Tag: لبنان

  • کیا اسرائیل لبنان میں زمینی حملہ بھی کرنے والا ہے؟

    کیا اسرائیل لبنان میں زمینی حملہ بھی کرنے والا ہے؟

    اسرائیلی فورسز نے فوجی ساز و سامان کے ساتھ ممکنہ طور پر لبنان کی سرحد کے قریب جمع ہونا شروع کر دیا ہے۔

    الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوجی ممکنہ طور پر جنگی ساز و سامان اور گاڑیوں کے ساتھ لبنان کی سرحد کے قریب جمع ہو رہے ہیں، اور لبنان پر ممکنہ زمینی حملے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔

    اسرائیل نے اپنے وسیع حملے کے آغاز کے بعد جنوبی مضافات سے باہر لبنان کے دارالحکومت پر اپنے پہلے حملے میں بیروت کے علاقے کولا پر بمباری کی ہے۔

    لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 105 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ صہیونی فوج کے جیٹ طیاروں کی ملک بھر میں مسلسل بمباری جاری ہے۔

    واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی دفاعی افواج لبنان کے ساتھ سرحد پر ممکنہ حملے کی تیاری کر رہی ہیں اور جعمہ کو بھی انھوں نے بڑے پیمانے پر فوجیوں کی تعیناتی کی ہے۔

    وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو بتایا تھا کہ ’’جب تک ہم فتح حاصل نہیں کر لیتے تب تک لڑیں گے۔‘‘ اسرائیل کے چیف آف اسٹاف ہرزی حلوی نے اس ہفتے فوجیوں سے کہا تھا کہ وہ ’’دشمن کے علاقے میں داخل ہونے‘‘ کے لیے تیاری کریں۔

    ادھر ایران کے ایک اعلیٰ فوجی کمانڈر نے جمعہ کو کہا کہ اسرائیل کی جانب سے حزب اللہ کے خلاف زمینی کارروائی کا اختتام اسرائیل کے لیے ’’بڑی شکست‘‘ پر ہوگا۔

  • اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا لبنان پر حملے جاری رکھنے کا اعلان

    اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا لبنان پر حملے جاری رکھنے کا اعلان

    تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے لبنان پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے، نیتن یاہو نے کہا کہ جو اسرائیل پر حملہ کرے گا، اس کو نشانہ بنائیں گے۔

    انھوں نے ہفتے کے روز اپنے بیان میں کہا اسرائیل کے مقاصد کے حصول کے لیے حسن نصر اللہ کو ختم کرنا ضروری تھا، ہم نے ان گنت اسرائیلوں کی موت کے ذمہ داروں سے بدلہ لے لیا، حسن نصر اللہ اور ان کے ساتھی اسرائیل کو تباہ کرنا چاہتے تھے۔

    تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حسن نصر اللہ کی موت مشرق وسطیٰ میں پھیلتے ہوئے تنازع کو ختم کرنے کے لیے کافی نہیں ہے، آئی ڈی ایف کی طرف سے حزب اللہ پر لگائی گئی تباہ کن ضربیں کافی نہیں ہوں گی۔

    واضح رہے کہ 64 سالہ نصر اللہ کو مشرق وسطیٰ کی بااثر شخصیات میں شمار کیا جاتا تھا اور انھوں نے حزب اللہ کو ایک بڑی فوجی اور سیاسی قوت میں تبدیل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

    اسرائیل کی لبنان میں بمباری، 77 شہری شہید

    حسن نصراللہ 1992 سے لبنان میں مقیم گروپ کی قیادت کر رہے تھے، اسرائیل کی جانب سے گروپ کے سابق سربراہ عباس الموسوی کے قتل کے بعد انھوں نے تنظیم کی باگ ڈور سنبھالی۔

    نتین یاہو نے ایران کو بھی تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے اسرائیل پر حملہ کیا تو اسے بھی فیصلہ کُن جواب دیا جائے گا، دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ لبنان پر حملہ کرنے والوں کو پچھتانا پڑے گا۔ ادھر ایران نے اسرائیلی جارحیت پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے، اقوامِ متحدہ میں ایرانی مندوب نے سلامتی کونسل کے 15 اراکان کو خط لکھ دیا ہے۔

  • حزب اللہ ’’لبنان غزہ کی طرح اسرائیل کیلئے تر نوالہ ثابت نہیں ہوگا‘‘

    حزب اللہ ’’لبنان غزہ کی طرح اسرائیل کیلئے تر نوالہ ثابت نہیں ہوگا‘‘

    لبنان میں حزب اللہ پر ہونے والے اسرائیلی حملوں سے متعلق سینئر تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ لبنان غزہ کی طرح اسرائیل کیلئے تر نوالہ ثابت نہیں ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں میزبان ماریہ میمن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار برائے مشرق وسطیٰ امور منصور جعفر نے لبنان اور اسرائیل کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

    انہوں نے بتایا کہ گریٹر اسرائیل کے ایجنڈے پر کام شروع کردیا گیا ہے لیکن اسرائیل جو چاہ رہا ہے وہ غزہ میں کسی حد تک تو ممکن ہے لیکن لبنان میں اس کو اپنے ارادوں میں کامیابی ملنا مشکل ہے کیونکہ لبنان کے پیچھے مغربی طاقتیں اور گلف ریاستوں کے مفادات ہیں اور وہ اسے اسرائیل کے ہاتھوں کبھی غیر مستحکم نہیں ہونے دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ حماس کی طرز کی جماعت نہیں بلکہ لبنان کی ایک طاقتور جماعت ہے اور وہ وہاں کی سیاست میں کنگ میکر کی حیثت رکھتی ہے۔

    حسن نصراللہ کی شہادت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ ایک منظم جماعت ہے حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد بھی ان کے قدم نہیں لڑکھڑائے اور انہوں نے اس دن بھی اسرائیل پر 65 کے قریب میزائل اور راکٹ فائر کیے۔

    منصور جعفر نے بتایا کہ سال 2006 میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ہونے والی جنگ میں آخر کار 45 روز بعد اسرائیل اقوام متحدہ میں جاکر جنگ بندی کرانے پر مجبور ہوگیا تھا۔

  • اسرائیل کی لبنان میں بمباری، 77 شہری شہید

    اسرائیل کی لبنان میں بمباری، 77 شہری شہید

    بیروت : اسرائیل نے غزہ کے بعد لبنان میں ایک نیا محاذ جنگ کھول رکھا ہے، تازہ حملے میں بمباری سے مزید77لبنانی شہید ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے لبنان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت کم از کم 77 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

    لبنانی وزارت صحت کے مطابق 8اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں 1600لبنانی شہری شہید ہوچکے ہیں، شہید لبنانی شہریوں میں 104بچے اور194خواتین شامل ہیں۔

    وزارت صحت کے مطابق اسرائیل بیروت اور اطراف میں مسلسل بمباری کررہا ہے، لبنان میں 2روز کے دوران طبی عملے کے14 ارکان شہید ہوچکے۔

    لبنان کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کے جیٹ طیارے ملک بھر میں، بشمول دارالحکومت بیروت کے مضافاتی علاقوں میں مسلسل بمباری کر رہے ہیں۔ اسرائیلی فضائیہ نے یمن کے حُدیدہ اور راس عیسیٰ میں بجلی گھر اور بندرگاہ کو نشانہ بنایا ہے۔

    دوسری جانب اسرائیل کی جانب مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی بھی جاری ہے، اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے غزہ میں مزید 28فلسطینی شہید ہوگئے۔

    اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد42ہزار سے زائد ہوگئی، شہداء میں ساڑھے16ہزار سے زائد فلسطینی معصوم بچے شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 96ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں، حملوں کے بعد10ہزارسے زائد فلسطینی لاپتا ہیں۔

  • سعودی عرب کا خطے میں بڑھتے تنازعات پر بین الاقوامی برادری سے سخت مؤقف اختیار کرنے کا مطالبہ

    سعودی عرب کا خطے میں بڑھتے تنازعات پر بین الاقوامی برادری سے سخت مؤقف اختیار کرنے کا مطالبہ

    سعودی عرب نے خطے میں بڑھتے تنازعات پر بین الاقوامی برادری سے سخت مؤقف اختیار کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ اسرائیل کی بڑھتی جارحیت دنیا کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، جارح کو سزا نہ دینے سے قیام امن کے اہداف حاصل نہیں کیے جا سکتے۔

    شہزادہ فیصل نے کہا کہ سعودی عرب جنگ کے آغاز سے اب تک فلسطینی عوام کے لیے 5 ارب ڈالرز امداد دے چکا ہے، اور یو این امدادی ایجنسیوں کے تعاون سے 106 ارب ڈالرز کے پراجیکٹس پر کام کر رہا ہے۔

    شہزاد فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب یمن بحران اور بحیرۂ احمر کی صورتِ حال کے پُرامن حل کے لیے ہر کوشش کی حمایت کر رہا ہے، روس یوکرین بحران ختم کرنے کے لیے بھی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

    حسن نصر اللہ کی شہادت پر لبنان میں 3 روزہ سوگ کا اعلان

    انھوں نے خطاب میں کہا کہ افغانستان کو دہشت گردوں کا شکار بننے کے لیے اکیلا نہیں چھوڑا جا سکتا، افغانستان کی صورتِ حال جنگجو ملیشیا اور مختلف گروپوں کے لیے سازگار بنی ہوئی ہے، وہاں انسانی بحران اور سیکیورٹی صورت حال درست کرنا ضروری ہے۔

    سعودی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ اُمید ہے ایران خصوصاً اپنے ایٹمی اور بیلسٹک میزائل پروگرام پر بین الاقوامی برادری سے تعاون کرے گا۔

  • حسن نصر اللہ کی شہادت پر لبنان میں 3 روزہ سوگ کا اعلان

    حسن نصر اللہ کی شہادت پر لبنان میں 3 روزہ سوگ کا اعلان

    بیروت: حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت پر لبنان میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لبنان کی حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد لبنان میں کل سے تین روزہ سوگ ہوگا، لبنانی وزیر اعظم نے کہا کہ سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں رہے گا۔

    حسن نصراللہ کی تدفین تک سرکاری ادارے بند رہیں گے، حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد نعیم قاسم تنظیم کے عبوری سربراہ مقرر کر دیے گئے ہیں۔

    نعیم قاسم 1992 میں حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مقرر ہوئے تھے، نعیم قاسم حزب اللہ شوریٰ کمیٹی کے مسلسل 3 مرتبہ رکن بھی رہ چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ دو دن قبل اسرائیل نے بیروت میں ایک بنکر بسٹر میزائل حملہ کر کے حزب اللہ کے کئی رہنماؤں کو قتل کر دیا تھا، حملے کے وقت حسن نصراللہ بھی 6 عمارتوں کے نیچے بنائے گئے بنکر میں موجود تھے، حزب اللہ کے جس ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا گیا وہ رہائشی عمارتوں کے نیچے تھا۔

    امریکی صدر نے حسن نصراللہ کی شہادت اسرائیل کا منصفانہ اقدام قرار دے دیا

    ترجمان حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ گروپ کے سینئر رہنما علی کرکی، حسن نصر اللہ کی بیٹی زینب بھی اسرائیلی حملے میں شہید ہوئی ہیں، شام لبنان میں القدس فورس کے کمانڈر عباس نیلفوروشن بھی اس حملے میں شہید ہوئے۔

  • ایرانی طیارے کی آمد، اسرائیل نے بیروت ایئرپورٹ کا کنٹرول ہیک کر لیا

    ایرانی طیارے کی آمد، اسرائیل نے بیروت ایئرپورٹ کا کنٹرول ہیک کر لیا

    بیروت: ایرانی طیارے کی آمد پر اسرائیل نے بیروت ایئرپورٹ کا کنٹرول ہیک کر لیا۔

    انادولو ایجنسی کے مطابق لبنان کے سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز بیروت کے رفیق حریری بین الاقوامی ایئرپورٹ کے کنٹرول ٹاور کو ہیک کیا، اور ایک ایرانی مسافر طیارے کو لینڈ کرنے کی کوشش کے خلاف دھمکیاں دیں۔

    دھمکیوں کے بعد لبنان میں حکام نے ایرانی طیارے کو ملکی فضائی حدود میں داخلے سے روک دیا، لبنان کے وزیر ٹرانسپورٹ نے ایرانی مسافر طیارے کو بیروت ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہ دی۔

    لبنانی وزارت ٹرانسپورٹ نے ایئرپورٹ کے حکام کو ہدایت کی کہ ایرانی طیارے کو لبنان کی فضائی حدود میں داخل ہونے سے روکا جائے، اسرائیلی دھمکیوں کے بعد اگر طیارہ ایئرپورٹ پر اترا تو اسے نشانہ بنایا جائے گا۔

    لبنانی وزارت کے ذرائع نے انادولو کو تصدیق کی کہ یہ ہدایت اسرائیلی فوج کے جارحانہ انداز کے بعد جاری کی گئی ہے، دوسری طرف اسرائیل کی جانب سے ان اطلاعات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

    حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ مارے گئے، اسرائیلی فوج کا دعویٰ

    تاہم ہیکنگ کے واقعے سے چند گھنٹے قبل اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہگاری نے خبردار کیا تھا کہ حزب اللہ کو کوئی بھی ہتھیار منتقل کیے جانے کی اجازت نہیں دے گی، چاہے وہ بیروت کے ایئرپورٹ ہی سے کیوں نہ ہو۔

  • لبنان پر اسرائیلی حملے نے ’’گیم رولز چینج‘‘ کر دیے، ایران

    لبنان پر اسرائیلی حملے نے ’’گیم رولز چینج‘‘ کر دیے، ایران

    تہران: لبنان میں ایرانی سفارت خانے نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کے حملے نے ’’گیم رولز چینج‘‘ کر دیے ہیں، اسرائیل کو اس کی سزا دی جائے گی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیروت میں ایرانی سفارت خانے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ X پر اپنے اکاؤنٹ سے لکھا کہ اسرائیلی حکومت نے ایک بار پھر خوں ریز قتلِ عام کا ارتکاب کیا ہے اور اسرائیل گنجان آباد رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر اپنے وحشیانہ جرائم کو چھپانے کے لیے جھوٹے جواز پیش کر رہا ہے۔

    سفارت خانے کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ یہ قابلِ مذمت جرم اور غیر ذمہ دارانہ رویہ ایک سنگین بگاڑ کی نشان دہی کرتا ہے، جو کھیل کے قواعد کو بدلنے کے مترادف ہے۔

    ادھر بیروت حملے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی نے کہا کہ اسرائیل نے سرخ لکیر عبور کر دی ہے، صورت حال انتہائی سنگین ہو چکی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ حزب اللّٰہ کے سربراہ کی ہلاکت کی صورت میں متبادل قیادت تحریک کو چلانے کے لیے تیار ہے۔

    حسن نصر اللہ سے متعلق ایرانی میڈیا کا بڑا دعویٰ

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مشرق وسطیٰ کا تنازع مذاکرات سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا، اور کہا کہ فریقین جو انتخاب کریں گے اسی سے خطے کے مستقبل کا تعین ہوگا، اور اس سے خطے کے لوگوں پر گہرے اثرات ہوں گے۔

    آسٹریلوی وزیر خارجہ نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کہا کہ لبنان کو غزہ نہیں بننے دے سکتے، گزشتہ روز سلامتی کونسل کے اجلاس میں سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • اسرائیلی آرمی چیف نے 2 ریزرو بریگیڈز کو لبنان کی سرحد پر بلا لیا

    اسرائیلی آرمی چیف نے 2 ریزرو بریگیڈز کو لبنان کی سرحد پر بلا لیا

    تل ابیب: اسرائیلی آرمی چیف نے 2 ریزرو بریگیڈز کو لبنان کی سرحد پر بلا لیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کے ساتھ سرحد پار لڑائی میں شدت آتے ہی اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز دو ریزرو بریگیڈز کو لبنان کے ساتھ شمالی سرحد پر بلا لیا ہے۔ ایک فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں بریگیڈز کو ’’شمالی میدان میں آپریشنل مشنز‘‘ کے لیے بلایا گیا ہے۔

    غزہ کے بعد لبنان میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کا دائرہ پھیلنے لگا ہے، عالمی سطح پر اس خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے، ایسے میں اسرائیلی چیف آف اسٹاف نے لبنان میں ممکنہ دراندازی کے لیے فوج کو تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ لبنان پر زمینی حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔

    لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حلوی نے ٹینک بریگیڈ سے خطاب میں کہا کہ ہم سارا دن حملے کرتے رہے ہیں، یہ حملے آپ کے وہاں داخل ہونے کا میدان تیار کرنے کے لیے ہیں، اور حزب اللہ پر مسلسل ضرب لگانے کے لیے، حزب اللہ کے ٹھکانوں تک بہت اندر تک پہنچیں، اور وہاں دشمن کو ہمیشہ کے لیے تباہ کر دیں۔

    صحافی کے لائیو انٹرویو کے دوران اچانک میزائل حملہ ہو گیا، خوفناک ویڈیو وائرل

    واضح رہے کہ لبنان میں اسرائیل کے پے درپے حملے جاری ہیں، اسرائیلی طیاروں کی جنوبی علاقوں میں بمباری میں 72 افراد شہید ہو گئے ہیں، 4 دنوں میں شہدا کی تعداد 620 ہو گئی ہے۔

    اس صورت حال پر غور کے لیے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ لبنان کوایک اور غزہ نہیں بننا چاہیے، مکمل جنگ کو ہر صورت روکنا ہوگا۔ امریکا اور فرانس نے مشترکہ طور پر 21 دن کی عارضی جنگ بندی کی تجویز پیش کی۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ عارضی جنگ بندی کے لیے امریکا کے ساتھ کام کر رہے ہیں، جلد منصوبہ سامنے آ جائے گا۔ آسٹریلیا، کینیڈا، یورپی یونین، جرمنی، اٹلی، جاپان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر نے اس تجویز کی حمایت کی۔

  • صحافی کے لائیو انٹرویو کے دوران اچانک میزائل حملہ ہو گیا، خوفناک ویڈیو وائرل

    صحافی کے لائیو انٹرویو کے دوران اچانک میزائل حملہ ہو گیا، خوفناک ویڈیو وائرل

    بیروت: غزہ کے بعد صہیونی فورسز نے لبنان پر وحشیانہ بمباری شروع کر دی ہے، لبنان کی ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ عین اس وقت خوفناک دھماکا ہوا جب ایک صحافی لائیو انٹرویو کے لیے تیار ہو گیا تھا۔

    لبنان کے صحافی فادی بودایا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں یہ خوفناک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ لائیو انٹرویو کی تیاری کر رہے تھے کہ اچانک ان کے گھر پر میزائل حملہ ہو گیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زوردار دھماکا ہوتا ہے اور سب کچھ دہل جاتا ہے۔

    صحافی فادی بودایا ’میرا انٹرنیشنل نیٹ ورک‘ کے چیف ایڈیٹر ہیں، انھوں نے ویڈیو ایکس پر شیئر کی جو وائرل ہو گئی، ان کے گھر کا ایک حصہ میزائل کی زد پر آ گیا تھا، دھماکے میں فادی بودایا خوش قسمتی سے بچ گئے تھے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آغاز میں فادی بودایا پرسکون انداز میں انٹرویو کر رہے ہیں، جب اچانک ان کے گھر پر میزائل گرتا ہے، وہ یہ انٹرویو اسکائپ کے ذریعے کر رہے تھے، حادثے کے بعد بہت سے لوگوں نے فادی بودایا کی خیریت جاننے کی کوشش کی، حملے کے کچھ دیر بعد انھوں نے ٹوئٹر پر اپنی خیریت کی اطلاع دی۔