Tag: لرننگ لائسنس

  • ٹرک اور وین تصادم، فرار ٹرک ڈرائیور گرفتار، لرننگ لائسنس کا انکشاف

    ٹرک اور وین تصادم، فرار ٹرک ڈرائیور گرفتار، لرننگ لائسنس کا انکشاف

    کراچی: ٹھٹھہ میں چلیا کے مقام پر ٹرک اور وین میں تصادم کے ذمہ دار ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا، جو حادثے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں چلیا کے مقام پر ٹرک اور وین میں تصادم کے دوران کراچی قذافی ٹاؤن کے 9 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، ٹھٹھہ پولیس نے موقع سے فرار ہونے والے ٹرک ڈرائیور رئیس کو گرفتار کر لیا ہے۔

    ایس ایس پی عدیل چانڈیو کے مطابق ملزم رئیس جامشورو سے بنائے گئے لرننگ لائسنس پر کئی سالوں سے ٹرک چلا رہا تھا اور لرننگ لائسنس بھی 2021 میں کار اور موٹر سائیکل کا بنا تھا، جو کہ 2022 میں ایکسپائر ہو چکا ہے۔

    ٹھٹھہ : ٹرک اور وین میں تصادم، 9 افراد جاں بحق

    عدیل چانڈیو کے مطابق اس بات کی بھی تفتیش کی جائے گی کہ لرنر لائسنس بھی اصل تھا یا وہ بھی جعلی تھا، ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جائے گی۔

  • کراچی: نئی موٹر سائیکل کے لیے لرننگ لائسنس لازمی قرار دینے کی تجویز

    کراچی: نئی موٹر سائیکل کے لیے لرننگ لائسنس لازمی قرار دینے کی تجویز

    کراچی: سندھ پولیس نے موٹر سائیکل مینو فیکچررز کو تجویز دی ہے کہ نئی موٹر سائیکل کے لیے لرننگ لائسنس لازمی قرار دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کی زیر صدرات اجلاس منعقد ہوا جس میں موٹر سائیکل لفٹنگ اور اس کے انسداد کے لیے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نئی موٹر سائیکل کی خریداری کے وقت لائسنس لازمی قرار دیا جائے، آئی جی سندھ نے کہا کہ مرکزی مارکیٹوں میں لرننگ لائسنس ٹیمز کی سہولتیں دی جائیں گی۔

    اجلاس میں متعلقہ افسران اور موٹر سائیکل مینو فیکچرز کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئی جی سندھ نے کہا کہ نئی موٹر سائیکل میں پائیدار کنڈا لاک تنصیب کیا جائے۔

    یہ بھی پڑھیں:  معمولی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پاکستان میں ٹریفک حادثات میں تشویش ناک اضافہ

    ڈاکٹر کلیم امام نے ہدایت کی کہ موٹر سائیکلز میں ٹریکنگ ڈیوائس کی تنصیب کے لیے مؤثر اقدامات پر مبنی مسودہ ترتیب دے کر قانون سازی کے لیے حکومت سندھ کو ارسال کیا جائے۔

    خیال رہے کہ شہرِ قائد کراچی میں جہاں ایک طرف موٹر سائیکل سواروں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے وہاں دوسری طرف حادثات بھی بڑھتے جا رہے ہیں جس کا سبب موٹر سائیکل سواروں کی عدم تربیت ہے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ٹریفک حادثات کا شکار ہونے والوں کی بڑی تعداد 15 سے 30 سال کے درمیان ہے، اور ہر سال ہزاروں افراد ٹریفک حادثات میں اپنی جان کھو دیتے ہیں۔