Tag: لرزہ خیز واردات

  • دوست نے  صرف ’1500‘ روپے کے تنازع پر دو بھائیوں کو اغوا کے بعد قتل کردیا

    دوست نے صرف ’1500‘ روپے کے تنازع پر دو بھائیوں کو اغوا کے بعد قتل کردیا

    پنجاب میں دو نوجوان کے قتل کی لرزہ خیز واردات سامنے آئی ہے جس میں ملزمان نے اپنے ہی دوست کو اغوا کیا اور قتل کر ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق مریدکے کے علاقے افضل کوٹ سے دو روز قبل اغوا ہونے والے دو بھائیوں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہے جنہیں دو سگے بھائی دوستوں نے 1500 کے تنازع پر اغوا کے بعد قتل کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 3 روز قبل مریدکے کے علاقے افضل کوٹ سے 19 اور 20 سالہ نوجوان عبد الرحمان، ابوذر کو اغوا کیا گیا تھا، پولیس نے شک کی بنیاد پر مقتولین کے دوستوں کو حراست میں لیا۔

    لندن، سارہ شریف قتل کیس میں عدالت نے باپ اور سوتیلی ماں کو مجرم قرار دیدیا

    دوران تفتیش حراست میں لیے گئے ملزمان نے قتل کا اعتراف کیا اور بتایا کہ تین ماہ قبل 1500 روپے کے معاملے پر مقتولین اور ملزمان میں جھگڑا ہوا تھا، اغوا کے بعد ملزمان مغویوں کے والدین سے 20 لاکھ تاوان مانگتے رہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین 20 سالہ ابو ہریرہ، 19 سالہ رحمان کی لاشیں بھی برآمد کرلی گئیں جبکہ دونوں ملزمان بھائیوں حماد اور نعمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق مقتولین اور ملزمان ایک ہی جگہ پر جوتے بنانے کا کام کرتے تھے، دوران تفتیش ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے اغوا کی رات ہی دونوں بھائیوں کو تشدد اور گلی میں رسی کا پھندا ڈال کر قتل کیا تھا۔

    پولیس کے مطابق تھانہ صدر میں دہرے قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے جبکہ آلٰہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

  • راولپنڈی میں  لرزہ خیز واردات ، سفاک باپ نے 2 کمسن بیٹیوں کو قتل کر ڈالا

    راولپنڈی میں لرزہ خیز واردات ، سفاک باپ نے 2 کمسن بیٹیوں کو قتل کر ڈالا

    راولپنڈی : سفاک باپ نے 2 کمسن بیٹیوں کو قتل کر ڈالا اور بیوی کو بھی شدید زخمی کر دیا، پولیس نے قاتل باپ کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تھانے ارا بازار کے علاقے راجہ مارکیٹ نورانی مسجد والی گلی میں قتل کی لرزہ خیز واردات سامنے آئی ، جہاں سفاک باپ نے دو بچیاں قتل کرکے بیوی کو بھی شدید زخمی کردیا۔

    پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی قاتل کو گرفتار کر لیا اور گرفتار سفاک ملزم عثمان سے پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    شدید زخمی خاتون کی عائشہ بی بی کے نام سے شناخت ہوئی جبکہ مقتول بچیوں کی شناخت انوش عثمان اور لاریب عثمان کے نام سے ہوئی، لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ابتدائی تحقیقات کے بعد ہسپتال منتقل کی جائیں گی۔

    گذشتہ روز پنجاب کے ضلع ساہیوال میں بیٹی پیدا ہونے پر باپ اور دادی نے ملکر نومولود بیٹی کو مار دیا تھا، پولیس نے بتایا تھا کہ اوکاڑہ کی رہائشی خاتون کی ڈیڑھ سال قبل شادی ہوئی تھی، 8 جولائی کو بیٹی پیدا ہوئی، باپ اور دادی خوش نہیں تھے، بچی کی پیدائش کے بعد والدہ سے بچی کو چھینا اور مبینہ طور پر قتل کردیا۔

  • دہرے قتل کی لرزہ خیز واردات، باپ نے دو کمسن بٹیوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

    دہرے قتل کی لرزہ خیز واردات، باپ نے دو کمسن بٹیوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

    شام میں ایک شخص نے اپنی دو کم سن بچیوں کو قتل کرنے کے بعد انہیں دفن کیا اور اس کے بعد خود کو بم دھماکے سے اڑا دیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ شمالی شام کے شہر حلب میں پیش آیا ہے جہاں ایک سفاک والد نے اپنی دو بچیوں کو قتل کرکے خود کشی کر لی ہے۔

    شام کی وزارت داخلہ نے اس حوالے سے کہا کہ حلب گورنری پولیس کمانڈ سے ایک رپورٹ موصول ہوئی ہے کہ حلب کے علاقے تل شغیب میں اپنے گھر میں حسن جدعو نامی شخص نے اپنی دو بیٹیوں کو قتل کر دیا۔ قتل کے بعد اس نے بچیوں کی لاشیں گھر کے قریب ہی دفن کر دی تھیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ فوری طور پر حلب میں کریمنل سیکیورٹی برانچ کی ٹیم شکایت کے مقام پر پہنچی تو گھر پہنچنے پر پتا چلا کہ باپ نے اپنی مزید دو بیٹیوں حبا اور حلا کو یرغمال بنا رکھا تھا،  اس نے دھمکی دی کہ اگر کوئی اس کے قریب آیا تو وہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ دھماکہ کر دے گا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس نے فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس پر تین بموں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ان میں سے ایک دھماکہ ہوا، جس سے اس کی دو بیٹاں وہ خود اور متعدد سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔

    وزارت نے بتایا کہ زخمیوں کو حلب کے یونیورسٹی اسپتال میں علاج کے لیے لے جایا گیا اور چند گھنٹوں بعد بچیوں کے قاتل والد کی اسپتال میں موت واقع ہو گئی۔

    سکیورٹی حکام نے گھر کی تلاشی لی، تلاشی کے دوران 14 سال کی سیدرہ کی لاش گھر کے صحن میں دفن پائی گئی۔ مقتول بچیوں کی ایک بہن نورا نے بتایا کہ سدرہ کے قتل کے بعد اس کی ایک دوسری بہن جس کی عمر تیرہ سال تھی کو قتل کر کے اسے بھی گھر کے صحن میں دفن کیا گیا۔ اس کی شناخت المیس کے نام سے کی گئی تھی۔