے گئے تھے، ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • لبنان ٹی وی کی معروف اینکر و میزبان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں

    لبنان ٹی وی کی معروف اینکر و میزبان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں

    دبئی: العربیہ ٹی وی کی معروف اینکر، نیوز کاسٹر نجوا قسیم دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں۔

    خلیجی میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان کے معروف ٹی وی چینل سے وابستہ سینئر اینکر اور نیوز کاسٹر نجوا قسیم دبئی میں واقع اپنے گھر میں موجود تھیں کہ اس دوران انہیں ہارٹ اٹیک ہوا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

    نجوا قسیم علاقی جنگی حالات، خطے کی سیاسی صورتحال اور ممالک کے درمیان تعلقات کے امور پر عبور رکھتی تھیں اور اس لیے ان کے ٹاک شوز بے حد مقبول اور جاندار تجزیے پسند کیے جاتے تھے۔

    العربیہ ٹی وی نیٹک ورک کے مطابق 52 سالہ نجوا قسیم نے چینل کی نشریات کی ابتدا سے ہی ادارے میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ 2003 سے العربیہ نیٹک ورک سے وابستہ تھیں۔

    اپنی پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران وہ 2004 میں عراقی دارالحکومت بغداد میں ہونے والے کار بم دھماکے میں بال بال محفوظ رہی تھیں، پروفیشنل کیریئر کے دوران انہیں بہت سے میڈلز سے بھی نوازا گیا تھا۔

  • بیٹی کی پیزا کھانے کی فرمائش نے باپ کی جان لے لی

    بیٹی کی پیزا کھانے کی فرمائش نے باپ کی جان لے لی

    بیروت: غربت وافلاس سے تنگ باپ بیٹی کی پیزا کھانے کی فرمائش پوری نہ کرسکا اور دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا لگا کر جان دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق لبنان کے دارالحکومت سے 122 کلو میٹر فاصلے پر ناجی نامی شہری بیٹی کی پیزا کھانے کی فرمائش پوری نہ کرسکا اور اس نے خودکشی کرلی۔ لبنانی شہری کافی عرصے سے بے روزگار تھا۔

    لبنانی شہری اپنی بیٹی کی فرمائش کو پورا کرنے کے لیے قصبے کی تمام دکانوں پر گیا مگر تمام دکان داروں نے اس سے پرانے قرض کا تقاضہ کیا اور اسے مزید رقم دینے سے صاف انکار کردیا۔ قرض نہ ملنے پر گھر کے عقبی حصے میں آکر ناجی نے ایک درخت سے رسی باندھ کر خود کو لٹکا دیا۔

    ناجی کی چھوٹی بیٹی منقوشہ زعتر اپنے والد کا انتظار کر رہی تھی کہ کب اس کے والد اس کے لیے پیزا لے کر آئیں گے لیکن اسے کیا پتہ تھا کہ اب اس کے والد کبھی واپس نہیں آئیں گے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق محلے کے دکان داروں نے بھی ناجی کو قرض دینا بند کر دیا تھا، لبنانی شہری قرض لے کر اپنے گھر والوں کی ضروریات پوری کر رہا تھا، دکان داروں کا کہنا تھا کہ اس پر 7 لاکھ لبنانی لیرا یعنیٰ 460 امریکی ڈالر قرض تھا جو اسے ادا کرنا تھا۔

  • لبنان میں حکومت مخالف پرتشدد مظاہرے، ہلاکتوں کا خدشہ

    لبنان میں حکومت مخالف پرتشدد مظاہرے، ہلاکتوں کا خدشہ

    بیروت: لبنان میں مظاہرین مسلسل ساتویں دن احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، پرتشدد مظاہرے کے باعث ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لبنان میں مظاہرین ملک کے سیاسی طبقے کی کارکردگی اور معاشی ابتری کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، حکام پر دباﺅ بڑھانے کے لیے مختلف علاقوں میں سڑکوں کو بلاک کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیروت اور باقی علاقوں میں گذشتہ روز بھی معمول کے مطابق مظاہرے ہوتے رہے، جنوبی لبنان کے نبطیہ میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا۔

    پولیس نے مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ النبطیہ کو حزب اللہ کا گڑھ قرار دیا جاتا ہے۔ گذشتہ روز یہاں پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 7 مظاہرین زخمی ہوئے۔

    النبطیہ میں فوج مداخلت نہ کرتی تو مظاہرے مزید پر تشدد انداز اختیار کر سکتے تھے تاہم فوج نے مظاہرین کو پرامن طور پرمنتشر کردیا، فوج نے مظاہرین اور شرپسند عناصر کو ایک دوسرے سے الگ کیا جس کے بعد شہری منتشر ہوگئے۔

    لبنان کےعوام نے حکمرانوں کو بدعنوان اور نااہل قرار دے دیا

    دوسری طرف النبطیہ بلدیہ نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ مظاہرین کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کے ذمہ دار وہ خود ہیں، بیان میں مظاہرین پر الزام عاید کیا یا کہ انہوں نے سرکاری املاک پر چڑھائی کی کوشش کی، پارکنگ اسٹینڈ بند کردیے اور سڑکیں بلاک کیں، اس کے باوجود انہیں احتجاج کی اجازت دی گئی۔

    غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے نقل وحرکت کو بحال کرنے کے لیے آپریشن شروع کیا مگر مظاہرین نے ان پر حملے کی کوشش کی جس کے جواب میں پولیس کو کارروائی کرنا پڑی۔

  • اسرائیل کی لبنان پر بمباری ریاستی خودمختاری پر حملہ ہے، ایران

    اسرائیل کی لبنان پر بمباری ریاستی خودمختاری پر حملہ ہے، ایران

    تہران: ایران نے لبنان پر اسرائیل کی بمباری کو آزاد ریاست کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ بات ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے وزارت کے ترجمان عباس موسوی کے ایک بیان میں سامنے آئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عباس موسوی نے کہا کہ لبنان پر صیہونی حملہ آزاد ریاست کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہے، عام طور پر اسرائیل نے لبنان پر حملہ کرکے بین الاقوامی امن و سلامتی کو مجروح کیا ہے۔

    ایرانی عہدیدار نے کہا کہ اسرائیل پر بین الاقوامی رائے عامہ کی خاموشی اور امریکا کے لامحدود حمایت سے فائدہ اٹھا کر لبنان کی مزاحمت کو کمزور کرنے کی کوشش کرنے کی کوشش قرار دیا۔

    اسرائیل سے کشیدگی، حماس نے حزب اللہ کی حمایت کا اعلان کردیا

    انہوں نے اقوام متحدہ سے اسرائیل کے بڑھتے مظالم کا نوٹس لینے اور غاصب صہیونی ریاست کی عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے بارے میں آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا۔

    اسرائیل اور لبنان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے ردعمل میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے حزب اللہ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

    خیال رہے کہ اسرائیل نے حالیہ دنوں میں لبنان کے سرحدی حدود پر فضائی بمباری کی تھی بعد ازاں مسلح شیعہ جماعت حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں پر حملے کے بعد اسرائیل اور لبنان کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کرگئی۔

    حزب اللہ نے اسرائیل کے شمالی علاقے میں اسرائیلی ملٹری بیس پر ٹینک شکن میزائل فائر کیے، جس کے باعث متعدد فوجیوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

  • اسرائیل سے کشیدگی، حماس نے حزب اللہ کی حمایت کا اعلان کردیا

    اسرائیل سے کشیدگی، حماس نے حزب اللہ کی حمایت کا اعلان کردیا

    غزہ: اسرائیل اور لبنان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے ردعمل میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے حزب اللہ کی حمایت کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق حماس نے اسرائیلی دشمن کے فوجی اڈے پر راکٹ حملوں کی مکمل تائید اور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی دشمن کو مزاحمتی قوتوں کو طاقت سے دبانے کی پالیسی مہنگی پڑے گی۔

    مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ حزب اللہ نے لبنان کی اسلامی مزاحمتی قوتوں کونشانہ بنانے کا جواب دیا ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس لبنانی قوم اور حزب اللہ کے ساتھ ہے اور صہیونی ریاست کی طرف سے عراق، شام، لبنان اور فلسطین میں جارحیت کی مذمت کرتی ہے۔

    لبنان پر اسرائیلی جارحیت کے بعد آخری حد تک جائیں گے: حزب اللہ

    بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ سمیت تمام مزاحمتی قتوں کو صہیونی دشمن کی جارحیت کا جواب دینے کا حق ہے۔ دشمن کی جارحیت اور مظالم کو اسی طرح روکنے پرمجبور کیا جاسکتا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فلسطین اور لبنان کی مزاحمتی قوتوں کے ہاتھ دشمن کے سامنے بندھے نہیں رہیں گے بلکہ ہم پوری قوت کے ساتھ ہرمحاذ پرصہیونی دشمن کا جواب دیں گے۔

  • لبنان پر اسرائیلی جارحیت کے بعد آخری حد تک جائیں گے: حزب اللہ

    لبنان پر اسرائیلی جارحیت کے بعد آخری حد تک جائیں گے: حزب اللہ

    بیروت: لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سرحد پر جھڑپ ختم ہوگئی ہے تاہم اس کے بعد ہم ایک ایسے دور میں داخل ہوچکے ہیں جس میں کوئی سرخ لکیر نہیں ہے۔

    حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کا کہنا ہے کہ حزب اللہ لبنان پر جارحیت کی صورت میں صہیونی دشمن کے خلاف آخری حد تک جائے گی۔

    میڈیار پورٹس کے مطابق حسن نصراللہ کا یہ بیان حزب اللہ کی طرف سے جاری کردہ ایک تصویری ریکاڈنگ کے چد گھنٹے بعد جاری کیا گیا ہے۔ اس فوٹیج میں حزب اللہ نے سرحد کے قریب اسرائیل کے افیفیم فوجی اڈے پر دو میزائل حملوں میں اسرائیلی فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان سے دوچار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت اب لبنان کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے اسرائیلی ڈرون طیاروں پرتوجہ مرکوز کرے گی۔

    اسرائیل کو ہماری خود مختاری پامال کرنے کی اجازت دینے وقت گزر چکا، اب حزب اللہ اپنے ملک کی سرحدوں کا دفاع کرے گی۔

    لبنان اسرائیل کشیدگی، بحرین کے شہریوں کو فوری طور پر انخلا کی ہدایت

    حسن نصراللہ نے خبردار کیا کہ ہمارا پیغام واضح ہے، اگر آپ جارحیت کریں گے تو تمہارے تمام فوجی، سرحدیں اور یہودی کالونیاں ہمارے نشانے پر ہوں گی۔

    انہوں نے صہیونی یاست کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہارے لیڈر بجمن نیتن یاھو لبنان پرحملہ کرکے حماقت کےمرتکب ہوئے ہیں، لبنان کے دفاع کے لیے ہمارے سامنے کوئی سرخ لکیر نہیں، حزب اللہ اپنے وطن اور قوم کے دفاع کے لیے ہر سطح پرجائے گی۔

  • لبنان اسرائیل کشیدگی، بحرین کے شہریوں کو فوری طور پر انخلا کی ہدایت

    لبنان اسرائیل کشیدگی، بحرین کے شہریوں کو فوری طور پر انخلا کی ہدایت

    منامہ: لبنان اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر بحرین کی وزارت خارجہ نے لبنان میں مقیم اپنے شہریوں کو فوری طور پر وہاں سے نکل جانے کی ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران میں رونما ہونے والے سیکیورٹی واقعات کے باعث شہریوں کو بحرین واپس آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    بحرین کی نیوز ایجنسی کے مطابق مملکت بحرین کی وزارتِ خارجہ جمہوریہ لبنان میں موجود تمام شہریوں پر زور دیتی ہے کہ وہاں سے فوری طور پر نکل جائیں۔

    اس ملک میں رونما ہونے والے پیش نظر ہرکسی کو پیشگی حفاظتی اقدامات کرنے چاہئیں۔ بحرین نے قبل ازیں اپنے شہریوں کو یہ ہدایت کی تھی کہ وہ کسی بھی وجہ سے لبنان کا سفر اختیار نہ کریں۔

    دوسری جانب فرانس کی وزارت خارجہ کی جانب سے بیان جاری ہوا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی فوجی گاڑی کو نشانہ بنانے کے بعد جنوبی لبنان میں سرحد کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے تدارک کے لیے پیرس حکومت مشرق وسطی میں رابطے تیز کررہی ہے۔

    فرانس کی حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوشش

    یاد رہے کہ دو روز قبل لبنان کی مسلح شیعہ جماعت حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں پر حملے کے بعد اسرائیل اور لبنان کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کرگئی۔

    حزب اللہ نے اسرائیل کے شمالی علاقے میں اسرائیلی ملٹری بیس پر ٹینک شکن میزائل فائر کیے، جس کے باعث متعدد فوجیوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

  • اسرائیل لبنان کشیدگی میں اضافہ، حزب اللہ کا اسرائیلی ملٹری بیس پر حملہ، فوجیوں کی ہلاکتیں

    اسرائیل لبنان کشیدگی میں اضافہ، حزب اللہ کا اسرائیلی ملٹری بیس پر حملہ، فوجیوں کی ہلاکتیں

    بیروت: لبنانی عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں پر حملے کے بعد اسرائیل اور لبنان کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل کے شمالی علاقے میں اسرائیلی ملٹری بیس پر ٹینک شکن میزائل فائر کیے، جس کے باعث متعدد فوجیوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ نے دعویٰ کیا کہ میزائل حملوں میں اسرائیلی ٹینک تباہ اور اس میں سوار اسرائیلی فوجیوں ہلاک ہوئے ہیں تاہم اسرائیل نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔

    حزب اللہ کے حملوں کے بعد اسرائیل نے لبنان کے جنوبی علاقے میں بمباری کی اور کئی گولے داغے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان انتہائی سنگین صورت حال ہے۔

    فضائی حدود کی خلاف ورزی، اسرائیلی ڈرون طیارے لبنانی فوج کے نشانے پر

    دوسری جانب اسرائیلی ڈرون لبنانی سرحدوں پر اڑان کرتے دیکھے گئے ہیں، گذشتہ دنوں جنوبی لبنان کے اطراف اسرائیلی ڈرون طیاروں نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جس پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے لبنانی فوج نے جاسوس طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا تھا۔

    بعد ازاں لبنان کی اعلیٰ دفاعی کونسل نے اسرائیلی فوج کے جنوبی لبنان میں ڈورن حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ لبنان اپنے دفاع کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا بھرپور حق ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیل نے لبنان کے جنوب میں حزب اللہ کے مراکز پر ڈرون حملے کیے تھے جن میں تنظیم کے مراکز کو نقصان پہنچایا گیا۔

  • فضائی حدود کی خلاف ورزی، اسرائیلی ڈرون طیارے لبنانی فوج کے نشانے پر

    فضائی حدود کی خلاف ورزی، اسرائیلی ڈرون طیارے لبنانی فوج کے نشانے پر

    بیروت: لبنانی فوج نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر اسرائیلی ڈرون طیاروں پر فائرنگ کردی۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی لبنان کے اطراف اسرائیلی ڈرون طیاروں نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جس پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے لبنانی فوج نے جاسوس طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان حکوت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جاسوس طیاروں نے کسی قسم کی جارحیت کا مظاہرہ نہیں کیا، لبنانی فوج کی فائرنگ سے طیارے اسرائیلی حدود میں داخل ہوگئے۔

    حال ہی میں اسرائیلی نے جنوبی لبنان میں ڈرون حملے بھی کیے ہیں۔ دوسری جانب لبنان کی اعلیٰ دفاعی کونسل نے اسرائیلی فوج کے جنوبی لبنان میں ڈورن حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان اپنے دفاع کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا بھرپور حق ہے۔

    اسرائیل کا ڈرون طیارہ لبنان میں گرکرتباہ

    لبنانی ڈیفنس کونسل نے ہونیوالے اجلاس میں اسرائیلی فوج کے جنوبی لبنان میں ڈورن حملوں کی شدید مذمت کی۔ اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیکیورٹی کی صورت حال کاجائزہ لیا گیا۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کےلئے تیار ہے۔ اسرائیل کی طرف سے لاحق خطرات کے تدارک کے لئے تمام دفاعی اقدامات کیے جائیں گے۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل اسرائیل نے لبنان کے جنوب میں حزب اللہ کے مراکز پر ڈرون حملے کیے تھے جن میں تنظیم کے مراکز کو نقصان پہنچایا گیا۔